Add parallel Print Page Options

مل جُل کر رہو اور ایک دوسرے کا خیال رکھو

مسیحی میں کو ئی اور راہ ہے کہ میں تم سے کر نے کو کہوں؟ کیا تمہاری محبت مجھے آرام پہونچانے کے قابل بناتی ہے ؟ کیا ہم اسی روح میں شریک ہو سکتے ہیں ؟ کیا تمہا رے پاس رحم اور مہر بانی ہے ؟ اگر تم میں یہ چیزیں ہیں تو میں تم سے کہتا ہوں کہ میرے لئے کچھ کرو میں خوش ہوں گا۔ تم سوچنے میں ایک رہو اور آپس میں ایک دوسرے سے محبت رکھو، اتفاق کے ساتھ ایک دوسرے سے مل جل کر ایک مقصد کے تحت رہو۔ آپسی اختلافات اور بے جا فخر کے با عث کچھ نہ کرو۔ نرمی سے پیش آؤ اور لوگوں کو اپنے سے زیادہ عزت دو۔ صرف اپنی ہی زندگی سے دلچسپی مت رکھو بلکہ دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں بھی دلچسپی رکھو۔

مسیح کی خواہش کے مطا بق بے غرض رہو

تمہا ری زندگیوں اور خیالات میں تم کو چاہئے کہ مسیح یسوع کی طرح رہیں۔

مسیح خود ہر چیز میں خدا کے جیسا تھا
    مسیح خدا کے مسا وی تھے لیکن مسیح نے کبھی نہیں سوچا کہ خود کو خدا کے ساتھ مل کر اس کی ہر چیز میں برابری کرے۔
بلکہ اس نے تو اپنا سب کچھ قربان کرکے ایک خادم کارُوپ اختیار کرلیا
    اور انسان کی مانند بن گیا۔
اور وہ اپنے خارجی روپ میں انسان جیسا بن گئے۔
    وہ صحیح آدمی بن گئے۔اور اپنے آپ کو حقیر بنا کر خدا کا فرماں بردار ہو گیا
موت کو گوارہ کر لیا ہاں بالکل وہ صلیب کی موت حاصل کی۔
کیوں کہ مسیح خدا کے فرمانبردار تھے خدا نے بھی اسے اعلیٰ رتبہ دیا تھا۔
    خدا نے اسکو مسیح کا نام دیا کسی اور ناموں سے زیادہ سرفراز کیا۔
10 خدا نے اسی لئے ایسا کیا کیوں کہ وہ چاہتا تھا کہ
    ہر شخص خواہ آسمانوں کا ہو خواہ زمینوں کا ،خواہ انکا جو زمین کے نیچے ہیں یسوع کے نام پر جھکے۔
11 ہر شخص اقرار کریگا کہ “یسوع مسیح ہی خدا وند ہے”
    جب وہ کہتے ہیں تو خدا باپ ہمارا جلال ظا ہر کریگا۔

خدا کی مرضی کے مطابق رہو

12 میرے عزیز دوستو فرمانبردار رہو۔ جب میں تمہارے ساتھ تھا تو تم خدا کے فرماں بردار تھے۔ یہ اس سے زیادہ اہم ہے کہ تم اس وقت بھی فرماں بردار رہو جبکہ میں تمہارے ساتھ نہیں ہوں۔ میری مدد کے بغیر تمہیں یہ یقین کر نا چاہئے کہ تم اپنی نجات کی راہ نکالوگے یہ تمہیں بہت ہی تعظیم اور خدا کے خوف سے کرنا چاہئے۔ 13 ہاں! خدا تم میں کام کر رہا ہے خدا تم کو ایسے کام کرنے کی خواہش دیتا ہے کہ تم وہ کرو جس سے وہ خوش ہو تا ہے اور وہ ایسا تمام کام کرنے کے لئے تمہیں طاقت نوازتا ہے۔

14 ہر چیز بغیر کسی جھگڑے کے ا ور دل میں ملال کے بغیر کرو۔ 15 تب ہی تم بے قصور اور بغیر کسی گناہ کئے ہو ئے خدا کے معصوم بچّوں کی طرح ہو گے۔لیکن تمہارے اطراف خراب لوگ ہیں اور اُن لوگوں میں تم کو روشنی کی طرح چمکنا چاہئے۔ 16 تم ان لوگوں کو وہ زندگی کا پیغام پیش کرو جس سے انہیں زندگی مل سکے تب میں اس طرح فخر کروں گا جب مسیح دوبارہ آئیگا۔میں مطمئن ہونگا کیوں کہ میرا کام ضائع نہیں کیا گیا میں اس دوڑ میں جیت گیا۔

17 تمہارا ایمان تمہیں خدا کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کر نے کے قابل بنا تا ہے اگر ضرورت پڑے تو میں تمہارے ایمان کے لئے تمہارے ساتھ اپنا خون بہانے کے لئے تیار ہوں جس کے لئے میں خوش ہو ں گا اور میری خوشی میں تم سب شریک ہو گے۔ 18 اور تمہیں بھی میرے ساتھ خوش ہو نا اور تمہاری خوشیوں میں مجھے بھی شا مل کر نا ہوگا۔

