زبُور 99
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
99 خدا بادشاہ ہے۔
اس لئے اے قومو! خوف سے کانپو۔
خدا بادشاہ کی مانند کروبی فرشتوں [a] پر بیٹھا ہے۔
اس لئے زمین کو خوف سے لرز نے دو۔
2 خداوند کا صیّون میں احترام ہے۔
سارے لوگوں کا وہی سب سے عظیم بادشاہ ہے۔
3 سبھی لوگ تیرے نام کی ستائش کریں۔
خدا کا نام حیرت انگیز ہے۔ خدا مقدّس ہے۔
4 قوّت وا لے خدا کو انصاف پسند ہے۔
صرف خدا نے ہی اچھا ئی کوپید اکیاہے۔
خدا تو ہی ہے جس نے انصاف اور راستی کو اسرائیل میں قائم کیا ہے۔
5 تم خداوند ہما رے خدا کی تمجید کرو۔
اور اُس کے پا ؤں کی چوکی [b] پر سجدہ کرو۔ وہ قدّوس ہے۔
6 موسیٰ اور ہا رون خدا کے کاہنوں میں سے تھے۔
سموئیل ان میں سے ایک تھا جو خدا کے ذریعہ بلا یا گیا
انہوں نے خدا کا نام لے کر دعاء کی۔
انہوں نے خدا سے فریاد کی اور خدا نے اُن کو اُس کا جواب دیا۔
7 خدا نے اونچے اُ ٹھے بادلوں میں سے باتیں کیں۔
لوگ اس کے معاہدہ اور خدا کی دی ہوئی شریعت پر چلے۔
8 اے خداوند ہما رے خدا! تو نے اُن کی دعاؤں کا جواب دیا۔
تُو نے اُنہیں دکھا یا کہ تو معاف کر نے وا لا ہے ، اور لوگوں کو اُن کے برے اعمال کی سزا دیتا ہے۔
9 تم خداوند ہما رے خدا کی تمجید کرو۔ اُس کے مقدّس پہا ڑ کی طرف سجدہ کرو۔
کیوں کہ خدا ہما را خدا قدّوس ہے۔
Footnotes
- زبُور 99:1 کروبی فرشتوںخدا کے خاص فرشتے۔ ان فرشتوں کے مجسّموں کو معاہدہ کے صندوق پر رکھا گیا تھا۔
- زبُور 99:5 پا ؤں کی چوکیشاید اس کا مطلب ہیکل ہے۔
2007 by Bible League International