زبُور 96
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
96 اُن نئے کاموں کے بارے میں جنہیں خدا وند نے کیا ہے نیا گیت گاؤ۔
اے اہل زمین ! خدا وند کے احترام میں گاؤ۔
2 خدا کے احترام میں گاؤ۔ اُس کے نام کو مُبارک کہو۔
اسکی خوشخبری کو سناؤ۔ انکا ذِکر کرو جو ہمیں ہر روز بچاتا ہے۔
3 تمام قوموں میں ہر جگہ اُس کے جلال کی خبریں سناؤ۔
سب لوگوں میں اس کے حیرت انگیز کاموں کو بیان کرو جو خدا کر تا ہے۔
4 خدا وند عظیم ہے اور ستائش کے لا ئق ہے۔
وہ دوسرے “دیوتاؤں ” سے زیادہ مہیب ہے۔
5 قوموں کے سب “خدا وند ”محض بت ہیں۔
مگر خدا وند نے آسمانوں کو بنایا ہے۔
6 اسکے حضور میں عظمت اور جلال ہے۔
خدا کی ہیکل میں جلال اور قدرت ہے۔
7 قبیلو اور قومو خدا وند کے جلال
اور قوّت کی ستائش میں گیت گاؤ۔
8 خدا کے نام کی تمجید کرو۔
اپنا ہدیہ اٹھاؤ اور اُسکی بارگاہ میں آؤ ”
9 آرائش اور تقدس کے ساتھ خدا کی عبادت کرو۔
اے اہل زمین ! اُسکی ستائش کرو۔
10 قوموں میں اعلان کرو کہ خدا بادشاہ ہے۔
اِس لئے کہ دُنیا تباہ نہیں ہو گی۔
خدا لوگوں کا فیصلہ صداقت سے کریگا !
11 اے آسمان خوشی منا اور زمین شادماں ہو۔
اے سمندر اور اسکی ساری چیزیں خوشی سے شور مچاؤ۔
12 اے کھیتو! اور اِس میں اُگنے و الی ہر شئے باغ باغ ہو جاؤ۔
اے جنگل کے درختو ! گاؤ اور خوشیاں مناؤ۔
13 خوش ہو جاؤ کیوں کہ خدا وند آرہا ہے۔
خدا وند زمین پر انصاف کر نے آرہا ہے۔
وہ راستی اور انصاف سے دنیا پر حکو مت کریگا۔
2007 by Bible League International