زبُور 130
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہیکل کی زیارت کو جا تے وقت گا نے کا نغمہ
130 اے خداوند ! میں انتہا ئی مُصیبت میں ہوں،
اِس لئے سہا را پا نے کومیں تُجھے پُکا رتا ہُوں۔
2 میرے ما لک! تُو میری سُن لے۔
میری اِلتجا کی آوا ز پر تیرے کان لگے رہیں۔
3 اے خداوند! اگر تُو لوگوں کو اُن کے سبھی گنا ہوں کی سچ مُچ میں سزا دے
تو پھر کو ئی بھی زندہ با قی نہ رہے گا۔
4 اے خداوند! اپنے لوگوں کی مغفرت کر۔
پھر تیری عبادت کر نے کو وہاں لوگ ہوں گے۔
5 میں خُداوند کا مُنتظر ہوں کہ وہ مجُھ کو مدد دے۔
میری جان منتظر ہے۔
خداوند جو کہتا ہے ، اُس پر میرا بھروسہ ہے۔
6 میں اپنے ما لک کا منتظر ہوں۔ میں اُس محا فظ کی مانند ہوُں۔
جو صبح کے آنے کی اُمید میں لگا تار منتظر رہتا ہے۔
7 اے اِسرا ئیل ! خدا پر اعتماد کر۔
صرف خدا کے ساتھ سچّی شفقّت ملتی ہے۔
خدا ہما ری بار بار حفاظت کیا کر تا ہے۔
8 خدا اِسرائیل کو اُن کے سارے گنا ہوں کیلئے معا ف کریگا۔
2007 by Bible League International