
یرمیاہ 18 Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)کمہار اور مٹی18 یہ خداوند کا وہ پیغام ہے جو یرمیاہ کو ملا۔ 2 “اے یرمیاہ! کُمہار کے گھر جا ؤ، میں اپنا پیغام تمہیں کمہار کے گھر پر دو ں گا۔” 3 اس لئے میں کمہار کے گھر گیا۔میں نے کمہار کو چاک پر مٹی سے برتن بناتے دیکھا۔ 4 وہ مٹی سے ایک برتن بنا رہا تھا۔ لیکن برتن میں کچھ خرابی تھی۔اس لئے کمہار نے اس مٹی کا استعمال پھر کیا اور اس نے دوسرا برتن بنایا۔اس نے اپنے ہا تھو ں کا استعمال برتن کو شکل دینے کیلئے کیا جو شکل وہ دینا چا ہتا تھا۔ 5 تب خداوند سے پیغام میرے پاس آیا۔ 6 “اے اسرائیل کے گھرانے! تم جانتے ہو کہ میں (خدا ) ویسا ہی تمہا رے ساتھ کر سکتا ہوں۔تم کمہار کے ہا تھ کی مٹی کی مانند ہو اور میں کمہار کی طرح ہوں۔ 7 ایسا وقت آسکتا ہے، جب میں ایک قو م یا سلطنت کے با رے میں باتیں کرو ں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں اس قوم کو اکھا ڑ پھینکوں گا۔یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں یہ کہوں کہ میں اس قوم کو اکھاڑ گراؤں گا اور اس قوم یا سلطنت کو نیست و نابود کردو ں گا۔ 8 لیکن اس قوم کے لوگ بُرے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔ تب میں اپنے ارادہ کو بدل دو ں گا۔ میں اس قوم پر مصیبت ڈھانے کا اپنے منصوبے کا ارادہ چھوڑ دوں گا۔ 9 کبھی ایسا اور وقت آسکتا ہے، جب میں کسی قوم کے بارے میں باتیں کروں۔ تب میں یہ کہہ سکتا ہو ں کہ میں اس قوم کی تعمیر کرو ں گا اور اسے قائم کروں گا۔ 10 لیکن میں یہ دیکھتا ہوں کہ میری بات کو قبول نہ کر کے وہ قوم بُرا کام کر رہی ہے۔ تب میں اپنے فیصلہ کو بد ل لو ں گا اور اس قوم کے لئے اچھا نہ کروں گا۔جیسا کہ میں نے اچھا کرنے کا منصوبہ پہلے بنایا تھا۔ 11 “اور اب تم جا کر یہودا ہ کے لوگوں اور یروشلم کے باشندوں سے کہدو کہ خداوند یوں فرماتا ہے کہ دیکھو! میں تمہا رے لئے مصیبت تجویز کرتا ہوں اور تمہا ری مخالفت میں منصوبہ باندھتا ہوں۔اس لئے اب تم میں سے ہر ایک اپنی بری چیزوں سے باز آئے اور اپنی راہ اور اپنے اعمال کو درست کرے۔ 12 لیکن یہودا ہ کے لوگ جواب دیں گے، ’اگر ایسی کو شش کرنے سے کچھ نہیں ہو گا تو ہم وہی کر تے رہیں گے جو ہم کرنا چا ہتے ہیں۔ اور ہم میں سے ہر کو ئی ضد میں آکر بُرا ئی کرے گا۔” 13 ان باتوں کو سنو، جو خداوند کہتا ہے، “دوسری قوم کے لوگو ں سے یہ سوال کرو: یرمیاہ کی چو تھی شکایت18 تب یرمیاہ کے دشمنوں نے کہا، “آؤ ہم یرمیاہ کے خلاف سازش کریں، کیوں کہ نہ تعلیم کا ہن سے اور نہ مشورہ،عقلمندسے اور نہ ہی نبوت نبی سے رکے گی۔آؤ ہم اس کی زبان کاٹ ڈا لیں۔تب پھر ہم لوگو ں کو ان کی باتوں کو سننا نہیں پڑے گا۔ ” 19 اے خدا وند! میری سن اور میرے مخالفوں کی سن،
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR) 2007 by World Bible Translation Center |