Add parallel Print Page Options

قہات خاندان کی خدمت کے کام

“قہات خاندانی گروہ کے مردوں کو گِنو۔ (قہات خاندانی گروہ لاوی خاندانی گروہ کا ایک حصّہ ہے۔ ) اپنی خدمت کے فرائض کو ادا کر نے والے جو ۳۰ سے ۵۰ سال کی عمر کے ہوں ان کو گِنو۔ یہ آدمی خیمہٴ اجتماع میں کام کریں گے۔ انکا کام خیمہٴ اجتماع کے سب سے مقدس چیزوں کی دیکھ بھال کرنی ہے۔

“جب بنی اسرائیل نئی جگہ کا سفر کا کریں تو ہارون اور اسکے بیٹوں کو چاہئے کہ مقدس خیمہ میں جائیں اور پردہ کو اُتاریں اور معاہدہ کے مقدس صندوق کو اس سے ڈھکیں۔ تب وہ ان سب کو عمدہ چمڑے سے بنے غلاف سے ڈھکیں۔ پھر وہ مقدس صندوق پر بچھے چمڑے پر پوری طر ح سے ایک نیلا کپڑا پھیلائیں اور مقدس صندوق میں لگے کڑوں میں ڈنڈے ڈالیں گے۔

”تب وہ ایک نیلا کپڑا مقدس میز کے اوپر پھیلائیں گے۔ تب وہ اس پر تھالی ،چمچے، کٹورے اور پینے کا نذرانہ کے لئے مرتبان رکھیں گے۔ روٹی جو ہمیشہ وہاں رہتی ہے اسے بھی میز پر رکھی جائے۔ تب تم ان تمام چیزوں کے اوپر ایک لال کپڑا ڈالوگے۔ تب ہر ایک چیز کو عمدہ چمڑے سے ڈھا نک دو تب میز کے کڑوں میں ڈنڈے ڈالو۔

”تب شمعدان اور چراغوں کو نیلے کپڑے سے ڈھا نکو۔ اس کے ساتھ ہی گلگیروں، گلدانوں اور تیل کی تمام گھڑوں کو ڈھانکو۔ 10 تب تمام چیزوں کو عمدہ چمڑے میں لپیٹو اور انہیں لے جانے کے لئے استعمال میں آنے وا لے ڈنڈے پر انہیں رکھو۔

11 “سنہری قربان گا ہ پر ایک نیلا کپڑا پھیلا ؤ اُسے عمدہ چمڑے سے ڈھکو تب قربان گا ہ کو لے جانے کے لئے اس میں لگے ہو ئے کڑوں میں ڈنڈے ڈا لو۔

12 مقدّس جگہ میں عبادت کے استعمال میں آنے وا لی تمام خاص چیزوں کو ایک ساتھ جمع کرو۔ انہیں ایک ساتھ جمع کرو اور ان کو نیلے کپڑے میں لپیٹو تب اُ سے عمدہ چمڑے سے ڈھا نکو اُن چیزوں کو لے جانے کے لئے انہیں ایک ڈھانچے پر رکھو۔

13 “کانسے وا لی قربان گا ہ سے راکھ کو صاف کردو اور اس کے اوپر ایک بیگنی رنگ کا کپڑا پھیلا ؤ 14 تب قربان گا ہ پر عبادت کے لئے استعمال میں آنے وا لی تمام چیزوں کو جمع کرو۔ آ گ کے تسلے ، گوشت کے لئے کانٹے ، بیلچے اور دھا ت کے سلفچی اور ان تمام چیزوں کو کانسے کی قربانگا ہ پر رکھو۔ تب قربان گا ہ کے اوپر عمدہ چمڑے کے غلاف کو پھیلا ؤ۔ قربانگا ہ میں لگے کڑوں میں ڈنڈے کو پھنسا ؤ تا کہ اسے لے جا یا جا سکے۔

15 “جب ہا رون اور اس کے بیٹے مقدس جگہ کی سبھی مقدس چیزوں کو ڈھانکنے کا کام پو را کر لیں تب قہا ت خاندان کے آدمی اندر آسکتے ہیں۔ اور ان چیزوں کو لے جانا شروع کر سکتے ہیں جب کبھی بھی چھا ؤ نی کو کھسکا یا جا ئے۔ اس طرح وہ ان مقدس چیزوں کو نہیں چھو ئیں گے اس لئے وہ نہیں مریں گے۔

