پیدائش 5
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
آدم کے خاندان کی تا ریخ
5 یہ آدم کے خاندان کی تا ریخ ہے۔ خدا نے انسان کو ٹھیک اپنی صورت پر پیدا کیا ہے۔ 2 خدا نے اُن میں نر اور ما دہ کو پیدا کیا ہے۔ اور اسی دن جس دن اس نے ان کو پیدا کیا ، وہ ان کو دُعا کے ساتھ برکت دی اور ان کو “آدم ” کا نام دیا۔
3 جب آدم ایک سو تیس سال کے ہو ئے تو اسے ایک اور لڑکا پیدا ہو ا۔ اور وہ لڑکا شکل و صورت میں بالکل آدم جیسا تھا۔ اور آدم نے اس کا نام سیت رکھا۔ 4 سیت پیدا ہو نے کے بعد آدم آٹھ سو سال زندہ رہے۔ اس دوران ان سے دوسرے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہو ں ئیں۔ 5 اس طرح آدم کُل نوسو تیس برس زندہ رہ کر موت کے حوا لے ہو ئے۔
6 سیت جب ایک سو پانچ برس کا ہوا تو انوش نام کا ایک لڑ کا پیدا ہوا۔ 7 انوش جب پیدا ہوا تو سیت آٹھ سو سات سال زندہ رہا۔ اس مدت میں سیت کو کچھ لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہو ئیں۔ 8 اِس طرح سیت کُل نوسو بارہ سال زندہ رہنے کے بعد مرے۔
9 انوش جب نوّے برس کا ہوا تو اسے قینان نام کا ایک لڑ کا پیدا ہوا۔ 10 قینان پیدا ہو نے کے بعد انوش آٹھ سو پندرہ برس زندہ رہا۔ اس مدت میں اسے دیگر لڑکے اور لڑکیاں بھی پیدا ہو ئیں۔
11 اس طرح انوش کل نو سو پانچ برس زندہ رہنے کے بعد مرے۔
12 قینان جب ستّر برس کا ہوا تو اسے محلل ایل نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ 13 محلل ایل کی پیدا ئش کے بعد قینان آٹھ سو چالیس برس زندہ رہا۔اُس مدت میں قینان کو دُوسرے لڑکے اور لڑ کیاں پیدا ہو ئیں۔ 14 اِس طرح قینان کُل نو سو دس سال زندہ رہنے کے بعد مرگئے۔
15 محلل ایل جب پینسٹھ برس کا ہوا تو اس کو یارد نام کا لڑ کا پیدا ہوا۔ 16 یارد کی پیدا ئش کے بعد محلل ایل آٹھ سو تیس برس زندہ رہا۔ اور اس مدت میں اس کو چند لڑ کے اور لڑکیاں پیدا ہو ئیں۔ 17 اس طرح محلل ایل کل آٹھ سو پچانوے برس زندہ رہنے کے بعد مر گئے۔
18 یارد جب ایک سو بانسٹھ برس کا ہوا تو اس نے حنوک نام کے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ 19 حنوک پیدا ہو نے کے بعد یارد آٹھ سو برس زندہ رہا۔اور اس مدت میں اس سے دیگر لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہو ئیں۔ 20 اس طرح یارد نو سو باسٹھ برس جینے کے بعد مر گئے۔
21 حنوک جب پینسٹھ برس کا ہوا تو اسے متوسلح نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ 22 متوسلح کی پیدا ئش کے بعد حنوک خدا کی سر پرستی میں خدا کے ساتھ تین سو سال اور رہا۔اِس دوران اسے دوسرے بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہو ئے۔ 23 اس طرح حنوک کل تین سو پینسٹھ سال زندہ رہا۔ 24 حنوک جب خدا کی سر پرستی میں رہ رہا تھا تو خدا نے اسے اپنے پاس بلا یا۔اس دن سے وہ زمین پر اور نہیں رہا۔
25 متوسلح جو ایک سو ستاسی برس کا تھا تو اسے لمک نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ 26 لمک کے پیدا ہو نے کے بعد متوسلح سات سو بیاسی برس تک زندہ رہا- اس مدت میں اُسے دوسرے لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہو ئیں۔ 27 اِس طرح متوسلح کل نو سو اُنہتّر برس زندہ رہنے کے بعد مر گئے۔
28 اور لمک جب ایک سو بیاسی برس کا ہوا تو اس کو ایک لڑکا پیدا ہوا۔ 29 لمک نے کہا ، “ہم کسان بن کر سخت محنت و مشقت سے کام کر تے ہیں۔ کیوں کہ خدا نے زمین پر لعنت فرمائی ہے۔ لیکن وہ بیٹا ہے جو کہ ہم کو سکون و آرام پہنچائے گا۔”یہ کہتے ہو ئے اس نے اُس لڑ کے کا نام نوح [a] رکھا۔
30 نوح کی پیدائش کے بعد ،لمک بانچ سو پچانوے برس زندہ رہا۔ اس مدت میں اس کو دوسرے لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ 31 اس طرح لمک کل ۷۷۷ برس زندہ رہنے کے بعد مر گیا۔ 32 جب نوح کی عمر پانچ سو برس ہو ئی تو سم ،حام ،اور یافت تین لڑ کے پیدا ہو ئے۔
Footnotes
- پیدائش 5:29 نوح جسکا معنیٰ ہے “آرام ”
2007 by Bible League International