Add parallel Print Page Options

95 آؤ ہم خدا وند کی موجودگی میں ستائش کریں
    ۔ آؤ ہم اس چٹان کی ستائش میں للکاریں جو ہمیں بچا تا ہے۔
آؤ ہم خدا وند کے لئے شکر گزاری کے نغمہ گائیں۔
    آؤ ہم خوشی منائیں اور ستائش کے مسرور نغمے اس کے لئے گائیں۔
کیوں ؟ اسلئے کہ خدا وند خدا ئے تعالیٰ ہے وہ شاہِ عظیم ہے
    جو سب دیوتاؤں پر حکو مت کر تا ہے۔
گہرے غار اور بلند پہاڑ خدا وند کے ہیں۔
سمندر اس کا ہے ،اس نے اُسے بنایا ہے
    خدا نے خود اپنے ہاتھوں سے خُشک زمین کو بنایا ہے۔
آؤ ہم جھکیں اور سجدہ کریں۔
    آؤ ہم خدا کی عبادت کریں ،جس نے ہمیں بنایا ہے۔
وہ ہمارا خدا ہے
    اور ہم اُس کے بندے ہیں۔
    

اگر ہم اُس کی سُنیں تو ہم آج اُسکی بھیڑ ہیں۔


    خدا کہتا ہے ، “تم اپنے دل کو سخت نہ کرو جیسا کہ تم مِریبہ میں تھے۔
    جیسا کے تم بیابان میں مسّا میں تھے۔
تیرے باپ دادا نے مجھ کو آزمایا تھا۔
    اُنہوں نے مجھے پر کھا ،پر تب انہوں نے دیکھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔
10 میں ان لوگوں کے ساتھ چالیس برس تک صبر کرتا رہا۔
    اور مجھے معلوم ہے کہ وہ وفا دار نہیں ہیں۔ اور انہوں نے میری راہوں کو نہیں پہچا نا
11 چنانچہ میں غضب ناک ہوا اور میں نے قسم کھا ئی
    کہ وہ میرے آرام کی زمین پر کبھی داخل نہیں ہو پائیں گے۔ ”