16 “کا ہن ہا رون کا بیٹا الیعزر مقدس خیمہ اور مقدس جگہ اور اس کی ساری چیزوں کا پو را ذمّہ دار ہے۔ وہ چراغ کے تیل ، خوشبودار بخور، روزانہ کا اناج کا نذرانہ اور مسح کر نے کے تیل [a] کا ذمّہ دار ہے۔”

17 خداوند نے موسیٰ اور ہا رون سے کہا ، 18 “ہو شیار رہو۔ اُن قہا ت نسل کے آدمیوں کو تباہ مت ہو نے دو۔ 19 تمہیں یہ اس لئے کرنا چا ہئے تا کہ قہا ت نسل سب سے مقدس جگہ تک جا ئیں اور مریں نہیں۔ ہا رون اور اس کے بیٹوں کو اندر جانا چا ہئے۔ اور ہر ایک قہا ت نسل کو بتا نا چا ہئے کہ وہ کیا کرے۔ انہیں ہر ایک آدمی کو وہ چیزیں دینی چا ہئے جو اسے لے جانی چا ہئے۔ 20 اگر تم ایسا نہیں کر تے ہو تو قہا ت نسل اندر جا سکتے ہیں اور مقدّس چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر وہ ایک لمحہ کے لئے بھی اُن مقدّس چیزوں کی طرف دیکھ تے ہیں تو انہیں مرنا ہو گا۔”

جیر سون خاندان کی خدمت کے کام

21 خداوند نے موسیٰ سے کہا۔ 22 “جیر سون خاندان کے تمام لوگوں کو گِنو۔ اُن کی فہرست خاندان اور خاندانی گروہ کے مطا بق بنا ؤ۔ 23 اپنی خدمت کے فرائض کو ادا کر نے وا لے تیس سال سے پچاس سال تک کے مردوں کو گنو۔ یہ لوگ خیمٴہ اجتماع کی دیکھ بھا ل کی خدمت کا کام کریں گے۔

24 “جیر سون خاندان کویہی کرنا چا ہئے۔ اور اُنہیں چیزوں کو لے کر چلنا چا ہئے۔ 25 انہیں مقدس خیمہ کے پردہ ، خیمٴہ اجتماع کے غلا ف اور عمدہ چمڑے کے غلاف کو لے کر چلنا چا ہئے۔انہیں آنگن کے داخلہ دروازہ کے پردہ کو بھی لے کر چلنا چا ہئے۔ انہیں خیمٴہ اجتماع کے دروازے کے پردہ کو بھی لے کر چلنا چا ہئے۔ 26 انہیں آنگن کے اُن پردوں کو جو مقدّس خیمہ اور قربان گا ہ کے اطراف لگے ہوں لے چلنا چا ہئے۔ انہیں تما م رسّیاں اور پردہ کے ساتھ استعمال میں آنے والی سبھی چیزوں کو بھی لے کر چلنا چاہئے۔ جیر سون نسل کے لوگ ہراس چیز کے لئے جواب دہ ہوں گے جسے وہ لے جا تے ہیں۔ 27 جیر سون لوگ ہا رون اور اس کے بیٹوں کے حکم کے مطا بق انکو سونپے گئے کام اور ہر چیز کو لے جانے کاکام سمیت سارا کام انجام دینگے۔ 28 یہی کام ہے جسے جیر سون نسل کے خاندانی گروہ کے لوگوں کو خیمٴہ اجتماع کے لئے کرنا ہے۔ ہا رون کا بیٹا اِتمر کا ہن ان کے کام کے لئے جواب دہ ہے۔ ”

مراری خاندان کی خدمت کے کام

29 “مراری خاندان گروہ کے خاندانی گروہوں کو اور خاندانوں کے سبھی مردوں کو گنو۔ 30 خدمت کے فرائض پو را کر چکے تیس سال سے پچاس سال کے سبھی مردوں کو گنو۔ یہ لوگ خیمٴہ اجتماع کے لئے خاص کام کریں گے۔ 31 جب تم سفر کرو گے تب ان کا یہ کام ہے کہ خیمٴہ اجتماع کے تختے کو لے کر چلیں۔ انہیں تختوں ،کھمبوں اور حیمٴہ اجتماع کی بنیادوں س جڑے چیزوں کو لے چلنا چا ہئے۔ 32 انہیں آنگن کی چا روں طرف کے کھمبوں کو بھی لے چلنا چا ہئے۔ انہیں اُن خیمہ کی کھونٹیاں، رسّیاں اور وہ سبھی چیزیں جن کا استعمال آنگن کے چاروں طرف کے کھمبوں کے لئے ہو تا ہے لے چلنا چا ہئے۔ ناموں کی فہرست بنا ؤ اور ہر ایک آدمی کو بتاؤ کہ اُسے کیا کیا چیزیں لے چلنا ہے۔ 33 یہی وہ باتیں ہیں جسے مراری نسل کے لوگ خیمٴہ اجتماع کے کام میں خدمت کرنے کے لئے کریں گے۔ ہا رون کا بیٹا اِتمر کاہن ان کے کاموں کے لئے جواب دہ ہے۔”

