زبُور 132
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہیکل کی زیارت کو جا تے وقت گانے کا گیت
132 اے خداوند! داؤد نے جو مصیبتیں جھیلی تھیں ، اُس کو یاد کر۔
2 داؤد نے خداوند سے قسم کھائي تھي۔
وہ یعقوب کے خدا قادِر مُطلق کے حُضو ر میں عہد کیا۔
3 داؤد نے کہا تھا: “میں اپنے گھر میں تب تک نہ جا ؤں گا ،
اپنے بستر پر تب تک نہیں لیٹوں گا،
4 میں تب تک نہیں سوؤں گا ،
اپنی آنکھوں کو میں آرام تب تک نہ دوں گا۔
5 اِس میں سے کچھ بھی تب تک نہیں کروں گا جب تک کہ میں خداوند کے لئے ایک مسکن ،
یعقوب کا خدا قادر مطلق کے لئے ایک گھر حاصل نہ کر لوں گا !”
6 اِفراتا میں ہم نے اس کے با رے میں سُنا۔
ہمیں معاہدہ کا صندوق قریّت یعریم میں ملا۔
7 مقّدس خیمہ میں چلیں! آؤ ہم اس چوکی پر سجدہ کریں،
جہاں پر خدا اپنا قدم رکھتا ہے۔
8 اے خداوند! تُو اپنی آرام گاہ سے اُٹھ بیٹھ۔
تُو اور تیری قُدرت کا صندوق اُٹھ بیٹھ۔
9 اے خداوند! تیرے کا ہن اچھّا ئی میں ملبوس ہوں۔
تیرے وفا دار پیروکا ر مسرور ہوں۔
10 تُو اپنے چُنے ہو ئے بادشاہ کو
اپنے بندہ داؤد کے بھلا ئی کے لئے نا منظور مت کر۔
11 خداوند نے سچائی کے ساتھ داؤد سے قسم کھا ئی ہے۔
خداوند نے قسم کھا ئی ہے کہ داؤد کی اولاد سے بادشاہ آئینگے۔
12 خداوند نے کہا ، “اگر تیرے فرزند میرے عہد اور میری شریعت پر جو میں اُن کو سکھا ؤں گا عمل کریں
تو تمہا رے خاندان سے کو ئی نہ کوئی ہمیشہ تخت پر بیٹھے گا۔
13 اپنے گھر کی جگہ کے لئے خداوند نے صیّون کو چُنا تھا۔
یہ وہ جگہ ہے جسے وہ اپنے مسکن کے لئے چا ہتا تھا۔
14 خداوند نے کہا تھا ، “یہ میری آرامگا ہ ہمیشہ کے لئے ہو گی۔
میں یہیں رہوں گا کیوں کہ میں نے اُسے پسند کیا ہے۔
15 بھر پور رِزق سے میں اِس شہر کو برکت دوں گا۔
یہاں تک کہ غریبوں کے پاس کھا نے کوبھر پور ہوگا۔
16 کا ہنوں کو میں نجات کا لباس پہنا ؤں گا ،
اور یہاں میرے مقّدس بہت شادماں رہیں گے۔
17 اس جگہ پر میں داؤد کو طا قتور بنا ؤں گا۔
میں اپنے چُنے بادشاہ کو ایک چراغ دُوں گا۔
18 میں داؤد کے دُشمنوں کو شرمندگی سے ڈھک دوں گا ،
اور داؤد کی سلطنت بڑھا ؤں گا۔”
2007 by Bible League International