Font Size
زبُور 150
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
زبُور 150
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
150 خداوند کی حمد کرو۔
خدا کی تعریف اس کی ہیکل میں کرو۔
اُس کی عظمت کی تعریف بہشت میں کرو۔
2 اُس کی اور اسکی عظمت کی تعریف کرو۔
اُس کی تمام عظمت کے لئے اُس کی تعریف کرو۔
3 نر سنگھے اور بِگل کی آوا ز کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
بر بط اور ستار پر اسکی حمد کرو۔
4 خداوند کی مدح سرا ئی دَف اور رقص سے کرو۔
تار دار سازوں اور بانسری کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
5 بُلند آوا ز مجیرا کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
زور سے جھنجھناتی مجیرا کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
6 ہر ایک جاندار خداوند کی حمد کرے !
خدا کی حمد کرو!
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
2007 by Bible League International