یشوع 13
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
غیر مقبوضہ زمین
13 جب یشوع بہت بوڑھے ہو گئے تو خداوند نے ا س سے کہا ، “یشوع ، تم بوڑھے ہو گئے ہو لیکن ابھی بہت سی زمین ہے جسے تمہیں قبضہ کرنی ہے۔ 2 تم نے ابھی تک جسور لوگوں کی زمین اور فلسطینیوں کی زمین نہیں لی ہے۔ 3 تم نے مصر کی سر حد پر سیحور دریا سے شمال میں عکران کی سر حد تک کا علا قہ نہیں لیا ہے۔ وہ ابھی تک کنعانی لوگوں کا ہے۔ تمہیں بادشاہ اشدود ، اسقلان ، جا ت ، اور پانچوں فلسطینی قائدین کو شکست دینی ہے۔ تمہیں ان حوّی لوگوں کو شکست دینی چا ہئے۔ 4 جو کنعانی سر زمین کے جنوب میں رہتے ہیں۔ 5 تم نے ابھی جبیلی لوگوں کے علاقہ کو شکست نہیں دی ہے اور ابھی بعل جا د کے مشرق میں لبنان میں حُر مون پہا ڑی کی ترا ئی کا علاقہ بھی ہے۔
6 “صیدون کے لوگ لبنان سے مسر فات الما ئم کے پہا ڑی تک رہتے ہیں۔ لیکن میں بنی اسرا ئیلیو ں کے لئے ان سب کو زبردستی باہر نکال دو ں گا۔ جب تم بنی اسرا ئیلیو ں میں زمین تقسیم کرو تو اس علاقہ کو نامزد کرنا ضرور یاد رکھو۔ اور میں نے جیسا کہا ویسا ہی کرو۔ 7 اب زمین کو ۹ خاندانی گروہوں اور منسّی کے آدھے خاندانی گروہ میں تقسیم کرو۔ ”
زمینوں کی تقسیم
8 رو بن ، جاد کے خاندانی گروہ اور منسّی کے دوسرے آدھے خاندانی گروہ پہلے ہی اپنی تمام زمین لے چکے ہیں۔خداوند کے خادم موسیٰ نے دریا ئے یردن کا مشرقی علاقہ انہیں دیا ہے۔ 9 موسیٰ نے جو زمین انہیں دی تھی وہ یہ ہے : وہ زمین عرو عیر سے شروع ہو کر ارنون گھا ٹی ہو تی ہو ئی گھا ٹی میں شہر تک پھیلی ہو ئی ہے۔ اور اس میں دیبون سے مید باتک کا پو را میدان آتا ہے۔ 10 اموری لوگوں کا باد شاہ سیحون جن شہروں میں حکومت کرتا تھا وہ اسی زمین میں تھے۔ وہ بادشاہ حسبون شہر میں حکومت کر تا تھا وہ زمین مسلسل اس علاقہ تک تھی جس میں عمونی لوگ رہتے تھے۔ 11 جِلعاد شہر بھی اسی زمین میں تھا جُسور اور معکا تی لوگ جس علاقے میں رہتے تھے وہ اسی زمین میں تھا۔ پو را حُرمون پہا ڑ اور سلکہ تک سارا بسن اس زمین میں تھا۔ 12 بادشاہ عوج کا پو را ملک اسی زمین میں تھا۔ بادشا ہ عوج بسن میں حکومت کر تا تھا۔ پہلے وہ عستارات اور ادرعی میں حکومت کرتا تھا۔ عوج اور رفا ئمی لوگوں میں سے تھا۔ پہلے ہی موسیٰ نے ان لوگوں کو شکست دے دی تھی اور ان کی سر زمین لے لی تھی۔ 13 بنی اسرا ئیل جُسور اور معکا تی لوگوں کو طا قت کے زور سے باہر نہیں نکال سکے۔ وہ لوگ اب تک آج بھی بنی اسرا ئیلیوں کے ساتھ رہتے ہیں۔
14 صرف لا وی کاخاندانی گروہ ہی ایسا تھا۔ جسے کو ئی زمین نہیں ملی اس کے بدلے انہیں وہ سب نذرانے ملے جو اسرا ئیل کے خداوند خدا کو نذرانے کے طور سے چڑھا ئے جا تے تھے۔ خداوند نے لا وی لوگوں کو اس کا وعدہ کیا تھا۔
