زکریاہ 13
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
13 اس روز داؤد کے گھرانے اور یروشلم کے باشندوں کے گنا ہوں اور نا پاکیوں کو دھونے کے لئے ایک جھرنا بہنے لگے گا۔
مزید جھو ٹے نبی نہ ہونگے
2 خداوند قادر مطلق فرماتا ہے، “اس روز میں زمین کے سبھی بتوں کو ہٹا دوں گا۔ لوگ ان کا نام بھی یاد نہیں رکھیں گے اور میں جھو ٹے نبیوں اور ناپاک رو حو ں کو بھی ز,مین سے ہٹا دوں گا۔ 3 اگر کو ئی شخص نبوت کر تا رہتا ہے تو اسے سزا ملے گی۔ یہاں تک کہ اس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اس سے کہیں گے کہ تو زندہ نہ رہے گا، کیونکہ تو خداوند کا نام لے کر جھوٹ بو لتاہے۔ اس لئے تمہیں مرجانا چا ہئے۔اس کی اپنی ماں اور اس کا اپنا با پ نبوت کر نے کے سبب اسے چھُرا گھونپ دیں گے۔ 4 اور اس روز نبیوں میں سے ہر ایک نبوت کر تے وقت اپنی رویا سے شرمندہ ہونگے۔ اور کو ئی بھی دھو کہ دینے کی کوشش میں کھردُ را کپڑا نہیں پہنے گا۔ [a] 5 وہ کہیں گے، ’میں نبی نہیں ہوں میں ایک کسان ہو ں۔ میں نے بچپن سے کسان کے رو پ میں کام کیا ہے۔‘ 6 دوسرے لوگ کہیں گے، ’ مگر تمہا رے ہا تھوں پر یہ زخم کیسے ہیں؟‘ وہ کہیں گے، ’یہ چوٹ مجھے دوست کے گھر میں لگی۔”
7 خداوند قادر مطلق فرماتا ہے “اے تلوار! چروا ہے پر وار کر۔ اس آدمی پر وار کر جو کہ میرا نزدیکی دوست تھا۔ چروا ہے کو مار جھنڈ کو تتر بتر ہو جانے دے۔ اور میں ان جھو ٹوں کے خلاف کار ر وا ئی کروں گا۔ 8 ملک کے دو تہا ئی لوگ چو ٹ کھا ئیں گے اور مریں گے لیکن ایک تہا ئی بچے رہیں گے۔ 9 اور میں اس ایک تہا ئی کو آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صاف کروں گا۔ اور اسے سو نے کی طرح صاف کرو ں گا۔ وہ مجھ سے دعا کریں گے اور میں ان کی سنو ں گا۔ میں کہوں گا، ’ یہ میرے لوگ ہیں اور وہ کہیں گے خداوند ہی ہمارا خدا ہے۔‘”
Footnotes
- زکریاہ 13:4 کو ئی بھی … پہنے گا نبی خاص کپڑے پہنتے تھے۔ یہ آیت کہتي ہے کہ کو ئی بھی شخص لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے ایسا کپڑا نہیں پہنتے تھے اس پر یقین کر تے ہو ئے کہ وہ نبی ہے۔
2007 by Bible League International