Add parallel Print Page Options

جھو ٹے معلّم

ماضی میں کچھ جھو ٹے نبی خدا کے لوگوں میں تھے۔ اسی طرح تم لوگوں کے گروہ میں بھی جھو ٹے استاد ہو نگے۔ وہ پو شیدہ طو ر پر ہلاک کر نے والی بُری اور غلط باتیں نکالیں گے یہاں تک کہ وہ خدا وند کا انکار کریں گے۔ جس نے اُن کو آزادی دلا ئی تھی۔اور اپنے آپ کو جلد ہلا کت میں ڈالیں گے۔ کئی لوگ انکی برائی کی راہ پر چلیں گے اور دوسرے لوگ سچائی کے راستے کے متعلق محض انکی وجہ سے بری باتیں کہیں گے۔ وہ جھو ٹے استاد لا لچ سے باتیں بنا کر تم کو اپنے نفع کا سبب ٹھہرا ئیں گے۔ لیکن ان جھو ٹے استادوں کے لئے فیصلہ بہت پہلے ہی ہو چکا ہے اور وہ اُس سے فرار نہیں ہو پا ئیں گے خدا انہیں تباہ کر دیگا۔

جب فرشتوں نے صرف ایک گناہ کیا تو خدا نے فرشتوں کو بغیر سزا کے نہیں چھو ڑا خدا نے انہیں جہنم میں بھیج کر تاریک غا روں میں ڈال دیا۔ اور وہ وہیں عدالت کے دن تک حراست میں رہیں گے۔

قدیم دنیا کے بدکار لوگوں کو بھی سزا دی خدا نے ان لوگوں کے لئے سیلاب لا کر انہیں غرق کر دیا۔ صرف خدا نے نوح کو اور دیگر سات آدمیوں کو بچا لیا نوح وہ شخص تھا جو لوگوں کو راستبازی کی باتیں کہتا تھا۔

اور خدا نے سدوم اور عمورہ جیسے بُرے شہروں کو خاک سیاہ کر دیا۔ اور آئندہ زمانے کے لئے بے دینوں کے لئے جائے عبرت بنا دیا۔ لیکن خدا نے لوط کو بچا لیا لوُط بہت پارسا آدمی تھا۔ لُوط کو بے دینوں کے ناپاک چال چلن سے تکلیف اٹھا نی پڑی۔ لُوط بہت اچھا آدمی تھا لیکن ان کا روزا نہ کا رہنا ان برے صفت لوگوں کے ساتھ تھا۔ اُنکے بُرے کا موں کو دیکھ دیکھ کر اور سُن سُن کر گو یا ہر روز اپنے سچّے دل کو شکنجے میں کھینچتا تھا۔

اسی لئے تو خدا وند دینداروں کو آزمائش سے نکال لیتا ہے اور خدا وند برے لوگوں کو عدالت کے دن تک سزا میں رکھنا جانتا ہے۔ 10 وہ سزا خصوصاً ان لوگوں کے لئے ہے جو ناپاک خواہشوں سے گناہوں کی پیر وی کر تے ہیں اور خدا وند کی حکو مت کو نا چیز جانتے ہیں۔

یہ جھوٹے استاد اپنی خوا ہش سے جو چاہے کرتے ہیں اور اپنی بڑا ئی کر تے ہیں اور جلا ل وا لے فرشتوں کے خلاف بدکاری کی باتیں کر نے سے نہیں ڈرتے۔ 11 یہ فرشتے ان جھو ٹے استادوں سے طاقت اور قدرت میں بڑے ہیں اس کے با وجود بھی یہ فرشتے خدا وند کے سامنے جھو ٹے استا دوں پر لعن طعن کے ساتھ الزام نہیں لگا تے تھے۔