15 موسیٰ نے رُوبن کے سبھی قبیلے کو ایک ایک علاقہ دیا تھا۔ یہ وہی زمین ہے جسے انہوں نے پا ئی تھی۔ 16 یہ زمین امون رُوبن کے قریب عرو عیر سے لے کر مید با کے قصبہ تک تھی۔ اس زمین میں تمام میدان اور ارنون کے درمیان کا قصبہ بھی شامل تھا۔ 17 وہ زمین حسبون میں شامل تھی۔اس میں تمام قصبات اور میدان شامل تھے۔ وہ قصبات ، دیبون ، باما ت بعل اور بیت بعل معون ، 18 یہصاہ ، قدیمات ، مفعت ، 19 قریتائم ، سبماہ ، ضرة السحر ، جو وادی میں پہا ڑ پر ہے۔ 20 بیت فغور ، پِسگہ کی پہا ڑی اور بیت یسیموت تھے۔ 21 اس لئے وہ زمین تمام قصبات سمیت میدانوں میں تھی اور اس کے علاوہ تمام علا قے جو اموری لوگوں کا بادشاہ سیحون جس پر حکومت کر تا تھا شامل تھا۔ وہ بادشا ہ حسبون پر حکومت کرتا تھا۔ لیکن موسیٰ نے اس کو اور مدیا نی لوگوں کے قائدین کو شکست دی تھی۔ وہ قائدین اوی ، رقم ، صُور ، حوُر ، اور ربع تھے۔ ( وہ تما م قائدین ایک ساتھ سیحون کی فوج سے لڑے۔) یہ تمام قائدین اس ملک میں رہتے تھے۔ 22 بنی اسرا ئیلیوں نے بعور کے بیٹے بلعام کو شکست دی تھی۔ بلعام نے جا دو سے مستقبل کے متعلق کہنے کی کوشش کی تھی۔ بنی اسرا ئیلیوں نے جنگ کے دو ران وہاں کئی لوگوں کو مار ڈا لا۔ 23 جو علاقہ رُوبن کو دیا گیا تھا۔ اس کی حد دریا ئے یردن کے کنارے پر ختم ہو ئی تھی۔ اس لئے یہ زمین روُبن کے قبیلہ کو دی گئی۔ اس میں یہ تمام قصبات اور فہرست میں لکھے گئے تمام کھیت شامل تھے۔
24 یہ وہ زمین ہے جسے موسیٰ نے جاد کے خاندانی گروہ کو دی۔ موسیٰ نے یہ زمین جا د کے قبیلہ کو دی۔
25 جلعاد کے تمام شہروں پر مشتمل یہ علاقہ یعزیر کا تھا۔ موسیٰ نے عمّونی کی آدھی زمین بھی جو ربّہ کے قریب عرو عیر تک پھیلی ہوئی تھی دی۔ 26 اُس علاقے میں حسبون سے رامت ِالمصفاہ اور بطونیم کے علاقے شامل تھے۔ 27 اس میں بیت ہارم کی وادی ، بیت نمرہ ، سکات اور صفون شامل تھے۔ باقی ساری سر زمین جس پر حسبون کا بادشاہ سیحون نے حکومت کیا تھا اس میں شامل تھی۔ یہ زمین دریائے یردن کے مشرق کی طرف ہے۔ یہ زمین گلیل جھیل کے آخر تک پھیلی ہوئی ہے۔ 28 سارا علاقہ وہ ہے جسے موسیٰ نے جاد کے خاندانی گروہ کو دیا تھا۔ اس زمین میں یہ سارے شہر تھے جو فہرست میں ہیں۔ موسیٰ نے وہ زمین ہر ایک خاندانی گروہ کو دی۔
29 یہ وہ زمین ہے جسے موسیٰ نے منسّی خاندانی گروہ کے آدھے لوگوں کو دی۔ منسّی کے خاندانی گروہ میں سے تمام خاندانوں کے آدھے خاندان نے زمین پائی۔
30 زمین محنائیم سے شروع ہوئی۔ اور بسن کی ساری زمین پر پھیل گئی جس پر بسن کا بادشاہ عوج حکومت کرتا تھا اور بسن میں یائیر کے شہر بھی شامل تھے ( کل ملاکر ۶۰ شہر تھے ) 31 اس زمین میں آدھا جلعاد وادی عستارات اور ادرعی شامل تھے۔ ( جلعاد، عستارات اور ادرعی وہ شہر تھے جس میں عوج رہتا تھا ) وہ سارا علاقہ منسّی کے بیٹے مکیر کے قبیلے کے خاندان کو دیئے گئے اُس کے آدھے بیٹوں نے یہ علاقہ پایا۔
32 موسیٰ نے موآب کے میدان میں اُن خاندانی گروہ کو یہ ساری زمین دی۔ یہ یریحو کے مشرق میں دریائے یردن کے دوسری طرف تھی۔ 33 لیکن موسیٰ نے لاوی خاندانی گروہ کو کوئی زمین نہیں دی اِسرائیل کے خدا وند خدا ان کی میراث تھی جیسا کہ انہوں نے ان سے کہا تھا۔
2007 by Bible League International