Add parallel Print Page Options

یہ باتیں خلقیاہ کے بیٹے یرمیاہ کی ہیں۔ وہ ان کاہنوں کے خاندان سے تھا جو عنتوت شہر میں رہتے تھے۔ یہ شہر اس علاقے میں تھا جہاں بنیمین کے خاندانی گروہ کے لوگ رہتے تھے۔ خداوند نے یرمیاہ سے ان دنوں باتیں کرنی شروع کیں جب یوسیاہ یہوداہ ملک کا بادشاہ تھا۔ یوسیاہ، امون نام کے بادشاہ کا بیٹا تھا۔ خداوند نے یرمیاہ سے یوسیاہ کی دور حکومت کے تیرہویں سال میں باتیں کرنی شروع کیں۔ شاہ یہوداہ یہو یقیم بن یوسیاہ کی دور حکو مت میں، شاہ یہوداہ صدقیاہ بن یوسیاہ کی دور حکو مت کا جب گیارہواں سال تھا اس وقت بھی، اور یروشلم کے لوگوں کو اسیری میں لے جائے جانے تک جو پانچویں مہینے میں تھا خدا وند یرمیاہ سے باتیں کرنا جاری رکھا۔

خدا کا یرمیاہ کو اپنے پاس بلانا

خدا وند کا پیغام یرمیاہ کو ملا۔ خداوند کا پیغام یہ تھا:

“تمہاری ماں کے رحم میں تجھے تخلیق کر نے سے قبل ہی
    میں نے تم کو جان لیا۔
تمہارے جنم لینے سے قبل
    میں نے تمہیں خاص کام کے لئے چُنا تھا۔
    میں نے تمہیں قوموں کا نبی ہو نے کے لئے چُنا تھا۔”

تب میں نے یعنی یرمیاہ نے کہا، “لیکن اے خدا وند قادر مطلق میں تو بولنا بھی نہیں جانتا۔ میں تو ابھی بچّہ ہی ہوں۔”

لیکن خدا وند نے مجھ سے کہا،

“مت کہو، ’میں بچہ ہی ہوں۔‘
    تمہیں ہر اس مقام پر جانا ہے جہاں میں بھیجوں۔
    تمہیں وہ سب کہنا ہے جسے میں کہنے کو کہوں۔
کسی سے مت ڈرو۔
    میں تمہارے ساتھ ہوں، اور میں تمہاری حفاظت کروں گا۔”
یہ پیغام خدا وند کا ہے۔

تب خدا وند نے اپنا ہاتھ بڑھا یا اور میرے منھ کو چھو لیا۔ خدا وند نے مجھ سے کہا،

“اے یرمیاہ! میں نے اپنا کلام تیرے منھ میں ڈال دیا۔
10 آج میں تمہیں قوموں اور سلطنتوں کی دیکھ بھال کر نے کے لئے،
    اکھا ڑ پھینکنے کے لئے اور تباہ کرنے کے لئے،
    نیست و نابود کرنے کے لئے، توڑ نے کے لئے،
    بنانے کے لئے اور لگانے کے لئے نگراں کار مقرر کرتا ہوں۔”

دو خواب

11 پھر خدا وند نے مجھ سے کہا: “اے یرمیاہ! تو کیا دیکھتا ہے؟ ” میں نے جواب دیا، “بادام کے درخت کی ایک شاخ دیکھتا ہوں۔”

12 خدا وند نے مجھ سے کہا، “تم نے بہت ٹھیک دیکھا اور یہی دیکھنے کے لئے میں اپنے پیغام پر غور کر رہا ہوں [a] کہ یہ سچ اترے۔”

13 پھر خدا وند کا پیغام مجھے ملا خدا وند کا پیغام یہ تھا: “اے یرمیاہ! تم کیا دیکھتے ہو؟ ”

میں نے خدا وند کو جواب دیا اور کہا، “میں ابلتے پانی کا ایک برتن دیکھ رہا ہوں۔ یہ برتن شمال کی جانب سے ٹپک رہا ہے۔”

14 خدا وند نے مجھ سے کہا، “شمال سے کچھ بھیانک حادثہ آئے گا۔
    یہ ان سب لوگوں کے لئے ہوگا جو اس ملک میں رہتے ہیں۔
15 کیوں کہ خدا وند فرماتا ہے دیکھو!
“میں شمال کی سلطنتوں کے تمام خاندانوں کو بلاؤنگا