لا وی خاندان

34 موسیٰ ہا رون اور بنی اسرائیلیوں کے قائدین نے قہات نسل کے لوگوں کو اُن کے خاندان اور خاندانی گروہ کے مطا بق گنا۔ 35 انہوں نے ان لوگوں کو جو اپنی خدمت کے فرائض ادا کر چکے تھے اور جو تیس سال سے پچاس سال کی عمر کے تھے گِنا۔ ا ن لوگوں کو خیمٴہ اجتماع کے لئے خاص کام کر نے کو دیا گیا۔

36 قہات خاندانی گروہ میں جو اس کام کے کرنے کی قابلیت رکھتے تھے۔۷۵۰,۲ مرد تھے۔ 37 اس طرح قہات خاندان کے اُن لوگوں کو خیمٴہ اجتماع کا خاص کام کرنے کے لئے دئیے گئے۔ موسیٰ اور ہارون نے اُسے ویسا ہی کیا جیسا خداوند نے موسیٰ سے کر نے کو کہا تھا۔

38 جیر سون خاندانی گروہ کو بھی گنا گیا۔ 39 سبھی مرد جو اپنی خدمت کے فرائض ادا کر چکے تھے اور تیس سال سے پچاس سال کی عمر کے تھے گِنے گئے۔ ا ن لوگوں کو خیمٴہ اجتماع کے لئے خدمت کا خاص کام دیا گیا۔ 40 جیر سون خاندانی گروہ کے خاندان میں جو قابل تھے۔ وہ ۶۳۰,۲ مرد تھے۔ 41 اس طرح اُن مردوں کو جو جیر سون خاندانی گروہ کے تھے۔ خیمٴہ اجتماع میں خدمت کا کام سونپا گیا۔ موسیٰ اور ہا رون نے اُسے ویسا ہی کیا جیسا خداوند نے موسیٰ کو کرنے کے لئے کہا تھا۔

42 مراری خاندان اور خاندانی گروہ بھی گنے گئے۔ 43 سبھی مرد جو اپنی خدمت کا فرائض ادا کر چکے تھے اور تیس سال پچاس سال کی عمر کے تھے گِنے گئے۔ ان آدمیوں کو خیمٴہ اجتماع کے لئے خدمت کا خاص کام دیا گیا۔ 44 مراری خا ندانی گروہ کے خاندانوں میں جو لوگ قابل تھے وہ ۲۰۰, ۳ آدمی تھے۔ 45 اس طرح مراری خاندانی گروہ کے ان لوگوں کو خاص کام دیا گیا۔ موسیٰ اور ہا رون نے اُسے ویسا ہی کیا جیسا خداوند نے موسیٰ سے کر نے کو کہا تھا۔

46 موسیٰ ہا رون اور بنی اسرا ئیلیوں کے قا ئدین نے لا وی نسل کے خاندانی گروہ کے تمام لوگوں کو گِنا۔ انہوں نے ہر ایک خاندان اور ہر خا ندانی گروہ کو گِنا۔ 47 سبھی آدمی جو خدمت انجام دینے کے قابل تھے اور جو تیس سے پچاس سال کی عمر کے تھے انہیں گنا گیا۔ اُن آدمیوں کو خیمہ اجتماع کے لئے خدمت کا کام دیا گیا۔ انہوں نے خیمہ اجتماع کو لے چلنے کا کام تب کیا جب انہوں نے سفر کیا۔ 48 مردوں کی تمام تعداد ۵۸۰,۸ تھی۔ 49 خداوند نے یہ حکم موسیٰ کو دیا تھا۔ موسیٰ نے ہر ایک آدمی کو جسے جو کام سونپا گیا اسے کرنے کے لئے اور جن چیزوں کو اسے لیجانا چا ہئے اسے لیجانے کے لئے مقرر کیا کہ کیا کیا لے کر چلنا چا ہئے۔ اِس لئے خداوند نے جو حکم دیا تھا اس کے مطابق سارے کامو ں کو انجام دیا گیا۔ سبھی مردوں کو گنا گیا۔

Footnotes

  1. گنتی 4:16 مسح کرنے کا تیلزیتون کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