Add parallel Print Page Options

موسیٰ کا مصر واپس ہو نا

18 تب موسیٰ اپنے سُسر یترو کے پاس وا پس ہوا۔ موسیٰ نے یترو سے کہا، “میں آپ سے التجا کر تا ہوں کہ مجھے مصر میں اپنے لوگوں کے پاس جا نے دو میں یہ دیکھنا چاہتا ہو ں کہ کیا وہ ابھی تک ز ندہ ہیں۔” یترو نے موسیٰ سے کہا، “تُم سلامتی کے ساتھ جا سکتے ہو”۔

19 اس وقت جب موسیٰ مدیان میں تھا۔ خداوند نے اُ س سے کہا، “اس وقت تمہا را مصر کو جا نا محفوظ ہے۔ جو آدمی تم کو ما رنا چاہتے تھے وہ مر چکے ہیں۔”

20 اس لئے موسیٰ اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں کو لیا اور انہیں گدھوں پر بٹھا دیا۔ تب موسیٰ نے ملک مصر وا پسی کا سفر کیا۔ موسیٰ نے خدا کی لا ٹھی کو اپنے ساتھ لی۔

21 جس وقت موسیٰ مصر کی واپسی کے سفر پر تھے تو خداوند نے اُن سے کہا، “جب تم مصر وا پس جا تے ہو تو ان تمام معجزوں کو اسے دکھانا جس کو دکھانے کی طاقت میں نے تمہیں دی ہے۔ لیکن فرعون کو میں بہت ضدّی بنا دوں گا وہ لوگوں کو جانے کی اجا زت نہیں دے گا۔” 22 تم فرعون سے کہنا : 23 خداوند کہتا ہے اسرائیل میرا پہلو ٹھا بیٹا ہے اور میں تم سے کہتا ہوں کہ میرے بیٹے کو جانے دو۔ اور میری عبادت کر نے دو۔ اگر تم میرے پہلو ٹھے بیٹے کو جانے سے منع کر تے ہو تو میں تمہا رے پہلو ٹھے بیٹے کو مار ڈا لوں گا۔”

موسیٰ کے بیٹے کا ختنہ

24 موسیٰ اپنا مصر کا سفر کر تے رہے۔ مسافروں کے لئے بنی ایک جگہ پر سونے کے لئے ٹھہرے۔ خداوند اس جگہ موسیٰ سے ملا اور اسے مار ڈالنے کی کوشش کی۔ [a] 25 لیکن صفورہ نے پتھروں کا ایک تیز چاقو لیا اور اپنے بیٹے کا ختنہ کیا۔ اس نے چمڑے کو لیا اور اُس کے پیر چھو ئے۔ تب اُس نے موسیٰ سے کہا، “تم میرے لئے اپنا خونی دولہا ہو۔” 26 صفورہ نے یہ اس لئے کہا کیونکہ اُسے اپنے بیٹے کا ختنہ کرنا پڑا تھا۔ اس لئے خدا نے موسیٰ کو نہیں ما را۔

خدا کے سامنے موسیٰ اور ہا رون

27 خداوند نے ہا رون سے بات کی، “ریگستان میں جا ؤ اور موسیٰ سے ملو۔” اس لئے ہا رون گیا اور خدا کے پہا ڑ پر موسیٰ سے ملا۔ جب ہارون نے موسیٰ کو دیکھا اُ س نے اُسے چوم لیا۔ 28 موسیٰ نے ہا رو ن کو خداوندکے ذریعے بھیجے جانے کا سبب بتایا اور موسیٰ نے ہا رو ن کو ان معجزوں اور ان نشانیوں کو بھی سمجھا یا جسے اسے ثبوت کے طور پر پیش کرنا تھا۔ موسیٰ نے ہارون کو وہ سب کچھ بتایا جو خداوند نے کہا تھا۔

29 اس طرح موسیٰ اور ہا رون گئے اور انہوں نے بنی اسرائیلیوں کے تمام بزرگوں کو جمع کیا۔ 30 تب ہا رون نے لوگوں سے بات کی اور اس نے وہ ساری باتیں بتا ئیں جو خداوند نے موسیٰ سے کہی تھیں۔ تب موسیٰ نے تمام ثبوت لوگوں کو دکھا ئے۔ 31 تب لوگوں نے یقین کیا کہ خدا نے موسیٰ کو بھیجا ہے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ خدا نے ان کی مصیبتوں کو دیکھا ہے اور ان لوگوں کی مدد کر نے کے لئے آیا ہے۔ اس لئے انہوں نے جھک کر سجدہ کیا اور خداوندکی عبادت کی۔

Read full chapter

Footnotes

  1. خروج 4:24 مارڈالنے کی کوشش کییا ممکن اسکا ختنہ کرنے کی کوشش کرنا چاہا۔