زبُور 116
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
116 جب خدا وند میری دعائیں سنتا ہے ،
میں اُسے خُوش کر تا ہوں۔
2 میں حُوش ہوں جب میں مدد کے لئے اُسکو پکارتا ہوں
اور وہ میری سنتا ہے۔
3 میں لگ بھگ مر چکا تھا ، مجھے چا رو ں طرف سے موت کی رسیّوں نے جکڑ لیا تھا۔
قبر مجھ کو نگل رہی تھی۔ میں خوف زدہ اور فکر مند تھا۔
4 تب میں نے خدا وند کے نام کو پکارا ،
میں نے کہا، “خدا وند مجھ کو بچا لے ”
5 خدا وند اچّھا اور کریم ہے۔
ہمارا خدا وند رحیم ہے۔
6 خدا وند بے بس لوگوں کی مدد اور اُنکی حفاظت کرتا ہے۔
میں بے بس تھا ،لیکن خدا وند نے مجھے بچا لیا۔
7 اے میری روح مطمئن رہ !
خدا وند تیری دیکھ بھال کر تا ہے۔
8 اے خدا تُو نے میری رُوح کو موت سے بچا یا۔
میرے آنسوؤں کو تو نے روکا اور گر نے سے مجھ کو تو نے بچا لیا۔
9 زِندوں کی زمین پر
میں خدا وند کی خد مت کرتا رہوں گا۔
10 میں تب بھی ایمان رکھونگا
جب میں کہوں گا:میں تباہ ہو گیا ہوں۔”
11 میں نے جلد بازی میں کہا ،
“سبھی لوگ جھو ٹے ہیں۔ ”
12 میں بھلا خْدا وند کو کیا دے سکتا ہوں۔
میرے پاس جو کچھ ہے ،وہ سب خدا وند کا دیا ہوا ہے۔
13 میں اُسے مئے کا نذرانہ دونگا کیوں کہ اس نے مجھے بچایا ہے۔
میں خدا کے نام کو پکاروں گا۔
14 میں نے جو کچھ منّتوں کا وعدہ کیا تھا وہ سبھی میں خدا وند کو دونگا ،
اُس کے سبھی لوگوں کے سامنے اب جاؤں گا۔
15 خدا وند کی نگاہ میں اس کے سچے لوگوں کی موت گراں قدر ہے۔
اے خدا وند میں تو تیرا ایک خادم ہوں۔
16 میں تیرا بندہ ہوں۔ میں تیری کسی ایک خادمہ عورت کا بیٹا ہوں۔
خداوند تُو نے ہی مجھ کو میرے بندھنوں سے آزاد کیا۔
17 میں تیرے سامنے شکر گزاری کے نذرا نے پیش کروں گا
میں خدا کے نام کو پکاروں گا۔
18 میں خدا وند کے حُضور اپنی منّتیں
اُس کی ساری قوم کے سامنے پو ری کروں گا۔
19 میں خدا کی ہیکل میں جاؤں گا
جو یروشلم میں ہے۔ خدا وند کی حمد کرو۔
2007 by Bible League International