تیُمتھیس اور اپفردتُس کے متعلق اطلاع

19 میں خداوند یسوع مسیح میں اُ مید رکھتا ہوں کہ تمیتھیس کو بہت جلد تمہارے پاس بھیجوں تا کہ مجھے تمہارا خبر و خیریت سن کر اطمینان و سکون حاصل ہو سکے۔ 20 میرے پاس تیمُتھیس جیسا کوئی دوسرا آدمی نہیں ،وہ سچائی سے تمہاری دیکھ بھال کریگا۔ 21 دوسرے لوگ صرف اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہیں یسوع مسیح کے کا م سے دلچسپی نہیں ہے۔ 22 تم جانتے ہو کہ تیمتھیس کس قسم کا آدمی ہے تم جانتے ہو کہ اس نے میرے ساتھ خوش خبری دینے میں کام کیا تھا وہ بیٹے کی مانند ہے جو اپنے باپ کی خدمت کر تا ہے۔ 23 میں اس کو جلد ہی تمہا رے پاس بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہوں، میں جب یہ جان جاؤں گا میرے ساتھ کیا ہوگا تو میں اس کو بھیجوں گا۔ 24 مجھے یقین ہے کہ خداوند تمہا رے پاس جلد آنے کے لئے میری مدد کریگا۔

25 اپفرد تس مسیح میں میرا بھائی ہے وہ میر ے ساتھ مسیح کی فوج میں کام اور خدمت کر تا ہے جب مجھے مدد کی ضرورت تھی تو تم نے اسے میرے پاس بھیجا کہ میری ضرورتوں کو پورا کرے اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے تمہا رے پاس وا پس بھیج دوں۔ 26 میں اس کو بھیجتا ہوں کیوں کہ وہ تم سب کو دیکھنے کے لئے بے قرار ہے۔ وہ رنجیدہ ہے کیوں کہ تم نے سنا تھا کہ وہ بیمارتھا۔ 27 وہ بہت بیمار تھا اور وہ بھی اتنا کہ جیسے مر ہی جا ئے گا۔ لیکن خدا نے میری اور اس کی مدد کی تا کہ مجھے زیادہ دکھ نہ ملے۔ 28 اس لئے میں اس کو تمہا رے پاس جلد بھیجنا چاہتا ہوں۔ جب تم اسے دیکھو گے توتم دوبارہ بہت خوش ہو گے۔ اور میں تمہا ری طرف سے بے فکر ہو جاؤں گا۔ 29 اس کو خوش آمدید کہو خدا وند کے آنے پر خوشی کا اظہا ر کرو۔ اس کی مانند رہنے وا لے لوگوں کو عزت دو۔ 30 وہ مسیح کے کام میں تقریباً مر چکا ہے۔ اس نے اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈال دیا اس نے اپنی جان کی بازی لگا دی تاکہ جو کمی تمہا ری طرف سے ہو ئی ہو اس کو پورا کرے۔

Imitating Christ’s Humility

Therefore if you have any encouragement from being united with Christ, if any comfort from his love, if any common sharing in the Spirit,(A) if any tenderness and compassion,(B) then make my joy complete(C) by being like-minded,(D) having the same love, being one(E) in spirit and of one mind. Do nothing out of selfish ambition or vain conceit.(F) Rather, in humility value others above yourselves,(G) not looking to your own interests but each of you to the interests of the others.(H)

In your relationships with one another, have the same mindset as Christ Jesus:(I)

Who, being in very nature[a] God,(J)
    did not consider equality with God(K) something to be used to his own advantage;
rather, he made himself nothing(L)
    by taking the very nature[b] of a servant,(M)
    being made in human likeness.(N)
And being found in appearance as a man,
    he humbled himself
    by becoming obedient to death(O)
        even death on a cross!(P)

Therefore God exalted him(Q) to the highest place
    and gave him the name that is above every name,(R)
10 that at the name of Jesus every knee should bow,(S)
    in heaven and on earth and under the earth,(T)
11 and every tongue acknowledge that Jesus Christ is Lord,(U)
    to the glory of God the Father.

Do Everything Without Grumbling

12 Therefore, my dear friends, as you have always obeyed—not only in my presence, but now much more in my absence—continue to work out your salvation with fear and trembling,(V) 13 for it is God who works in you(W) to will and to act in order to fulfill his good purpose.(X)

14 Do everything without grumbling(Y) or arguing, 15 so that you may become blameless(Z) and pure, “children of God(AA) without fault in a warped and crooked generation.”[c](AB) Then you will shine among them like stars in the sky 16 as you hold firmly to the word of life. And then I will be able to boast on the day of Christ(AC) that I did not run(AD) or labor in vain.(AE) 17 But even if I am being poured out like a drink offering(AF) on the sacrifice(AG) and service coming from your faith, I am glad and rejoice with all of you.(AH) 18 So you too should be glad and rejoice with me.

Timothy and Epaphroditus

19 I hope in the Lord Jesus to send Timothy(AI) to you soon,(AJ) that I also may be cheered when I receive news about you. 20 I have no one else like him,(AK) who will show genuine concern for your welfare. 21 For everyone looks out for their own interests,(AL) not those of Jesus Christ. 22 But you know that Timothy has proved himself, because as a son with his father(AM) he has served with me in the work of the gospel. 23 I hope, therefore, to send him as soon as I see how things go with me.(AN) 24 And I am confident(AO) in the Lord that I myself will come soon.

25 But I think it is necessary to send back to you Epaphroditus, my brother, co-worker(AP) and fellow soldier,(AQ) who is also your messenger, whom you sent to take care of my needs.(AR) 26 For he longs for all of you(AS) and is distressed because you heard he was ill. 27 Indeed he was ill, and almost died. But God had mercy on him, and not on him only but also on me, to spare me sorrow upon sorrow. 28 Therefore I am all the more eager to send him,(AT) so that when you see him again you may be glad and I may have less anxiety. 29 So then, welcome him in the Lord with great joy, and honor people like him,(AU) 30 because he almost died for the work of Christ. He risked his life to make up for the help you yourselves could not give me.(AV)

Footnotes

  1. Philippians 2:6 Or in the form of
  2. Philippians 2:7 Or the form
  3. Philippians 2:15 Deut. 32:5