زبُور 148
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
148 خداوند کی حمد کرو۔
آسمان کے فرشتو!
خداوند کی حمد آسمان سے کرو !
2 اے اُس کے فرشتو! سب اُس کی حمدکرو۔
اے اُس کے لشکرو! سب اُس کی حمدکرو۔
3 اے سُورج! اے چاند! تم خداوند کی حمد کرو۔
اے آسمان کے نُورانی ستارو! تم خدا کی حمدکرو۔
4 اے بہشتوں کے بہشت! اُس کی حمدکرو۔
اے آسمان پر کے اوپر کا پانی ! اس کی ستا ئش کر۔
5 خداوند کے نام کی حمد کرو۔
کیوں؟ کیوں کہ خداوند نے حکم دیا اور ہم سب کو اس نے پیدا کیا تھا۔
6 خداوند نے اُن کو ابدُلآباد کے لئے قائم کیا ہے۔
خدا نے شریعت بنا ئی جو کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔
7 اے زمین کی ہر شئے ، خداوندکی حمدکرو۔
سمندر کے عظیم سمندری جانور و، خدا کی حمد کرو۔
8 خداوند نے آگ اور اولے کو بنا یا ،
برف اور کُہر ے کے علا وہ سبھی طُوفانی ہوا ئیں، اس نے بنا ئیں۔
9 خدا نے پہاڑوں اور ٹیلوں کو بنا یا ،
میوہ دار پیڑ اور دیودار اُسی نے بنا ئے ہیں۔
10 خداوند نے سارے جنگلی جانور اور سب مویشی بنا ئے ہیں۔
رینگنے وا لے جانور اور پرند ے بنا ئے ہیں۔
11 خدا نے بادشاہوں اور قوموں کو زمین پر بنا یا۔
خدا نے رہنما ؤں اور منصفوں کو بنا یا۔
12 خداوند نے نوجوانوں اور کنواریوں کو بنا یا۔
خداوند نے بچوں اور بوڑھوں کو بنا یا۔
13 سب خداوند کے نام کی حمد کریں۔
ہمیشہ اُس کے نام کا احترام کریں۔
اُس کا جلال زمین اور آسمان سے بُلند ہے۔
14 خداوند اپنے لوگوں کو مضبوط کرے گا۔
لوگ خداوند کے لوگوں کی ستائش کریں گے۔
لوگ اِسرائیل کی مدح سرائی کریں گے۔
یہ وہ لوگ ہیں جِن کے لئے خداوند جنگ کر تا ہے۔
خداوند کی حمد کرو۔
2007 by Bible League International