Font Size
زبُور 67
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
زبُور 67
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ تعریف کا نغمہ
67 اے خدا ! مجھ پر رحم کر اورمجھے برکت دے۔
مہربانی کر کے ہم کو قبو ل کر۔
2 اے خدا ! زمین پر ہر شخص تیرے با رے میں جانے۔
ہر قوم یہ جان جا ئے کہ لوگوں کی توکیسی حفاظت کرتا ہے۔
3 اے خدا ! لوگ تیری تعریف کریں۔
سب لوگ تیری تعریف کریں۔
4 سب قومیں خو ش ہوں اور شادماں ہوں
کیوں؟ کیوں کہ تو راستی سے لوگوں کا فیصلہ کرتا ہے۔
اور ہر قوم پر تیری حکومت ہے۔
5 اے خدا! لوگ تیری تعریف کریں۔
سب لوگ تیری تعریف کریں۔
6 اے خدا ! اے ہمارے خدا، ہم کو برکت دے۔
ہماری زمین، ہميں بھر پور فصل دے۔
7 اے خدا ! ہم کو برکت دے۔
زمین کے سبھی لوگ خدا سے ڈریں، اس کا احترام کریں۔
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
2007 by Bible League International