صفنیاہ 3
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
یروشلم کا مستقبل
3 اے یروشلم! تمہا رے لوگ خدا کے خلاف لڑے۔ تمہارے لوگوں نے کئی لوگوں کو چوٹ پہنچا اور تم ناپاک ہو ئے۔ 2 تمہارے لوگ میری ایک نہیں سنے۔ وہ میری تعلیم کو قبول نہیں کر تے۔ یروشلم نے خداوند پر توکل نہیں کیا۔ وہ اپنے خدا کے پاس نہیں گئی۔ 3 یروشلم کے امراء گرجنے وا لے شیر ببر ہیں۔ اس کے قاضی بھیڑیوں کی طرح ہیں جو شام کو نکلتے ہیں اور صبح تک کچھ نہیں چھو ڑ تے ہیں۔ 4 اس کے نبی اپنے پو شیدہ منصوبوں کو ہمیشہ زیادہ سے زیادہ پانے کے لئے بنا رہے ہیں۔ اس کے کاہنو ں نے پاک چیزوں کو ناپاک کیا ہے۔ انہوں نے خدا کی تعلیمات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ 5 لیکن خدا اب بھی اس شہر میں ہے اور وہ اس کی خاطر ہمیشہ کر تا رہے گا۔خدا کچھ بھی بُرا نہیں کرتا وہ اپنے لوگوں کی بھلا ئی کر تا چلا آرہا ہے۔ وہ ہر صبح بلاناغہ اپنی عدالت ظا ہر کر تا ہے مگر بے انصاف آدمی شرم کو نہیں جانتا۔
6 خدا کہتا ہے، “میں نے پو ری قوموں کو فنا کیا ہے۔ میں نے ان کے بُر جوں کو نیست ونابود کیاہے۔ میں نے ان کی سڑ کیں برباد کی ہیں اور ا ب وہاں کو ئی نہیں جا تا۔ ان کے شہر ویران ہیں ان میں اب کو ئی نہیں رہتا۔ 7 میں تم سے یہ اس لئے کہہ رہا ہوں تا کہ تم سبق لو۔ میں چاہتا ہوں کہ تم مجھ سے ڈرو اور میرا احترام کرو۔ اگر تم ایسا کرو گے تو تمہا را گھر نیست ونابود نہیں ہو گا۔ اگر تم ایسا کرو گے تو میں اپنے بنا ئے منصوبے کے تحت تمہیں سزا نہیں دوں گا۔” لیکن وہ برے لوگ ویسے ہی برے کام اور زیادہ کرنا چا ہتے ہیں جنہیں انہوں نے پہلے ہی کر رکھا ہے۔
8 پس خداوند فرماتا ہے، “میرے منتظر رہو جب تک کہ میں فیصلہ کر نے کے لئے کھڑا نہ ہو جا ؤں جیسا کہ میں نے ساری قوموں اور مملکتوں کو اکٹھا کر نے کا ارادہ کر لیا ہے تا کہ میں اپنا شدید غصہ ان لوگوں پر برپا کرو ں گا۔ اور میری غیرت کی آگ ساری زمین کو کھا جا ئے گی۔ 9 تب میں لوگوں کو دیگر قوموں سے مختلف کروں گا تا کہ وہ صاف زبان بو ل سکیں اور وہ خداوند کے نام کی ستائش کریں۔ وہ سبھی ایک ساتھ میری عبادت کریں گے۔ 10 “لوگ کوش میں ندی کی دوسری جانب پو را راستہ طئے کر کے آئیں گے میرے بکھرے لوگ میرے پاس آئیں گے۔ میرے عبادت گزار میرے پاس آئیں گے اور میرے لئے تحفہ لا ئیں گے۔
11 “اے یروشلم! تب تم آگے چل کر ان بُرے کامو ں کے لئے جسے تیرے لوگوں نے میرے خلاف کئے ہیں شرمندگی محسوس نہیں کرو گی؟ کیوں کہ میں سبھی مغرور لوگوں کو دور کردوں گا۔ ان مغرور لوگوں میں سے کو ئی بھی میرے کو ہ مقدس پر نہیں رہ پا ئے گا۔ 12 میں صرف عاجزانہ طبیعت وا لے اور خاکسار لوگو ں کو اپنے شہر (یروشلم ) میں رہنے کی اجازت دوں گا۔ اور انہیں خداوند کے نام پر پو را ایمان ہو گا۔ 13 باقی بنی اسرائیل نہ بدی کریں گے نہ جھوٹ بو لیں گے اور نہ ان کے منہ میں دغا کی باتیں پا ئی جا ئیں گی بلکہ وہ کھا ئیں گے اور لیٹے رہیں گے۔ اور کو ئی ان کو نہ ڈرا ئے گا۔”
خوشی کا نغمہ
14 اے صیون کی بیٹی گا ؤ! اور مسرور رہو۔
اے اسرائیل خوشی سے چلاؤ!
اے یروشلم! پو رے دل سے خوشی منا اور شادماں ہو۔
15 کیوں؟ کیوں کہ خداوند نے تمہا ری سزا روک دی۔
اس نے تمہا رے دشمنوں کو نکال دیا۔
خداوند اسرائیل کا بادشا ہ تمہا رے اندر ہے۔
تم پھر مصیبت کو نہ دیکھو گے۔
16 اس وقت یروشلم سے کہا جا ئے گا، ہراساں نہ ہو!
اے صیون تیرے ہاتھ ڈھیلے نہ ہوں۔
17 خداوند تمہا را خدا تمہا رے ساتھ ہے۔
وہ قادر ہے۔
وہ تمہا ری حفا ظت کرے گا۔
وہ دکھا ئے گا کہ تم سے کتنا پیار کر تا ہے۔
وہ دکھا ئے گا کہ وہ تمہا رے ساتھ کس قدر مسرور ہے۔
وہ خوشیاں منا ئے گا اور شادماں ہو گا۔
18 جیسے لوگ ایک دعوت میں ہو ں۔”
خداوند فرماتا ہے، “میں تمہارے شرمندگی دور کرونگا۔
میں ان لوگوں کو تمہیں نقصان پہنچانے سے روکونگا۔
19 اس وقت میں لوگو ں کو سزا دوں گا۔ جنہوں نے تمہیں چو ٹ پہنچا ئی۔
میں اپنے زخمی لوگوں کی حفاظت کروں گا۔
میں ان لوگوں کو واپس لا ؤں گا جنہیں بھاگنے پر مجبور کیا گیا تھا
اور میں انہیں ناموری بخشونگا۔ لوگ ہر جگہ ان کی ستائش کریں گے۔
20 اس وقت میں تمہیں وا پس لا ؤں گا۔
میں تمہیں ایک ساتھ وا پس لا ؤنگا۔
میں تمہیں ناموری دوں گا۔ سبھی لوگ تمہا ری ستائش کریں گے۔
یہ تب ہو گا جب میں تمہا ری آنکھوں کے سامنے تم اسیروں کو وا پس لا ؤنگا۔
خداوند نے یہ سب کہا۔
2007 by Bible League International