Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا مشکیل، جب ادومی دوئیگ نے جا کر ساؤل کو بتا یا کہ داؤد ابی ملک کے گھر میں دا خل ہوا ہے

52 اے زبردست لوگو! تو اپنے بُرے کاموں کے با رے میں شیخی کیوں بگھارتا ہے ؟
    تو خدا کی رسوائی کا با عث ہے۔ توُ بُرے کام کر نے کو دن بھر منصوبے بنا تا ہے۔
تو فریب کا ری کے منصوبے بنا تا ہے۔ تیری زبان ویسی ہی بھیانک ہے ، جیسا تیز اُسترا ہوتا ہے۔
    تو ہمیشہ جھو ٹ بولتا ہے اور کسی نہ کسی کو دغا دینے کی کوشش کرتا ہے۔
تو بدی کو نیکی سے زیادہ پسند کرتا ہے۔
    تو جھو ٹ کو سچ سے زیادہ پسند کرتا ہے۔

تجھے اور تیری جھو ٹی زبان کو لوگوں کو نقصان پہنچانا اچھا لگتا ہے۔
تجھے خدا ہمیشہ کے لئے نیست و نابود کر دے گا۔
    وہ تجھے پکڑ کر تیرے خیمے سے نکال پھینکے گا۔
وہ تجھے اِس طرح ہلاک کرے گا
    جیسے کو ئی شخص ایک پودے کو ز مین سے جڑ سمیت اکھاڑ پھینکتا ہے۔

صادق لوگ اسے دیکھیں گے اور خدا سے ڈرنا اور اُس کا اِحترام کرنا سیکھیں گے۔
    وہ تجھ پر جوگذری اس پر ہنسیں گے اور کہیں گے۔
“دیکھو! اُس شخص کے ساتھ کیا ہوا جو خدا پر انحصار نہیں کرتا تھا۔
    اُس شخص نے سوچا کہ اُ سکا مال اور جھوٹ اُس کی حفا ظت کرے گا۔”
لیکن میں خدا کے گھر میں زیتون کے ہرے درخت کی مانند ہوں۔
    میں خدا کی سچّی شفقت پر ہمیشہ ہمیشہ توکّل کروں گا۔
اے خدا ! میں اُن کامو ں کے لئے جن کو تو نے کیا ، شکر گذا ری کرتا ہوں۔
    میں تیرے پیروکا ر کے آگے تیرا نام کہتا ہوں کیوں کہ وہ بہت اچھا ہے۔