۲ تھسلنیکوں 3
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہمارے لئے دعا کرنا
3 اے بھائیو اور بہنو! ہمارے لئے بھی دعا کر نا اور دعا کرو کہ خدا وند کی تعلیمات جاری رہیں اور جلدی پھیلیں اور دعا کرو کہ انکی تعلیمات کو لوگ عزت بخشیں جیسا کہ تمہارے ساتھ پیش آیا۔ 2 دعا کرو کہ ہمیں برے اور فاسق لوگوں سے چھٹکارہ ملے کیوں کہ سب لوگ خدا وند پر ایمان نہیں لائے۔
3 لیکن خدا وند وفا دار ہے وہ تمہیں برائی سے محفوظ رکھے گا اور طاقت دیگا۔ 4 خدا وند نے ہمیں یہ یقین دلا یا ہے جو کچھ ہم نے کہا ہے وہ تم کر رہے ہو اور ہمیں معلوم ہے کہ تم ان چیزوں کو جاری رکھو گے۔ 5 ہماری دعا ہے کہ خدا وند تمہارے دلوں کو خدا کی محبت اور مسیح کا صبر دے۔
ہر ایک کو کام کر نے کا موقع دو
6 بھائیو اور بہنو!ہمارے خدا وند یسوع مسیح کے اختیار سے ہم تمہیں ہدایت کر تے ہیں کہ ایسے بھا ئیوں سے دور رہو جن کی عادت ہے کام نہ کر نا اور تعلیمات پر عمل کرنے سے انکار کر نا جو انہوں نے ہم سے لی ہیں۔ 7 تم خود جانتے ہو کہ تمہیں اس طرح رہنا ہو گا جس طرح ہم رہتے ہیں جب ہم تمہارے ساتھ تھے تو کاہل نہیں تھے۔ 8 اور ہم نے کسی سے بھی قیمت ادا کئے بغیر کھا نا نہیں کھا یا اور ہم دن رات کام اور مشقّت کرتے رہے تا کہ ہم کسی پر بوجھ نہ بنے رہیں۔ 9 یہ ایسا نہیں کہ ہم کو تم سے مدد لینے کا اختیار نہ تھا۔ لیکن ہم نے اتنی سخت محنت کی تا کہ تمہارے لئے نمونہ بن سکیں تا کہ تم بھی ہماری طرح کر نے لگو۔ 10 اور جب ہم تمہارے ساتھ تھے تو ہم نے یہ اصول دیئے تھے ، “یہ اگر کو ئی شخص کام نہ کرے تو وہ کھا نا بھی نہ کھا ئے۔”
11 ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تمہارے درمیان کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کام کر نے سے انکار کر تے ہیں ایسے لوگ کام نہ کر تے ہو ئے اپنے آپ کو دوسروں کی زندگیوں میں مصروف رکھتے ہیں۔ 12 ہم ان لوگوں کو یہ ہدایت کر تے ہیں کہ دوسروں کے معالات میں دخل اندازی مت کرو بلکہ کام کر کے اپنی روزی کمائیں خدا وند یسوع مسیح میں ہم ان سے ایسا کر نے کی التجا کر تے ہیں۔ 13 بھا ئیو اور بہنو!نیک کام کر نے سے کبھی بیزار مت ہو نا۔
14 اگر کو ئی آدمی خط میں لکھی ہو ئی ہدا یت پر عمل نہ کرے تو اس پر نظر رکھو اور اسکی صحبت سے دور رہو تا کہ اس کو شرم آنے لگے۔ 15 لیکن اس کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک مت کرو ایک بھائی کی طرح اس کو خبر دار کرو۔
آخری الفاظ
16 ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا وند جو سلامتی کا ذریعہ ہے ہر وقت ہر طرح سے سلامتی دے خدا وند تم سب کے ساتھ رہے۔
17 میں پو لس اب اپنے ہاتھ سے لکھے ہو ئے خط کو ختم کر تا ہوں میرے خطوں کی یہی نشانی ہے یہی میری تحریر ہے۔
18 ہمارے خداوند یسوع مسیح کا فضل تم سب پر رہے۔
2007 by Bible League International