زبُور 57
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
مو سیقی کے ہدایت کا ر کے لئے التشخیت کے سُر پر داؤد کا نغمہ۔ مکتام: اُس وقت کا جب وہ مفارہ میں ساؤل سے بھا گا
57 اے خدا مجھ پر رحم کر!
مجھ پر رحم کر کیوں کہ مجھ کو تجھ پر اعتماد ہے۔
میں تیرے پاس تیری پناہ پا نے کو آیا ہوں
جب تک مصیبت دور نہ ہو جائے۔
2 میں مدد کے لئے خدائے تعا لیٰ سے دُعا کرتا ہوں
اور وہ میری مکمل طور سے دیکھ بھال کرتا ہے!
3 وہ میری مدد آسمان سے کرتا ہے ، اور وہ مجھ کو بچا لیتا ہے۔
جب لوگ مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں
تو وہ اُن کو ہراتا ہے۔ خدا مجھ پر اپنی سچی محبت ظاہر کرتا ہے۔
4 میرے دشمنوں نے مجھے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔
میری جان آفت میں ہے۔
وہ ایسے ہیں جیسے آدم خور شیر
اور اُن کے تیز دانت نیزوں اور تیروں جیسے ، اور اُن کی زبان تیز تلوا ر کی سی ہے۔
5 اے خدا تو آسمانوں پر سرفراز ہے۔
تیرا جلال ساری دُنیا پر ہے ، جو آسمان سے بلند ہے۔
6 میرے دُشمنوں نے میرے لئے جال پھیلا یا ہے۔ مجھے پھنسانے کی وہ کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے میرے لئے گہرا گڑھا کھو دا ہے تا کہ میں اُس میں گر جا ؤں، لیکن وہ خود اُس میں گر گئے۔
7 لیکن خدا میری حفاظت کرے گا۔
مجھے یقین ہے کہ وہ میری ہمّت کو بڑھا ئے گا۔ میں اُس کی تمجید کروں گا۔
8 اے میری رُوح بیدار ہو !
اے بر بط اور ستار جا گو ہم سب مل کر صبح سویرے کو( سحر) جگا ئیں !
9 اے میرے ما لک ! تمام لوگوں میں تیری ستائش کروں گا۔
میں لوگوں کے درمیان تیری مدح سرائی کروں گا۔
10 تیری محبت آسمانوں سے زیادہ بلند ہے۔
تیری فرمانبرداری اِتنی عظیم ہے کہ وہ سب سے بلند بادل تک پہنچتی ہے۔
11 خدا عظیم ہے، آسمان سے بلند
اور اُس کا جلال روئے زمین پر پھیلا ہے۔
2007 by Bible League International