زبُور 53
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے محلت کے سُر پر داؤد کا مشکیل
53 صرف بیوقوف لوگ ہی ایسا سوچتے ہیں کہ خدا نہیں ہے۔
ایسے لوگ بگڑے ، شریر اور نفرت انگیز ہو تے ہیں۔
وہ کو ئی اچھا کام نہیں کرتے۔
2 جنت میں سچ مچ ایسا خدا ہے جو یہ دیکھتا ہے
کہ کیا یہاں پر کوئی ایسا دانشمند شخص ہے
جو خدا کے مشورے کا طا لب ہے۔
3 لیکن سبھی لوگ خدا سے پھر گئے ہیں۔
ہر شخص نجس ہے۔
کوئی بھی شخص کو ئی اچھا عمل نہیں کرتا۔
نہیں ایک شخص بھی نہیں۔
4 خدا کہتا ہے ، “یقینًا یہ بُرے لوگ سچ کو جانتے ہیں۔ لیکن وہ میری عبادت نہیں کر تے۔
یہ بُرے لوگ میرے مقدّس لوگوں کو نیست ونابود کر نے کو تیار رہتے ہیں
جیسا کہ وہ اپنا کھا نا کھا رہے ہوں۔”
5 لیکن یہ بُرے لوگ اتنے خوفزدہ ہو ں گے جتنے وہ پہلے کبھی خوفزدہ نہیں ہو ئے۔
خدا نے ا ن بُرے لوگوں کو مسترد کیا ہے
وہ اسرائیل کے دشمن ہیں۔
خدا کے مقدّس لوگ اُن کو شکست دیں گے اور خدا ان شریروں کی ہڈیوں کو بکھیر دے گا۔
6 میں امید کرتا ہوں کہ خدا جو کو ہِ صیّون پر ہے
اِسرائیل کو کامیابی دلا ئے گا !
جب خدا اپنے لوگوں کو جلا وطنی سے لا ئے گا ،
یعقوب خوشی منائے گا۔
اور اسرائیل بہت شادماں ہو گا۔
2007 by Bible League International