Love for God and One Another

Beloved, do not believe every spirit, but (A)test the spirits, whether they are of God; because (B)many false prophets have gone out into the world. By this you know the Spirit of God: (C)Every spirit that confesses that Jesus Christ has come in the flesh is of God, and every spirit that does not confess [a]that Jesus [b]Christ has come in the flesh is not of God. And this is the spirit of the Antichrist, which you have heard was coming, and is now already in the world.

You are of God, little children, and have overcome them, because He who is in you is greater than (D)he who is in the world. (E)They are of the world. Therefore they speak as of the world, and (F)the world hears them. We are of God. He who knows God hears us; he who is not of God does not hear us. (G)By this we know the spirit of truth and the spirit of error.

Knowing God Through Love(H)

(I)Beloved, let us love one another, for love is of God; and everyone who (J)loves is born of God and knows God. He who does not love does not know God, for God is love. (K)In this the love of God was manifested toward us, that God has sent His only begotten (L)Son into the world, that we might live through Him. 10 In this is love, (M)not that we loved God, but that He loved us and sent His Son (N)to be the propitiation for our sins. 11 Beloved, (O)if God so loved us, we also ought to love one another.

Seeing God Through Love

12 (P)No one has seen God at any time. If we love one another, God abides in us, and His love has been perfected in us. 13 (Q)By this we know that we abide in Him, and He in us, because He has given us of His Spirit. 14 And (R)we have seen and testify that (S)the Father has sent the Son as Savior of the world. 15 (T)Whoever confesses that Jesus is the Son of God, God abides in him, and he in God. 16 And we have known and believed the love that God has for us. God is love, and (U)he who abides in love abides in God, and God (V)in him.

The Consummation of Love

17 Love has been perfected among us in this: that (W)we may have boldness in the day of judgment; because as He is, so are we in this world. 18 There is no fear in love; but perfect love casts out fear, because fear involves torment. But he who fears has not been made perfect in love. 19 (X)We love [c]Him because He first loved us.

Obedience by Faith

20 (Y)If someone says, “I love God,” and hates his brother, he is a liar; for he who does not love his brother whom he has seen, [d]how can he love God (Z)whom he has not seen? 21 And (AA)this commandment we have from Him: that he who loves God must love his brother also.

Footnotes

  1. 1 John 4:3 NU omits that
  2. 1 John 4:3 NU omits Christ has come in the flesh
  3. 1 John 4:19 NU omits Him
  4. 1 John 4:20 NU he cannot

جھو ٹے معلّموں سے ہوشیار رہو

اے میرے عزیز دوستو! اسوقت دنیا میں کئی جھو ٹے نبی ہیں اس لئے ہر ایک روح پر یقین مت کرو بلکہ روحوں کی جانچ کرو کہ وہ روح خدا کی طرف سے ہے یا نہیں۔ اس طرح تم خدا کی روح کے بارے میں جان سکتے ہو کہ کوئی روح یہ کہتی ہے کہ“میرا ایمان یسوع مسیح میں ہے جو اس دُنیا میں آدمی کی طرح آیا ہے ”یہی روح خدا کی طرف سے ہے۔ وہ روح جو یسوع کو قبول نہ کرے وہ خدا کی طرف سے نہیں ایسی روح مسیح کے دشمنوں کی روح ہے۔ تم تو سن چکے ہو کہ مسیح کے دشمن آئیں گے۔ اور اب مسیح کے دشمن اس وقت دنیا میں ہیں۔

میرے پیارے بچو! تم خدا کے ہو اس لئے تم انکو شکست دے چکے ہو کیوں کہ جو تم میں ہے وہ اس دنیا کے لوگوں میں اس سے بھی عظیم ہے۔ اور ان لوگوں کا تعلق دنیا سے ہے اور جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ دنیا کے تعلق سے ہے اور انکا کہنا دنیا ہی سنتی ہے۔ لیکن ہم خدا سے ہیں اس لئے جو لوگ خدا کو جانتے ہیں وہ ہماری باتیں سنتے ہیں۔ لیکن جو خدا کے نہیں ہیں وہ ہماری باتوں کو نہیں سنتے اس طرح ہم روح کی سچائی یا روح کی غلطی کو جانتے ہیں۔

