Add parallel Print Page Options

کا ہن اور لا وی نسلیں

12 یہ سب کا ہن اور لا وی جو کہ سالتی ایل کے بیٹے زربّا بل اور یشوع کے ساتھ یروشلم چلے گئے۔ یہ فہرست ان کے نامو ں کی ہے :

سِرایاہ ، یرمیاہ ، عزرا،

امریاہ ملوک، حطّوش،

سکنیاہ ، رحُو م،مریموت،

عِدّو ، جنّتو،ابیاہ،

میامن ، معدیاہ ، ہلجہ،

سمعیاہ ،یُو یریب، یدعیاہ،

سلّو ،عمُوق، خِلقیاہ اور یدعیاہ۔

یہ آدمی کا ہنوں اور انکے رشتے داروں کے قائدین یشوع کے زمانے میں تھے۔

جو لا وی تھے وہ یہ ہیں :یشوع ، بنوی ، قدمی ایل ، سیربیاہ ، یہودا ہ اور متّنیاہ بھی۔ وہ اپنے بھا ئیوں کے ساتھ شکریہ ادا کرنے وا لوں کا نگراں کار تھا۔ اور بقُبو قیاہ ، عُنّو اور ان کے بھا ئی خدمت کے کاموں کے وقت آس پاس تھے۔ 10 یشوع یُو یقیم کا بیٹا تھا۔یُو یقیم الیاسب کا باپ تھا۔ الیاسب یُو یدع کا باپ تھا۔ 11 یُو یدع یونتن کا باپ تھا اور یونتن یدّوع کا باپ تھا۔

12 یو یقیم کے زمانے میں کا ہنوں کے خاندانوں کے قائدین کے نام تھے :

سرایاہ کے خاندان کا قائد مرایاہ تھا

یرمیاہ کے خاندان کا قائد حننیاہ تھا

13 عزراکے خاندان کا قائد مُسّلام تھا۔

اِمریاہ کے خاندان کا قائد یہو حنان تھا۔

14 ملوک کے خاندان کا قائد یونتن تھا۔

سبنیاہ کے خاندان کا قائد یوسف تھا۔

15 حارِم کے خاندان کا قائدعدنا۔

مرایوت کے خاندان کا قائد تھا خلقی تھا۔

16 عِدّو کے خاندان کا قائد زکریاہ تھا۔

جَنّتو کے خاندان کا قائدمسّلام تھا۔

17 ابیاہ کے خاندان کا قائد زکری تھا۔

بنیمین کے خاندان کا قائد موعدا یاہ تھا۔

18 بلجہ کے خاندان کا قائد سمّوع تھا۔

سمعیاہ کے خاندان کا قائد یہونتن تھا۔

19 یوُ یریب کے خاندان کا قائدمتّنی تھا۔

یداعیاہ کے خاندان کا قائد عُزّی تھا۔

20 سلوّ کے خاندان کا قائدقلّی تھا۔

عمُوق کے خاندان کا قائدعِبر تھا۔

21 خِلقیاہ کے خاندان کا قائدحسبیاہ تھا۔

یدعیاہ کے خاندان کا قائد نتنی ایل تھا۔

22 فارس کے بادشا ہ دارا کی دورِ حکومت تک لا وی خاندانو ں کے قائدین اور کا ہن خاندانوں کے قائدین کے نام جو کہ الیاسب،یُو یدع ،یُو حنان اور یّدوع کے دنوں میں لکھے گئے۔ 23 لاویوں کے خاندان الیاسب کے بیٹے یو حنان کے دنوں میں بھی دستاویز وں کی کتاب میں خاندانوں کے قائد لکھے جا تے تھے۔ 24 اور یہ سب لاویوں کے قائدین تھے : حسبیاہ ،سربیاہ اور قدمی ایل کا بیٹا یشوع اور انکے بھا ئی جو کہ ان کی دوسری جانب حمد کی گیت گانے اور شکریہ ادا کرنے کے لئے کھڑے تھے اور ایک گروہ دوسرے گروہ کا جواب پیش کر تا تھا۔خدا کے خادم داؤد نے یہ ہدایت دی تھی۔

25 جو دربان پھاٹکوں کے آگے گوداموں پر پہرہ دیتے تھے وہ یہ تھے : متّنیاہ ،بقُبوقیاہ ،عبدیاہ ،مُسّلام ،طلُمون اور عقوب۔ 26 یہ سب دربان جنہوں نے یُو یقیم کے زمانے میں خدمت کی : یو یقیم ،یوُ یقیم یشوع کا بیٹا تھا۔ اور وہ یوُ صدق کا بیٹا تھا اور وہ دربان بھی صوبہ دار نحمیاہ کے دور میں اور مُعلّم و کا ہن عزرا کے زمانے میں خدمت کئے۔

یروشلم کی دیوار کا وقف کرنا

27 یروشلم کی دیوار کے وقف کے وقت انہوں نے لا ویوں کو انکی جگہوں میں تلاش کیا ان لوگو ں کو یروشلم لانے کے لئے تا کہ یروشلم کی دیوار کو خوشی مناتے ہو ئے اور خدا کی شکر گذاری کا گیت گاتے ہو ئے وقف کریں۔ انہوں نے مجیرا ،ستار اور بر بط بجا ئے۔

28-29 اور تمام گلو کار بھی یروشلم میں جمع ہو ئے۔ وہ گلوکار یروشلم کے اطراف کے قصبو ں سے آئے۔ وہ نطوفا کے قصبہ سے ، بیت جِلجال سے ،جِبعہ کے باہری کھیتو ں سے اور عزماوت سے آئے۔ گلو کا رو ں نے اپنے لئے چھو ٹے قصبات یروشلم کے اطراف کے علاقے میں بنا ئے۔