12 لیکن یہ جھو ٹے استاد بے عقل جانوروں کی مانند ہیں جو پکڑے جانے اور ہلاک ہو نے کے لئے حیوان مطلق پیدا ہو ئے ہیں۔ جن باتوں سے نا واقف ہیں انکے بارے میں اوروں پر لعن و طعن کرتے ہیں وہ اپنی خرا بی میں خود خراب کئے جائیں گے۔ 13 ان جھو ٹے استا دوں نے بہت ساروں کو تکلیف دی اسلئے انکو بھی تکلیف دی جائے گی جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہی انکا معاوضہ ہو گا۔

یہ جھو ٹے استاد برائی کرنے کو ایک مذاق سمجھتے ہیں اور اسے علانیہ کر تے ہیں کہ تمام لوگ دیکھ سکیں یہ بد حرکات سے خوش ہو تے ہیں اس لئے یہ تم لوگوں میں ایک بد نما داغ اور دھبّے ہیں جب تم ملکر کھا نے بیٹھتے ہو تو وہ تمہیں شرمندہ کر تے ہیں۔ 14 وہ ہر وقت نا محرم عورتوں کی تلاش میں رہتے ہیں وہ جھو ٹے استاد گناہوں پر قابو نہیں رکھتے۔ وہ کمزور دلوں کو پھنسا تے ہیں انکا دل لالچ کا مشتاق ہے وہ لعنت کی اولاد ہیں۔

15 یہ جھو ٹے استاد سیدھا اور سچّا راستہ چھو ڑ کر غلط راستے پر چلتے ہیں یہ اسی راستے پر چلتے ہیں جس راستے پر بعور کا بیٹا بلعام چلا تھا۔ جس نے نا راستی کی مزدوری کو عزیز جانا۔ 16 ایک گدھے نے بلعام سے کہا تھا کہ وہ بدی کر رہا ہے اور گدھا ایک جانور ہے جو بات نہیں کر سکتا لیکن اس گدھے نے آدمی کی آواز میں بات کی اور نبی کو دیوانگی سے باز رکھا۔

17 یہ جھو ٹے استاد فواروں کی مانند ہیں جس میں پا نی نہیں ہے اور ایسے بادل ہیں جو طو فانی ہواؤں میں صرف آواز سے گرجتے ہیں اور ان لوگوں کے لئے گہری تا ریکی میں ایک جگہ رکھی گئی ہے۔ 18 یہ جھو ٹے استاد ایسی باتوں کی شیخی مارتے ہیں جن کے کو ئی معنیٰ مطلب نہیں ہیں یہ لوگوں کو غلط حرکتوں کی طرف مائل کر تے ہیں یہ جھو ٹے استاد لوگوں کو بری خواہشوں کی طرف راغب کر تے ہیں اور بد کاری کے کاموں کی ترغیب دیکر گناہوں کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ 19 یہ جھو ٹے استاد ان لوگوں سے آزادی کے وعدہ کر تے ہیں اور خود ہی خرا بی کے غلام بنے ہو ئے ہیں جو آخر میں تباہ ہو نے والے ہیں۔ آدمی ان چیزوں کا غلام ہے جو اسکو قابو میں رکھے ہو ئے ہیں۔

20 اور وہ لوگ خدا وند اور نجات دہندہ یسوع مسیح کی پہچان کے وسیلے سے دنیا کی آلودگی سے چھوٹ کر پھر ان میں پھنسے اور ان سے مغلوب ہو ئے تو انکا پچھلا حال پہلے سے بھی بد تر ہوا۔ 21 ہاں راستبازی کی راہ کا نہ جاننا انکے لئے اس سے بہتر ہو تا کہ اسے جانکر اس مقدس تعلیم سے پھر گیا جو انہیں سونپا گیا تھا۔ 22 ان پر یہ سچی مثل صادق آتی ہے کہ، “جب کتا قے کر تا ہے تو پھر اسی کی طرف رجوع کر تا ہے” [a] اور، “جب سوّر کو نہلا یا جائے تو وہ پھر گندے کیچڑ کی طرف ہی لو ٹتا ہے۔”

