Add parallel Print Page Options

قوموں کی ترقی اور انکی وسعت

10 نوح کے بیٹے سم ، حام اور یافت تھے۔ پانی کے طوفان کے بعد یہ تینوں آدمیوں سے کئی بیٹے پیدا ہوئے۔

یافت کی نسل

یافت کے بیٹے جُمر، ما جوج ، ما دی، یا وان، توبل، مسک اور تیراس۔

جُمر کے بیٹے، اَ شکناز، ریفت اور تجرمہ۔

یا وان کے بیٹے۔ الیشہ، ترسیس، گتّی اور دودانی۔

ساحلی علاقوں [a] کے تمام لوگ یافت کے بچوں کی نسل میں شُما ر ہو تے ہیں۔ اس کے ہر بیٹے کے لئے خاص زمین تھی۔ اُن سب کے قبیلے ترقی کر کے الگ الگ قومیں بنیں۔ ہر ایک قوم کی الگ الگ زبان تھی۔

حام کی نسل

حا م کے بیٹے کوش،مصرا یم ، فوط، اور کنعان۔

کوش کے بیٹے سبا، حویلہ، سبتہ، رعماہ اور سبتیکہ۔

رعماہ کے بیٹے سبا اور ددان۔

کوش کا ایک نمرود نام کا لڑکا تھا۔ نمرود اس دُنیا میں بہت بڑا طا قتور تھا۔ خداوند کے سامنے وہ ایک بڑا چالاک شکا ری تھا۔ اِس وجہ سے لوگ دوسروں کو اُس سے موازانہ کر کے کہتے تھے کہ وہ نمرود جیسا ہے۔ اور خداوند کے سامنے چالاک شکا ری کا نام دیتے۔

10 نمرود کی حکومت ملک سنعار کے بابل میں اور اِرک میں اور اکاّدمیں اور کلنہ نام کے شہروں سے شروع ہو ئی۔ 11-12 نمرود اسور گیا۔ اور اسور میں نینواہ اور رحو بوت عیر، قلح اور رسن نام کے شہر تعمیر کر وائے۔ رسن ایک بڑا شہر تھا نینوں اور کلح کے درمیان تھا۔

13-14 مصر ایم لودی ،عنامی ،لہابی ،نفتوحی اور فتروسی ،کسلوحی ،کفتوری کا باپ تھا (اور کسلوحی فلسطینیوں کا باپ تھا )۔

15 کنعان صیدون کا باپ تھا۔ صیدون اس کا پہلو ٹھا بیٹا تھا۔ کنعان حت کا بھی باپ تھا۔ 16-18 کنعان ،یبوسیوں،اموریوں ،جرجاسیوں ،حوِّیوں ،عرقیوں ،سینیوں،اَروادیوں، صماریوں حمایتوں کا باپ تھا۔

کنعان کے خاندان پھیل گئے تھے۔ 19 کنعان کی حدود شمال میں صیدا سے لیکر جنوب میں جرار تک ،غزّہ سے لیکر مشرقی سدوم اور عمورہ کے شہروں تک ،ادمہ اور ضبیاں سے لیکر لسع تک پھیلی ہوئی تھی۔

20 وہ سب حام کی نسل والے تھے۔ وہ تمام قبائل کے لوگ اپنی خاص زبانیں اور اپنے خاص علا قے پا ئے تھے۔ اور وہ سب الگ الگ قومیں قرار پا ئیں۔

سم کی نسل

21 سم یافت کا بڑا بھا ئی تھا۔ عبر سم کی نسل میں ایک تھا۔ عبر عبرانی لوگوں کا جدّ اعلیٰ تھا۔

22 سم کے بیٹے عیلام ،اسور،ارفکسد لُود اور ارام تھے۔

23 ارام کے بیٹے عوج ،حول،جتر،اور مَش تھے۔

24 ارفکسد سلح کا باپ تھا۔ اور سلح عبر کا باپ تھا۔

25 عبر کے دو بیٹے تھے۔ پہلا بیٹا جب پیدا ہوا تھا تو اس زما نے میں زمین پر بسنے والی قو میں منقسم تھیں جس کی وجہ سے اسے فلج [b] کا نام رکھا گیا۔ اور اسکے دوسرے بھا ئی کا نام یقطان تھا۔

26 یقطان کے بیٹے یہ ہیں الموداد ،سلف ،حصارمادت ،اِراخ، 27 ہدورام ،اُوزال،دِقلہ، 28 عوبِل،ابی ما ئیل ،سبا، 29 اُوفیر، حویلہ اور یُوباب۔ 30 یہ سب میسا اور سفار کی طرف جا تے ہو ئے مشرقی پہاڑی ملک کے درمیان کے علا قے میں بس گئے۔

31 یہ سب کے سب سم خاندان سے ہیں۔ انہیں اپنے اپنے خاندانوں کے اعتبار سے ،ملکوں کے اعتبار سے اور قوموں کے اعتبار سے ترتیب دیئے گئے تھے۔

32 نوح کے بیٹوں سے چلنے والی نسل کے سلسلے کی فہرست یہ ہے۔ وہ اپنی قوم کا اعتبار کر تے ہو ئے پھیل گئے تھے۔ پا نی کے طو فان کے بعد ساری زمین پر آباد ہو نے والے انہی قبائل کے لوگ تھے۔

Footnotes

  1. پیدائش 10:5 ساحلی علاقوںمیڈیٹیرین سمندر کے اطراف و اکناف کے علا قے۔
  2. پیدائش 10:25 فلج اس نام کے معنیٰ ہی تقسیم ہیں-