زبُور 46
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے ! بنی قورح کا نغمہ، سُر: علا موت
46 خدا ہماری قّوت کا ذخیرہ گا ہ ہے۔
مصیبت کے وقت ہم اُس سے پناہ پا سکتے ہیں۔
2 اس لئے جب زمین کانپتی ہے
اور جب پہا ڑ سمندر میں گرنے لگتا ہے تو ہم کو ڈر نہیں لگتا۔
3 ہم نہیں ڈرے حالانکہ سمندر موجزن ہوا
اور اس کا پانی دھا ڑیں ما رے، اور زمین و پہاڑ کا نپنے لگے۔
4 وہاں ایک ندی ہے جس کی دھارا خدا کے شہر کو،
خدا ئے تعالیٰ کے مقدس شہر کو خوشیاں لا تی ہیں۔
5 اُس شہر میں خدا ہے۔ وہ کبھی نہیں گرے گا۔
خدا اس کی مدد صبح سے پہلے ہی کرے گا۔
6 خدا کے گرجتے ہی قومیں خوف سے کانپ اٹھیں گی۔
اُن کی سلطنتیں جنبش کھا ئیں گی۔ اور زمین ریزہ ریزہ ہو جا ئے گی۔
7 خدا قاد ر مطلق ہما رے ساتھ ہے۔
یعقوب کا خدا ہما ری پناہ گا ہ ہے۔
8 آؤ اُن پُر قوّت کا موں کو دیکھ جنہیں خداوند نے کیا ہے۔
وہ کام ہی زمین پر خداوندکو مشہور کرتے ہیں۔
9 خداوند زمین پر کہیں بھی ہو رہی جنگوں کو روک سکتا ہے۔
وہ سپاہیوں کی کما نوں کو توڑ سکتا ہے اور اُ ن کے نیزوں کے ٹکڑ ے کر سکتا ہے۔
رتھوں کو وہ جلا کر راکھ کر سکتا ہے۔
10 خدا کہتا ہے ، “خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں ہی خدا ہوں۔
قوموں کے درمیان زمین پر میری ستائش ہو گی۔”
11 خداوند قادر مطلق ہما رے ساتھ ہے۔
یعقوب کا خدا ہماری پناہ گا ہ ہے۔
2007 by Bible League International