زبُور 140
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا نغمہ
140 اے خدا وند! بُرے لوگوں سے میری حفا ظت کر۔
مجھ کو ظالم لوگوں سے بچا لے۔
2 وہ لوگ شرارت کے منصوبے بنا ئے ہیں۔
وہ لوگ ہمیشہ مِل کر جنگ کے لئے جمع ہو جا تے ہیں۔
3 اُن لوگوں کی زبانیں زہریلے ناگوں کی سی ہیں۔
جیسے اُن کی زبانوں کے نیچے افعی کا زہر ہے۔
4 اے خداوند! توُ مجھ کو ظا لم لوگوں سے بچا لے مجھ کو ظا لم لوگوں سے بچا لے۔
وہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، اور دُکھ پہنچانے کا جتن کر رہے ہیں۔
5 ان مغرور لوگوں نے میرے لئے جال بچھا یا۔
مجھ کو پھانسنے کو اُنہوں نے جال پھیلا یا۔
میری راہ میں اُنہوں نے دام بچھا رکھے ہیں۔
6 اے خدا وند! تُو میرا خدا ہے۔
اے خدا ! میری فریاد سُن۔
7 اے خداوند!تُو قادر مُطلق ہے۔ تُو میرا نجات دہندہ ہے۔
تُو میرا خُود (ٹوپ ) ہے جو جنگ میں میرے سر کی حفا ظت کر تا ہے۔
8 اے خدا وند! وہ لوگ شریر ہیں۔ اُنکی مُرادیں پو ری مت ہو نے دے۔
اُنکے منصوبوں کو پروان مت چڑھنے دے۔
9 اے خداوند! میرے حریفوں کو فتح مند مت ہو نے دے۔
وہ بُرے منصوبے بنا رہے ہیں۔ اُن کے منصوبوں کو توُ اُن ہی پر چلا دے۔
10 اُن کے سروں پر دہکتے انگاروں کو اُنڈیل دے۔
میرے دُشمنوں کو آگ میں دھکیل دے۔
اُن کو گڑھے(قبروں) میں پھینک دے کہ وہ اُس سے کبھی با ہر نہ نکل پا ئیں۔
11 اے خداوند! ان جھو ٹوں کو جینے مت دے۔
بُرے لوگوں کے ساتھ بُری باتیں ہو نے دے۔
12 میں جانتا ہوُں کہ خداوند غریبوں کے لئے فیصلہ سچا ئی سے کرے گا۔
خدا محتا جو ں کی تا ئید کرے گا۔
13 اے خداوند! نیک لوگ تیرے نام کی ستائش کرینگے۔
راستباز تیری عبادت کریں گے۔
2007 by Bible League International