Add parallel Print Page Options

چار رتھ

جب میں نے پھر سے آنکھ اٹھا کر دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ دو کانسے کے پہاڑوں کے درمیان سے چار رتھ باہر نکل رہی ہيں۔ پہلی رتھ کو سرخ گھو ڑے کھینچ رہے تھے۔ دوسری رتھ کو کا لے گھو ڑے کھینچ رہے تھے۔ تیسری کو سفید اور چو تھی کو لال چتّے دار گھو ڑا کھینچ رہا تھا۔ تب میں نے کلام کر نے وا لے اس فرشتے سے پو چھا، “یہ کیا اشارہ کر تا ہے؟ ”

فرشتے نے جواب دیا، “یہ آسمان کی چار ہوا ئیں [a] ہیں جو رب ا لعا لمین کے حضور سے نکلی ہیں۔ کا لے گھو ڑے شمال کو جا ئیں گے۔ سرخ گھو ڑے مشرق کو جا ئیں گے۔ سفید گھو ڑے مغرب کو جا ئیں گے اور لال چتّے دار گھو ڑے جنوب کو جا ئیں گے۔”

جو وہ زورآور گھو ڑے نکلے اور وہ چا ہا کہ زمین کی سیر کریں اور فرشتے نے ان سے کہا، “جا ؤ زمین کی سیر کرو۔” اور انہوں نے زمین کی سیر کی۔

تب خداوند نے بلند آواز سے پکارا اور مجھ سے کہا، “دیکھو وہ گھو ڑے جو شمال کو جا رہے تھے وہ میری روح کو شمالی ملک میں خاموش کر دیا ہے۔اس لئے میں اب اور ناراض نہیں ہوں۔ [b]

کا ہن یشوع ایک تاج کا حقدار بنا

پھر خداوند کا کلا م مجھ پر نازل ہوا۔ 10 “حلدائی، طو بیاہ اور ید عیاہ بابل کے جلا وطنو ں کے پا س سے آئے ہیں۔ جا ؤ اور ان لوگوں کے پاس سے سونا اور چاندی حاصل کرو۔ اور تب اس دن صفنیاہ کا بیٹا یوسیاہ کے گھر جا ؤ۔ 11 ان سے سونا چاندی اور نذرانے کے طور پر لے کر ایک تاج بنا ؤ۔اس تاج کو یشوع کے سر پر رکھو۔(یشوع اعلیٰ کا ہن تھا وہ یہوصدق کا بیٹا تھا ) تب یشوع سے یہ با تیں کہو: 12 خداوند قادر مطلق فرماتا ہے:

’یہاں شاخ نامی ایک شخص ہے،
    وہ بہت طاقتور ہو جا ئے گا۔
13 وہ خداوند کے گھر بنا ئے گا اور وہ صاحب شو کت ہو گا۔
    وہ تخت نشین ہو گا۔
اس کے تخت کے قریب ایک کا ہن کھڑا ہو گا
    اور یہ دو نوں شخص ایک ہی سوچ سمجھ کے ہونگے۔

14 “اور یہ تاج حلدا ئی، طوبیاہ، یدعیاہ اور یوسیاہ بن صفنیاہ کے لئے خداوند کے گھر میں یادگار ہو گی۔

15 دُور کے لوگ آئیں گے اور خداوند کے ہیکل کو بنا ئیں گے۔ اے لوگو! تب تم سمجھو گے کہ خداوند نے مجھے تمہا رے پاس بھیجا ہے۔ یہ سب کچھ واقع ہو گا اگر تم خداوند کے حکم کے مطابق کرو گے۔”

Footnotes

  1. زکریاہ 6:5 ہوا ئیں یعنی چار رو حیں چار ہوا ؤں کا اکثر مطلب وہ 'ہوا ' جو چاروں طرف سے چلتی ہے۔شمال، جنوب، مشرق اور مغرب۔
  2. زکریاہ 6:8 وہ گھو ڑے … نہیں ہو ں جو گھو ڑے شمال ملکوں کا مشن پو را کر چکے اس کا مطلب شاید کہ بابل کو تباہ کرنا اور اس لئے خداوند کا غصہ کم ہو گیا۔