Add parallel Print Page Options

مسیحی دین

اور اب میرے بھائیو اور بہنو! ہم چا ہتے ہیں کہ تم خدا کے فضل کو جان جاؤ جو خدا نے مکدنیہ کی کلیساؤں کو دیا ہے۔ وہ اہل ایمان تکالیف کا سامنا کر تے ہوئے آزمائشوں سے گزرے ہیں۔ لیکن وہ لوگ بہت غریب تھے۔لیکن انکی سخت غریبی اور بڑی خوشی نے سخاوت پیدا کی۔ میں گواہی دیتاہوں کہ انہوں نے سب کچھ دیا جو ان سے ہو سکتا تھا وہ انکے بس میں تھا اس سے کچھ زیادہ ہی دیا۔ اور انہوں نے سخاوت سے دیا۔ جب کہ انکو کسی نے ایسا کر نے کے لئے مجبور نہیں کیا تھا۔ لیکن انہوں نے ہم سے بار بار التجا کی کہ خدا کے لوگوں کی یہی سخاوت کی خدمت میں انہیں بھی حصہ لینے کا موقع دیا جائے۔ اور انہوں نے اس طریقے سے دیا جسکی ہم امید بھی نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے رقم دینے سے پہلے خود اپنے آپکو ہمیں اور خدا وند کو دیدیا۔ اور یہی خدا کی مرضی تھی۔

اس لئے ہم نے ططس کو تمہاری مدد اور اس مخصوص فضل کے کام کو پو را کر نے کے لئے کہا۔ ططس ہی وہ آدمی تھا جس نے اس کام کو شروع کیا۔ تم تو ہر چیز میں دولت مند ہو۔ ایمان میں بولنے میں ،علم میں ،سچی مدد کرنے کی چاہت میں ان ساری چیزوں کی بابت محبت میں جو تم نے ہم سے سیکھا ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ تم ہمیشہ اس فضل کے کام میں بھی دولت مند رہو۔

میں تمہیں دینے کے لئے حکم نہیں دے رہا ہوں لیکن میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ تمہاری محبت حقیقت میں سچ ہے۔ میں اس لئے ایسا کر تا ہوں تا کہ تمہیں دکھا یا جائے کہ دوسرے بھی حقیقت میں مدد چاہتے ہیں۔ تم ہمارے خدا وند یسوع مسیح کے فضل کو جانتے ہو تمہیں معلوم ہے کہ وہ دولت مند ہونے کے با وجود تمہارے لئے غریب ہو گئے اس کے غریب ہو نے سے تم دولت مند بن جاؤ۔

10 میں تمہیں رائے دیتا ہوں کہ گزشتہ سال تم بھی پہلے تھے جو خیرات دینے کی خواہش کی تھی حقیقت میں تم ہی پہلے تھے جس نے دیا۔ 11 اب اس کام کو پو را کرو جس کو تم نے شروع کیا تھا جب تمہارا کا م اور تمہاری آمادگی مساوی ہو جائیگی۔ جو کچھ تمہارے پاس ہے اس میں سے دو۔ 12 اگر تم دینا چا ہتے ہو، تو تمہا ری نعمت قبول کی جا ئے گي۔ تمہا رے عطیہ کا جو تمہا رے پاس ہے اس کے مطا بق فیصلہ ہوگا نہ کہ جو تمہا رے پاس نہیں ہے۔ 13 ہم نہیں چا ہتے کہ تم مصیبت میں رہ کر دوسروں کو اطمینان سے رکھیں ہم چاہتے ہیں کہ ہر چیز مسا وی رہے۔ 14 اب اس وقت تمہا رے پاس کثرت سے چیزیں ہیں اس لئے ان چیزوں سے دوسرے لوگوں کی مدد کر سکتے ہو جن کی انہیں ضرورت ہو بعد میں آکر ان کے پاس زیادہ ہو گا تو تب تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ تمہاری مدد کر سکیں گے۔ اس طرح سب برا بر رہیں گے۔ 15 جیسا کہ صحیفوں میں لکھا ہے،

“ایک شخص نے جتنا زیادہ جمع کیا کچھ زیادہ نہیں رہا
اور جس نے کم جمع کیا اس کے پاس کم نہیں ہوا” [a]

ططس اور اس کے ساتھی

16 خدا کا شکر ہے کہ خدا نے ططس کو تمہا رے لئے ویسی ہی محبت دی جیسی مجھے دی ہے۔ 17 ططس کو جس چیز کے متعلق ہم نے نصیحت کی اس کو اس نے قبول کر لیا وہ تمہاری ملاقات کا خواہش مند ہے اور اپنے ارادے سے تمہاری طرف روا نہ ہو رہا ہے۔ 18 ہم ططس کے ساتھ اس کے بھا ئی کو بھی بھیج رہے ہیں جس کی تعریف تمام کلیساؤں نے کی اس کی خدمت کے لئے اس نے خوشخبری پھیلائی اس کے لئے تعریف کی گئی۔ 19 اس بھا ئی کو کلیساؤں نے ہمارے ساتھ جانے کے لئے چنا جب ہم عطیہ کی رقم لے جا رہے تھے اور ہم یہ خدمت خدا وند کے جلال کے لئے کر تے ہیں۔ اور ہماری مدد کے شوق کا مظا ہرہ کر تے ہیں۔

20 ہم کو اس بڑی دو لت کا انتظا م کر نے میں بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تا کہ کو ئی ہمیں ملا مت نہ کرے۔ 21 ہماری کو شش ہے کہ صحیح اور نیک عمل کریں ہم وہی عمل کر نا چا ہتے ہیں جسے خدا وند قبول کرے اور جسے لوگ صحیح سمجھیں۔

22 اور انکے ساتھ ہم اپنے بھا ئی کو بھیج رہے ہیں جو ہمیشہ مدد کے لئے تیار رہتا ہے۔ جس کو ہم نے بہت سی باتوں میں بار بار آزمایا ہے اور اس کو سر گرم پا یا ہے۔ اس کو تم پر زیا دہ یقین ہے اسی لئے وہ مدد کر نے کے لئے اور زیادہ سر گرم ہے۔

23 جہاں تک ططس کا تعلق ہے وہ میرا دوست ہے۔ اور تمہاری مدد کر نے کے لئے وہ میرے ساتھ کام کر تا ہے اور جہاں تم دوسرے بھا ئیوں کا تعلق ہے انہیں کلیساؤں نے بھیجا ہے اور وہ مسیح کا جلال ہے۔ 24 اس لئے تم انہیں ثابت کرو کہ حقیقت میں تمہیں محبت ہے انہیں ثابت کرو کہ ہم کو تم پر فخر کیوں ہے تب ہی تمام کلیسائیں یہ دیکھ سکتی ہیں۔

Footnotes

  1. ۲ کرنتھیوں 8:15 خروج ۱۶:۸