اور وہ آئیں گے
    اور ہر ایک اپنا تخت یروشلم کے پھاٹکوں کے مدخل پر قائم کرے گا۔
وہ اسکی دیواروں پر
    اور یہوداہ کے سبھی شہروں پر حملہ کرے گا۔ خدا وند نے یہ کہا۔
16 اور میں اپنے لوگوں کے خلاف اپنے فیصلہ کا اعلان کروں گا۔
    میں یہ اس لئے کروں گا کیوں کہ وہ برے لوگ ہیں، اور وہ میرے خلاف ہوگئے ہیں۔
میرے لوگوں نے مجھے چھو ڑا انہوں نے غیر معبودوں کو قربانی پيش کيں۔
    انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی مورتیوں کی عبادت کی۔

17 “اے یرمیاہ! جہاں تک تمہاری بات ہے، اٹھو! تیار ہو جاؤ۔
    جاؤ اور لوگوں کو پیغام دو۔
لوگوں سے وہ سب کچھ کہو جو کہ میں تم سے کہنے والا ہوں۔
    لوگوں سے مت ڈرو۔
اگر تم لوگوں سے ڈرے تو
    میں خود انکے سامنے تمہیں ڈراؤنگا۔
18 میں خود آج کے دن تم کو
    ایک فصیلدار شہر،
    لو ہے کا ستون
    اور پیتل کی دیوار بنا دوں گا۔
تم اور تمام ملک،
    یہوداہ کے بادشاہوں،
    اسکے شریفوں،
    کاہنوں
    اور لوگوں کے خلاف ہو جاؤ گے۔
19 وہ سب لوگ تمہارے خلاف لڑیں گے،
    لیکن وہ تمہیں شکست نہیں دیں گے۔
کیوں؟ کیوں کہ میں تمہارے ساتھ ہوں،
    اور میں تمہاری حفاظت کروں گا۔”
یہ پیغام خدا وند کا ہے۔

Footnotes

  1. یرمیاہ 1:12 غور کر رہا ہوں یہ لفظوں کا کھیل ہے “شاقید ” عبرانی لفظ ہے جو کہ“ بادام کی لکڑی کے لئے ہے۔ اور شقود کا مطلب دیکھ رہا ہوں ہوتا ہے۔

The words of Jeremiah son of Hilkiah, one of the priests at Anathoth(A) in the territory of Benjamin. The word of the Lord came(B) to him in the thirteenth year of the reign of Josiah(C) son of Amon king of Judah, and through the reign of Jehoiakim(D) son of Josiah king of Judah, down to the fifth month of the eleventh year of Zedekiah(E) son of Josiah king of Judah, when the people of Jerusalem went into exile.(F)

The Call of Jeremiah

The word of the Lord came to me, saying,

“Before I formed you in the womb(G) I knew[a](H) you,
    before you were born(I) I set you apart;(J)
    I appointed you as a prophet to the nations.(K)

“Alas, Sovereign Lord,” I said, “I do not know how to speak;(L) I am too young.”(M)

But the Lord said to me, “Do not say, ‘I am too young.’ You must go to everyone I send you to and say whatever I command you. Do not be afraid(N) of them, for I am with you(O) and will rescue(P) you,” declares the Lord.(Q)

Then the Lord reached out his hand and touched(R) my mouth and said to me, “I have put my words in your mouth.(S) 10 See, today I appoint you over nations(T) and kingdoms to uproot(U) and tear down, to destroy and overthrow, to build and to plant.”(V)

11 The word of the Lord came to me: “What do you see, Jeremiah?”(W)

“I see the branch of an almond tree,” I replied.

12 The Lord said to me, “You have seen correctly, for I am watching[b](X) to see that my word is fulfilled.”

13 The word of the Lord came to me again: “What do you see?”(Y)

“I see a pot that is boiling,” I answered. “It is tilting toward us from the north.”

14 The Lord said to me, “From the north(Z) disaster will be poured out on all who live in the land. 15 I am about to summon all the peoples of the northern kingdoms,” declares the Lord.

“Their kings will come and set up their thrones
    in the entrance of the gates of Jerusalem;
they will come against all her surrounding walls
    and against all the towns of Judah.(AA)
16 I will pronounce my judgments(AB) on my people
    because of their wickedness(AC) in forsaking me,(AD)
in burning incense to other gods(AE)
    and in worshiping(AF) what their hands have made.(AG)

17 “Get yourself ready! Stand up and say(AH) to them whatever I command you. Do not be terrified(AI) by them, or I will terrify you before them. 18 Today I have made you(AJ) a fortified city, an iron pillar and a bronze wall to stand against the whole land—against the kings of Judah, its officials, its priests and the people of the land. 19 They will fight against you but will not overcome(AK) you, for I am with you(AL) and will rescue(AM) you,” declares the Lord.

Footnotes

  1. Jeremiah 1:5 Or chose
  2. Jeremiah 1:12 The Hebrew for watching sounds like the Hebrew for almond tree.