Add parallel Print Page Options

پہلی فصل کے قوانین

26 “تم جلد ہی اس ملک میں دا خل ہو گے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے جب تم وہاں اپنا گھر بنا لو ، تب تمہیں اپنے کھیت کی پہلی فصل کو جمع کرنا چا ہئے اسے ایک ٹو کری میں رکھنا چا ہئے۔ وہ تمہا ری پہلی فصل ہو گی جسے تم اس ملک سے پا ؤگے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے۔ اپنی فصل کا پہلا حصّہ لوتب اس جگہ پر جا ؤ جسے خداوندتمہا را خدا اپنا نام رکھنے کے لئے چنتا ہے ، اس وقت خدمت کرنے وا لے کا ہن کے پاس تم جا ؤ گے تمہیں اس سے کہنا چا ہئے ، ’آج میں خداوند اپنے خدا کے سامنے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہم اس ملک میں آ گئے ہیں جسے خداوند نے ہم لوگوں کو دینے کیلئے ہما رے آ با ؤاجداد سے وعدہ کیا تھا۔‘

“تب کا ہن ٹوکری کو تمہا رے ہا تھ سے لے گا وہ اسے خداوند تمہا رے خدا کی قربان گا ہ کے سامنے رکھے گا۔ تب تم خداوند اپنے خدا کے سامنے یہ کہو گے :’ میرے آ باء واجداد گھومنے پھرنے وا لے آرمین [a] تھے وہ مصر پہنچے اور وہاں رہے جب وہ وہاں گئے تب اس کے خاندان میں بہت کم لوگ تھے لیکن مصر میں وہ ایک طاقتور کثیر تعداد وا لی ایک عظیم قوم بن گئی۔ مصریوں نے ہم لوگوں کے ساتھ بُرا سلوک کیا انہوں نے ہم لوگوں پر ظلم کیا اور ہم لوگوں کو ہر سخت کام کرنے پر مجبور کیا۔ تب ہم لوگوں نے اپنے خداونداپنے آ باؤاجداد کے خدا سے دعا کی اور ا س کے بارے میں شکا یت کی خداوند نے ہماری سنی اس نے ہم لوگوں کی پریشانیاں ہمارے سخت کاموں اور تکا لیف کو دیکھا۔ “تب خداوند نے ہم لوگوں کو اپنی عظیم طاقت و قدرت سے مصر سے باہر لا یا۔ اس نے بڑے معجزے اور کرامتوں کا استعمال کیا اس نے بھیانک واقعات کو ہو نے دیا۔ اس طرح وہ ہم لوگوں کو اس جگہ پر لا یا اس نے اچھی چیزوں سے بھرا پڑا [b] ملک ہمیں دیا۔ 10 خداوند اب میں اس ملک کی پہلی فصل تیرے پاس لا یا ہوں جسے تو نے ہمیں دی ہے۔‘

“تب تمہیں خداوند اپنے خدا کے سامنے فصل کو رکھنا چا ہئے اور تمہیں اس کی عبادت کرنی چا ہئے۔ 11 تب تم ان تمام چیزوں کا خوشی سے مزہ لے سکتے ہو جسے خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں اور تمہا رے خاندان کو دیا ہے۔ لا وی نسل کے لوگ اور وہ غیر ملکی جو تمہا رے درمیان رہتے ہیں تمہا رے ساتھ ان چیزوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔

Read full chapter

Footnotes

  1. استثناء 26:5 آرمین قدیم ملک شام کا ایک شخص یہاں یہ ابراہیم ، اسحاق یا شاید یعقوب ( اسرائیل) ہو سکتے ہیں۔
  2. استثناء 26:9 اچھی چیزوں سے بھرا پڑا ادبی طور پر دودھ اور شہد سے بھر پور ہے۔