زبُور 122
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہیکل کو جا تے وقت داؤد کے گا نے کا نغمہ
122 جب لوگو ں نے مجھ سے کہا ،
“ آؤ خدا کی ہیکل چلیں تب میں خوش ہوا۔”
2 یہاں یروشلم کے پھا ٹکوں پر کھڑے ہیں۔
3 یہ نیا یروشلم ہے ،
جس کو ایک متّحد شہر کے رُوپ میں بنا یا گیا ہے۔
4 جہاں قبیلے یعنی خداوند کے اسرائیلی قبیلے
خدا وند کے نام کا شکر کر نے کو جا تے ہیں۔
5 یہی وہ جگہ ہے جہاں داؤد کے خاندان کے بادشاہوں نے اپنے تخت قائم کئے۔
انہوں نے اپنی سلطنت لوگوں کی عدالت کرنے کے لئے قائم کئے۔
6 تم یروشلم کی سلامتی کی دُعا کرو۔
وہ جو تجھ سے محبت رکھتے ہیں وہ وہاں سلا متی پا ئیں۔
یہ میری آرزو ہے کہ تمہا ری دیوار وں کے اندر سلامتی ہو۔
یہ میری آرز وہے کہ تمہا رے عظیم محلوں میں حفا ظت بنی رہے۔
7 میں اپنے بھا ئیوں اور پڑوسیوں کی خا طر دُعا کر تا ہُوں
تا کہ وہاں سلامتی کا گذر ہو۔
8 خداوند! ہما رے خداوند کی ہیکل کی اچّھا ئی کے لئے دُعا کر تا ہُوں،
تا کہ اِس شہر میں بھلی با تیں رو نما ہوں۔
2007 by Bible League International