Footnotes

  1. ۲ پطرس 2:22 اِقتِباس امثال ۱۱:۲۶

False Teachers and Their Destruction

But there were also false prophets(A) among the people, just as there will be false teachers among you.(B) They will secretly introduce destructive heresies, even denying the sovereign Lord(C) who bought them(D)—bringing swift destruction on themselves. Many will follow their depraved conduct(E) and will bring the way of truth into disrepute. In their greed(F) these teachers will exploit you(G) with fabricated stories. Their condemnation has long been hanging over them, and their destruction has not been sleeping.

For if God did not spare angels when they sinned,(H) but sent them to hell,[a] putting them in chains of darkness[b] to be held for judgment;(I) if he did not spare the ancient world(J) when he brought the flood on its ungodly people,(K) but protected Noah, a preacher of righteousness, and seven others;(L) if he condemned the cities of Sodom and Gomorrah by burning them to ashes,(M) and made them an example(N) of what is going to happen to the ungodly;(O) and if he rescued Lot,(P) a righteous man, who was distressed by the depraved conduct of the lawless(Q) (for that righteous man,(R) living among them day after day, was tormented in his righteous soul by the lawless deeds he saw and heard)— if this is so, then the Lord knows how to rescue the godly from trials(S) and to hold the unrighteous for punishment on the day of judgment.(T) 10 This is especially true of those who follow the corrupt desire(U) of the flesh[c] and despise authority.

Bold and arrogant, they are not afraid to heap abuse on celestial beings;(V) 11 yet even angels, although they are stronger and more powerful, do not heap abuse on such beings when bringing judgment on them from[d] the Lord.(W) 12 But these people blaspheme in matters they do not understand. They are like unreasoning animals, creatures of instinct, born only to be caught and destroyed, and like animals they too will perish.(X)

13 They will be paid back with harm for the harm they have done. Their idea of pleasure is to carouse in broad daylight.(Y) They are blots and blemishes, reveling in their pleasures while they feast with you.[e](Z) 14 With eyes full of adultery, they never stop sinning; they seduce(AA) the unstable;(AB) they are experts in greed(AC)—an accursed brood!(AD) 15 They have left the straight way and wandered off to follow the way of Balaam(AE) son of Bezer,[f] who loved the wages of wickedness. 16 But he was rebuked for his wrongdoing by a donkey—an animal without speech—who spoke with a human voice and restrained the prophet’s madness.(AF)

17 These people are springs without water(AG) and mists driven by a storm. Blackest darkness is reserved for them.(AH) 18 For they mouth empty, boastful words(AI) and, by appealing to the lustful desires of the flesh, they entice people who are just escaping(AJ) from those who live in error. 19 They promise them freedom, while they themselves are slaves of depravity—for “people are slaves to whatever has mastered them.”(AK) 20 If they have escaped the corruption of the world by knowing(AL) our Lord and Savior Jesus Christ(AM) and are again entangled in it and are overcome, they are worse off at the end than they were at the beginning.(AN) 21 It would have been better for them not to have known the way of righteousness, than to have known it and then to turn their backs on the sacred command that was passed on to them.(AO) 22 Of them the proverbs are true: “A dog returns to its vomit,”[g](AP) and, “A sow that is washed returns to her wallowing in the mud.”

Footnotes

  1. 2 Peter 2:4 Greek Tartarus
  2. 2 Peter 2:4 Some manuscripts in gloomy dungeons
  3. 2 Peter 2:10 In contexts like this, the Greek word for flesh (sarx) refers to the sinful state of human beings, often presented as a power in opposition to the Spirit; also in verse 18.
  4. 2 Peter 2:11 Many manuscripts beings in the presence of
  5. 2 Peter 2:13 Some manuscripts in their love feasts
  6. 2 Peter 2:15 Greek Bosor
  7. 2 Peter 2:22 Prov. 26:11