Font Size
زبُور 123
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
زبُور 123
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہیکل کو جا تے وقت گانے کا نغمہ
123 اے خدا ! تُو جو آسمان پر تخت نشین ہے ،
میں اپنی آنکھیں تیری طرف اُٹھا تا ہوں۔
2 غُلا موں کی آنکھیں اپنے آقا کی طرف لگی رہتی ہیں
تا کہ اُنہیں کچھ ضرورت پڑ جا ئے۔
3 اُسی طرح ہما ری آنکھیں، خداوند اپنے خدا کی طرف لگی ہیں
جب تک وہ ہم پر رحم ظا ہر نہ کرے۔
4 اے خداوند! ہم پر رحم کر ،
کیوں کہ بہت دنوں سے ہما ری ذلّت ہو تی رہی ہے۔
5 مغرور لوگ بہت دنوں سے ہمیں ذلیل کر چکے ہیں
ایسے لوگ سوچا کر تے ہیں کہ وہ دُوسرے لوگوں سے بہتر ہیں۔
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
2007 by Bible League International