زبُور 62
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے یدوتون کو داؤد کا نغمہ
62 کوئی بات نہیں کہ کیا ہو گا ، جو کچھ بھی ہو گا میری رُوح صبر کے ساتھ خدا کا انتظار کر یگی کہ وہ مجھے بچا ئے گا۔
میری نجات صرف اس سے ملے گی۔
2 میرے بہت سے دشمن ہیں لیکن خدا میرے لئے قلعہ ہے۔ خدا مجھ کو بچا تا ہے۔
بُلند پہا ڑ پر، خدا میری محفوظ پناہ ہے۔ مجھ کو عظیم فوج بھی شکست نہیں دے سکتی۔
3 تو مجھ پر کب تک حملہ کرتا رہے گا ؟
میں ایک جھکی دیوار سا ہوگیا ہوں اور ایک چہار دیواری کی طرح جو گرنے وا لی ہے۔
4 میرے اہم رتبہ کے با وجود لوگ مجھے فنا کر نے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
میرے سلسلے میں وہ جھو ٹی باتیں بنا تے ہیں۔
وہ لوگوں کے بیچ میں میری بڑا ئی کر تے۔
لیکن وہ مجھ کو پوشیدہ طور پر کوستے ہیں۔
5 میری روح صبر سے خدا کے لئے منتظر ہے کہ وہ مجھے بچا لے۔
کیوں کہ اسی سے مجھے امید ہے۔
6 خدا میرا قلعہ ہے۔ خدا مجھ کو بچاتا ہے۔
بُلند پہا ڑ میں خدا میری محفوظ پناہ ہے۔
7 میری شوکت اور نجات خدا سے ہے۔
وہ میرا مضبوط قلعہ ہے۔ خدا میری محفوظ پناہ گا ہ ہے۔
8 اے لوگو! خدا پر ہر وقت توکّل کرو۔
اپنے تمام مسائل خدا سے کہو۔ خدا ہما ری پناہ گا ہ ہے۔
9 یقینًا لوگ کو ئی مدد نہیں کر سکتے۔
یقینًا تم ا ُ ن کی مدد کے بھروسے رہ سکتے۔
خدا کی ترازومیں وہ ہوا کے جھو نکے کی مانند ہیں۔
10 تم اپنی قوّت پر بھروسہ مت رکھو کہ تم زبردستی کے ساتھ چیزوں کو لو گے۔
تم یہ مت سوچو تمہیں چوری کر نے سے کو ئی فا ئدہ ہو گا
اور اگر تم دولتمند بھی ہو جاؤ
تو بھی کبھی دولت پر بھروسہ مت کر کہ وہ تم کو بچا لے گی۔
11 ایک بات ایسی ہے جو خدا کہتا ہے۔ تم اسی پر سچ مچ بھروسہ کر سکتے ہو اور مجھے اس پر یقین ہے :
“طا قت خدا سے آتی ہے!”
12 میرے مالک ! تیری شفقت سچّی ہے۔
کیوں کہ تو ہر شخص کو اُس کے عمل کے مطا بق بدلہ دیتا ہے۔
2007 by Bible League International