30 اور کا ہنوں اور لا ویوں نے اپنے آپ کو اس تقریب میں پاک کیا۔ انہوں نے لوگوں، پھاٹکوں اور یروشلم کی دیوار کو پاک کیا۔

31 تب میں نے یہودا ہ کے قائدین سے کہا کہ وہ اوپر جا کر دیوار کے بالائی حصہ پر کھڑے رہیں میں نے خدا کا شکر ادا کرنے کے لئے دو عظیم گلو کارو ں کے گروہ کو چُنا۔ ایک گروہ نے دیوار کے با لا ئی حصہ کی داہنی جانب راکھ کے ڈھیرکے پھاٹک کی طرف جانا شروع کیا۔ 32 ہوُ سیاہ اور یہودا ہ کے آدھے قائدین ان گلوکاروں کے ساتھ ہو گئے۔ 33 انکے ساتھ جانے وا لوں میں عزریہا،عزرا، مُسّلام ، 34 یہودا ہ ، بنیمین ،سمعیاہ اور یر میاہ تھے۔ 35 کا ہنوں کے خاندان بِگل لئے ہو ئے انکے ساتھ تھے۔ زکریاہ بھی ان کے ساتھ گیا ( زکریاہ یونتن کا بیٹا تھا۔یوُنتن سمعیاہ کا بیٹا تھا۔سمعیاہ متنیاہ کا بیٹا تھا۔ متنیاہ میکایاہ کا بیٹا تھا۔ میکا یا ہ زکّور کا بیٹاج تھا۔ زکّو رُ آسف کا بیٹا۔ ) 36 وہاں آسف کے بھا ئی بھی تھے۔ وہ سب تھے : سمعیاہ، عزرایل ، مِللی ، جِللی ، ماعئی ،نتنی ایل ، یہوداہ اور حنا نی۔ انکے پاس آلات موسیقی تھے جو کہ خدا کے آدمی داؤد کے تھے۔ معلم عزرا ان لوگوں کی رہنمائی کر رہے تھے۔ 37 پانی کے چشمے کے پھا ٹک کے سامنے سے وہ لوگ داؤد کے شہر کی سیڑھیوں کے سا منے گئے۔ وہ لوگ داؤد کے مکان کے اوپر سے ہو کر دیوار کے اوپر گئے۔ اور پھر مشرق کی طرف پا نی کے پھا ٹک تک گئے۔

38 گلو کاروں کا دوسرا گروہ دوسری جانب بڑھ رہا تھا اور میں انکے پیچھے گیا۔ اور آدھے لوگ تنور کے برج سے آگے چوڑی دیوار تک گئے۔ 39 اس کے بعد وہ افرائیم کے پھا ٹک ، قدیم پھا ٹک ، مچھلی پھا ٹک تک گئے۔ اور پھر وہ حنن ایل اور صد (سو) کے برجوں اور بھیڑوں کے پھا ٹک تک گئے۔ اور وہ لوگ قید خانے کے پھا ٹک پر کھڑے ہوگئے۔ 40 تب دونوں گلو کار گروہ خدا کے گھر میں کھڑے ہوئے۔ یہاں تک کہ میں اور میرے ساتھ قائدین بھی خدا کے گھر میں اپنی اپنی جگہوں پر کھڑے ہوگئے۔ 41 اور کاہن : الیاقیم ، معسیاہ ، منیمین ، میکایاہ ، الیوعینی ، زکریاہ اور حننیاہ ان کاہنوں کے پاس بِگل تھے۔

42 اور معسیاہ ، سمعیاہ ، الیعزر عُزّی، یہو حنان ، ملکیاہ ، اور عیلام اور عزرا ، نگراں کار ازر خیاہ کے ساتھ بلند آواز سے گائے۔ 43 اس دن انہوں نے عظیم قربانی پیش کی۔ ہر ایک بہت خوش تھا خدا نے ہر ایک کو خوش کیا۔ حتیٰ کہ عورتیں اور بچے تک بہت جوش اور خوشی میں تھے۔ دور کے رہنے والے لوگ بھی یروشلم سے آتی ہوئی خوشیوں سے بھری آواز کو سن سکتے تھے۔ 44 اس دن کچھ آدمیوں کو تحفوں اور پہلے پھلوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے اور فصلوں کا دسواں حصہ ، جو حصّہ کہ لاویوں اور کاہنوں کے لئے شریعت کے مطابق مقرر تھے شہروں کے کھیتوں کے باہر جمع کیا جا رہا تھا انکے گوداموں کے نگراں کار ہونے کے لئے چُنے گئے تھے۔ یہودی لوگ کاہنوں اور لاویوں سے جو کام پر تھے ان سے بہت خوش تھے اس لئے کہ وہ کئی چیزیں گوداموں میں رکھنے کے لئے لائے تھے۔ 45 کاہن اور لاویوں نے اپنے کام اپنے خدا کے لئے کئے انہوں نے تقریبات کو منا یا جس سے لوگ پاک ہوئے۔ اور گلو کاروں اور دربانوں نے اپنا حصّہ ادا کیا۔ داؤد اوراسکے بیٹے سلیمان نے جو بھی احکام دیئے تھے انہوں نے سب کچھ اسی طرح کیا تھا۔ 46 بہت دنوں پہلے داؤد اور آسف کے زمانے میں گلو کاروں کے قائدین ہوتے تھے۔ اور خدا کی تعریف کے گیت گاتے اور خدا کا شکر ادا کرتے تھے۔

47 اس لئے زربّابل اور نحمیاہ کے زمانے میں تمام بنی اسرائیلیوں نے ہر روز گلو کاروں اور دربانوں کی مدد کی۔ اور انہوں نے لاویوں کے لئے ہارون کے خاندانوں کے لئے خیرات مقرر کئے۔