محبت خدا کی طرف سے ہے

عزیز دوستو! ہم کو ایک دوسرے سے محبت کر نی ہو گی کیوں کہ محبت خدا کی طرف سے ہے جو شخص محبت کر تا وہ خدا کا بچّہ ہے اور وہ خدا کو جانتا ہے۔ جو شخص محبت نہیں کر تا وہ خدا کو نہیں جانتا کیوں کہ خدا ہی محبت ہے۔ خدا نے صرف اپنے بیٹے کو دنیا میں بھیجا تا کہ اس کے ذریعے ہمیں زندگی ملے اس طرح خدا نے ہمیں اس کی محبت کو بتا یا ہے۔ 10 سچی محبت ہی ہمارے لئے خدا کی محبت ہے نہ کہ ہماری محبت خدا کے لئے خدا نے اپنے بیٹے کو دنیا میں بھیج کر ہمارے گناہوں کو لے لیا ہے۔

11 تو پھر خدا ہمیں بے انتہا چاہتا ہے عزیز دوستو! اسی طرح ہمیں بھی ایک دوسرے سے محبت کر نی چاہئے۔ 12 کسی نے بھی خدا کو نہیں دیکھا لیکن جب ہم ایک دوسرے سے محبت کر تے ہیں تو خدا ہم میں رہتا ہے اور اسکا مقصد پو را ہو تاہے اور ہم سے اسکی محبت پوری ہو گئی۔

13 ہم جانتے ہیں کہ ہم خدا میں ہیں اور خدا ہم میں ہے ہم اس لئے جانتے ہیں کہ خدا نے روح ہم کو دی ہے۔ 14 ہم دیکھ چکے ہیں کہ خدا نے اپنے بیٹے کو دنیا کا نجات دہندہ بناکر بھیجا ہے۔ اس لئے یہ گواہی ہم دیتے ہیں۔ 15 اگر کو ئی شخص یہ کہتا ہے کہ “میں یسوع کے خدا کا بیٹا ہو نے پر ایمان لا تا ہوں” تب خدا اس آدمی میں رہتا ہے اور وہ آدمی خدا میں رہتا ہے۔ 16 اس لئے ہم جانتے ہیں کہ خدا ہم سے محبت کر تا ہے۔ اور ہم محبت پر بھروسہ کر تے ہیں۔

خدا ہی محبت ہے جو کوئی محبت میں رہتا ہے وہ خدا میں رہتا ہے اور خدا اس میں رہتا ہے۔ 17 اگر خدا کی محبت ہم میں کامل ہے تو پھر ہمیں جزا کے دن کا خوف نہیں اس دنیا میں ہم اسکی مانند ہیں۔ 18 جہاں خدا کی محبت ہے وہاں کو ئی ڈر نہیں ،کامل خدا کی محبت خوف کو دور کرتی ہے۔ خدا کی سزا ہی آدمی کو خوف زدہ کر تی ہے۔ اسلئے کہ خدا کی محبت اس میں کامل نہیں ہو تی جس میں خوف ہو تا ہے۔

19 ہم اسلئے محبت کرتے ہیں کیوں کہ خدا نے پہلے ہم سے محبت کی۔ 20 اگر کو ئی شخص یہ کہتا ہے “میں خدا سے محبت کرتا ہوں ”لیکن اپنے عیسائی بھائیوں اور بہنوں سے نفرت کر تا ہے تو ایسا شخص جھو ٹا ہے وہ شخص اپنے بھائی جس کو وہ دیکھ سکتا ہے پھر بھی نفرت کرتا ہے۔تو ایسا شخص خدا سے محبت نہیں کر سکتا جس کو وہ دیکھ نہیں سکتا۔ 21 اور اس نے ہم کو یہ حکم دیا ہے کہ جو کو ئی خدا سے محبت کر تا ہے اسے چاہئے کہ اپنے بھا ئی سے بھی محبت رکھے۔