زبُور 97
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
97 خداوند حکومت کرتا ہے اور زمین شادماں ہے
اور سبھی دُور کے مُلک مسرور ہیں۔
2 خداوند کو کا لے گہرے با دل گھیرے ہو ئے ہیں۔
راستی اور انصاف اُس کے تخت کی بُنیاد ہیں۔
3 خداوند کے آ گے آگے آ گ چلا کر تی ہے۔
اور وہ دشمن کو تباہ کر تی ہے۔
4 اس کی بجلی جہاں کو روشن کر تی ہے۔
لوگ اس کو دیکھ تے ہیں اور خوفز دہ رہتے ہیں۔
5 خداوند کے آگے پہا ڑ ایسے پگھل جا تے ہیں، جیسے موم پگھل جا تا ہے۔
وہ روئے زمین کے خدا کے آگے پگھل جا تے ہیں۔
6 جنّت اس کی اچھا ئی ظاہر کر تا ہے۔
ہر کو ئی خدا کا جلال دیکھ لے۔
7 لوگ اُن کی بُتوں کی پرستش کر تے ہیں۔
وہ اپنے بُتوں پر فخر کرتے ہیں۔
لیکن وہ لوگ شرمندہ ہو ں گے۔
اُن کے “دیو تائیں” حداوند کو سجدہ کریں گے۔
8 صیّون ، سن اور شادماں ہو۔ یہوداہ کے شہرو، خوش ہو،
کیوں؟ کیوں کہ خدا حکمت آمیز فیصلہ کر تا ہے۔
9 اے عظیم خداوند! سچ مچ میں تو ہی زمین پر سلطنت کر تا ہے
تو دوسرے “خداؤں” سے نہا یت اعلیٰ ہے۔
10 جو لو گ خداوند سے محبت رکھ تے ہیں، وہ بدی سے نفرت کر تے ہیں۔
اِس لئے خدا اپنے مقدّسوں کی حفا ظت کر تا ہے۔ خدا اپنے مقدسوں کو شریر لوگوں سے بچا تا ہے۔
11 نور اور شادما نی صادقوں کو روشن کر تے ہیں۔
12 اے صا دقو! خداوند میں شادماں رہو!
اُس کے پاک نام کا شکر کر تے رہو۔
2007 by Bible League International