Add parallel Print Page Options

دیوار کے دوبارہ بن جانے اور میرے دروازے لگانے ، پہریداروں، گلوکاروں اور لاویوں کو بحال کرنے کے بعد، میں نے اپنے بھا ئی حنا نی کو حنانیاہ کے ساتھ جو کہ قلعہ کا سپہ سالار تھا یروشلم کا نگراں کار بنا یا۔ کیوں کہ حنانی ایک وفادار آدمی تھا اور دوسرے لوگو ں کے مقابلے میں خدا سے زیادہ ڈرتا تھا۔ تب میں نے ان لوگوں سے کہا ، “دن کے پو رے چڑھنے تک یروشلم کے پھاٹکو ں کو کھلنے مت دو۔ اور جب تک وہ لوگ پہرہ دیتے رہتے ہیں ا سوقت تک ان لوگو ں کو دروازوں میں تالا لگا کر رکھنا چا ہئے۔پہریداری کے کام کے لئے یروشلم میں رہ رہے لوگو ں کو چنو۔ ان میں سے کچھ لوگو ں کو پہرہ کی چوکی پر اور دوسرو ں کو انکے اپنے گھرو ں کے نزدیک پہرہ پر رکھو۔ ”

قید سے واپس ہو نے وا لے لوگو ں کی فہرست

اب شہر بہت بڑا تھا۔لیکن اس میں لوگ بہت کم تھے اور مکان ابھی تک نہیں بنا ئے گئے تھے۔ اس لئے میرے خدا نے میرے دل میں ایک بات پیدا کی کہ میں شرفاء، حاکموں اور عام لوگو ں کی ایک میٹنگ بلا ؤں۔ مجھے ان لوگو ں کی خاندانی فہرست [a] ملی جو کہ جلاوطنی سے لوٹنے والوں میں پہلے تھے۔ اور اس میں میں نے جو لکھا ہوا پایا وہ مندرجہ ذیل ہے:

یہ سب صوبہ کے وہ خاندان ہیں جو کہ آزاد کئے گئے تھے اور قید سے واپس آئے تھے۔( بابل کا بادشا ہ نبو کدنضر ان لوگو ں کو قیدی بنا کر لے گیا تھا۔ یہ لوگ یہودا ہ اور یروشلم کو واپس آئے ہر آدمی اپنے اپنے شہر کو گیا۔) وہ سب جو زربّا بل کے ساتھ آئے تھے: یشوع ، نحمیاہ ،عزریاہ ،رعمیاہ ، نحمانی ، مرد کی ، بلشان، مسفرت،بگوئی ، نحوم اور بعنہ۔ یہ بنی اسرائیلیوں کی فہرست ہے :

پر عوُس کی نسلوں سے ۲۱۷۲

سفطیاہ کی نسلوں سے ۳۷۲

10 ارح کی نسلوں سے ۶۵۲

11 یشوع اور موآب کے خاندان سے

پخت موآب کی نسل ۲۸۱۸

12 عیلام کی نسلوں سے ۱۲۵۴

13 زتّو کی نسلوں سے ۸۴۵

14 زکی کی نسلوں سے ۷۶۰

15 بنوی کی نسلوں سے ۶۴۸

16 ببائی کی نسلوں سے ۶۲۸

17 عزجاد کی نسلوں سے ۲۳۲۲

18 ادو نقام کی نسلو ں سے ۶۶۷

19 بگوئی کی نسلوں سے ۲۰۶۷

20 عدین کی نسلو ں سے ۶۵۵

21 اطیر کی نسلوں سے حزقیاہ کے خاندان کے ذریعہ ۹۸

22 حشوم کی نسلوں سے ۳۲۸

23 بضی کی نسلوں سے ۳۲۴

24 خارِف کی نسلو ں سے ۱۱۲

25 جبعون کی نسلوں سے ۹۵

26 بیت اللحم اور نطوفہ کے آدمی ۱۸۸

27 عنتوت کے آدمی ۱۲۸

28 بیت عزماوت کے آدمی ۴۲

29 قریت یعریم ، کفیرہ اور بیروت کے آدمی ۷۴۳

30 رامہ اور جبع کے آدمی ۶۲۱

31 مکماس کے آدمی ۱۲۲

32 بیت ایل اور عی کے آدمی ۱۲۳

33 نبو کے دوسرے قصبہ کے آدمی ۵۲

34 عیلام کے دوسرے قصبہ کی نسل سے ۱۲۵۴

35 حارم کی نسل سے ۳۲۰

36 یریحو کی نسل سے ۳۴۵ 37 لود، عادید اور اونو کی نسل سے ۷۲۱

38 سنا آہ کی نسل سے ۳۹۳۰

39 یہ سب کاہن ہیں :

یدعیاہ کے بیٹوں یشوع کے خاندان سے۹۷۳

40 امّر کی نسل سے ۱۰۵۲

41 فَشحُور کی نسل سے ۱۲۴۷

42 حارم کی نسل سے ۱۰۱۷

43 یہ سب لاوی ہیں :

قدمی ایل سے یشوع کی نسلیں ،

یہوداہ کی نسلیں ۷۴

44 یہ سب گلو کارائیں :

جو آسف کی نسل سے ہیں ۴۸

45 یہ سب دربان ہیں :

سلوم ، اطیر ، طلُمون ، عقوب

خطیطاہ اور سوبی کی نسلوں سے ۱۳۸

46 یہ سب خدا کی ہیکل کے خادم ہیں :

ضیحا ، حسُوفا ، طبعوت ،

47 قروس ، سیعّا، فدُون،

48 لِبانا، حجابہ ، شلمی ،

49 حنان ، جدّیل ،حجار،

50 ریا یاہ ، رصین ، نقودا،

51 حزّام، عزّا ،فاسخ،

52 بسی ، معونیم ، نفو شیسم ،

53 بقبوق ، حقّوفہ ، حر حُور ،

54 بضلیت ، محیدہ ، حرشا ،

55 برقوس ، سیسرا ، تامح ،

56 نضیاہ اور خطیفاہ کی نسلیں۔

57 سُلیمان کے خادموں کی نسلیں :

سُوتی ، سُوفرت ، فریدا،

58 یعلہ ، درقُون ، جدّیل ،

59 سفطیاہ ، خطیل ، فوکرت ، ضبائم اور عمّون۔

60 خدا کی ہیکل کے سبھی خادم اور سلیمان کے خادموں کی نسل سے ۳۹۲

61 اور یہ لوگ تھے جو تل ملح ، تل حرسا ، کروب ، ادُون اور اِمّر سے چلے گئے تھے۔ لیکن یہ لوگ یہ ثابت نہ کر سکے کہ انکے خاندان اسرائیل کی نسلوں سے ہیں۔

62 یہ لوگ دِلایا ہ ، طوبیاہ اور نقودہ کی نسلیں ہیں ۶۴۲

63 اور کاہن یہ ہیں:

حبایاہ ، ہقّوص اور برزلّی کی نسلیں۔ (اگر کوئی جِلعاد کے بر زلی کی بیٹی سے شادی کرتا تو وہ اسے بر زلی کی نسل میں شامل کردیا جاتا تھا۔)

64 ان لوگوں نے اپنے خاندانی دستاویزوں کی تلاش کی ، لیکن وہ نہیں پائے۔ اس لئے ان لوگوں کو کاہن بننے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 65 اور صوبہ دار نے ان لوگوں کو کہا کہ وہ کوئی بھی مقدس کھا نا نہیں کھا سکتے جب تک اعلیٰ کاہن اوریم اور تمیم [b] کا استعمال نہ کرے۔

66-67 کل ملا کر پوری جماعت کے لوگوں کی تعداد ۴۲۳۶۰تھی۔ اس میں سے ۷۳۳۷ مر د و عورت مرد ملازم کو کل تعداد میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اور ۲۴۵ مرد و عورت گلو کار بھی تھے۔ 68-69 انکے پاس ۷۳۶ گھو ڑے ، ۲۴۵ خچّر ، ۴۳۵ اونٹ اور ۶۷۲۰ گدھے تھے۔

70 کچھ خاندانوں کے قائدین نے کام کے لئے چندہ بھی دیئے۔ صوبہ دار نے ۱۹ پاؤنڈ سونا خزانہ میں دیا۔ اس نے ۵۰ کٹو رے اور ۵۳۰ چغہ بھی کاہن کے لئے دیئے۔ 71 کچھ خاندانی قائدین نے ۳۷۵ پاؤنڈ سونا اور ۳/۱۱ ٹن چاندی بھی دیئے۔ 72 اور باقی لوگوں نے ۳۷۵ پاؤنڈ سونا کام میں مدد کے لئے خزانہ دیئے لگ بھگ ۳/۱۱ ٹن چاندی اور ۶۷ چغہ کاہنوں کے لئے دیئے۔

73 اور تب کاہن ، لاوی ، دربان ، گلوکار اور کچھ لوگ ، خدا کی ہیکل کے ملازمین اور سبھی اسرائیلی اپنے شہروں میں بس گئے۔ اور سال کے ساتویں مہینے میں سبھی بنی اسرائیل اپنے اپنے شہروں میں بس گئے۔

Footnotes

  1. نحمیاہ 7:5 خاندانی فہرست دیکھیں عزرا ۲: ۱۔۷
  2. نحمیاہ 7:65 اور یم اور تمیم خاص پتھر جسے عدل کے سینہ بند میں رکھا جاتا تھا اور اعلیً کاہن خدا سے جواب پوچھنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