زبُور 105
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
105 خداوند کا شکر ادا کرو۔ اُس کی عظمت کا اعلان کرو۔
قوموں میں اُس کے کاموں کا بیان کرو جن تعجب خیز کاموں کو وہ کر تا ہے۔
2 خداوند کیلئے تم گاؤ۔ تم اس کی مدح سرا ئی کرو۔
اُس کے تمام عجا ئب کا چرچا کرو جن کو وہ کر تا ہے۔
3 خداوند کے مقدّس نام پر فخر کرو۔
تم سبھی لو گ جو خداوند کے طالب ہو شادماں ہو۔
4 قوت پا نے کو تم خداوند کے پاس جاؤ۔
سہا را پا نے کو ہمیشہ اس کے پاس جاؤ۔
5 اُن عجا ئب کو یاد کرو جن کو خداوند کرتا ہے۔
اُس کے معجزاتی کا موں اور اس کے حکیمانہ عدل کو یادرکھو۔
6 تم خدا کے بندے ابراہیم کی نسل سے ہو۔
تم یعقوب کی نسل سے ہو، جس کو خدا نے چُنا ہے۔
7 خداوند ہی ہما را خدا ہے۔
اُس کے احکام تمام زمین پر ہیں۔
8 اس کے معاہدہ کو ہمیشہ یاد رکھو۔
ہزار پُشتوں تک اس کے احکام کو یاد رکھو۔
9 ابراہیم کے ساتھ خدا نے معاہدہ کیا تھا۔
خدا نے اسحاق کو قسم دی تھی۔
10 خدا نے یعقوب کو (اسرائیل کو ) شریعت دی۔
خدا نے اسرائیل کے ساتھ اپنا معاہدہ کیا۔ یہ ابد تک قائم رہے گا۔
11 خدا نے کہا تھا، “ کنعان کا ملک میں تمہیں دوں گا۔
وہ زمین تمہا ری ہو جا ئے گی۔”
12 خدا نے وہ وعدہ تب کیا تھا جب ابراہیم کا خاندان چھو ٹا تھا۔
اور جب کنعان میں رہ رہے تھے تو وہ صرف مسا فر تھے۔
13 وہ ایک قوم سے دوسری قوم میں
اور ایک سلطنت سے دوسری سلطنت میں پھر تے رہے۔
14 لیکن خدا نے اُن لوگوں کو دوسرے لوگوں سے نقصان نہیں پہنچنے دیا۔
خدا نے بادشاہوں کو انتباہ کیا کہ وہ اُن کونقصان نہ پہنچا ئیں۔
15 خدا نے کہا تھا، “میرے چُنے ہو ئے لوگوں کو نقصان مت پہنچا ؤ۔
تم میرے نبیوں کوکچھ بھی نقصان نہ پہنچا ؤ۔”
16 خدا نے اُس ملک میں قحط سالی نا زل کیا۔
اور لوگوں کے پاس کھا نے کے لئے خوراک تک نہ رہی۔
17 لیکن خدا نے ایک شخص کو اُ ن کے آگے بھیجا جس کا نام یوسف تھا۔
یو سف کو ایک غلام کی مانند بیچاگیا تھا۔
18 اُنہوں نے یوسف کے پا ؤں میں رسّی باندھی۔
اُنہوں نے اس کی گردن میں ایک لو ہے کا کڑا ڈا ل دیا۔
19 یوسف کوتب تک قیدی بنا ئے رکھا جب تک وہ پیشین گوئی جسے اس نے کی تھی، سچ مُچ پو ری نہ ہو ئیں۔
اس طرح خداوند کا کلام ثابت کر دیا کہ وہ صحیح تھا۔
20 مصر کے بادشا ہ نے اِس طرح حکم دیا کہ یوسف کو قید سے آزاد کر دیا جا ئے۔
اُس ملک کے حاکم نے اسیری سے اس کوآزاد کر دیا۔
21 یوسف کوبادشا ہ کے محل کا منتظم بنا دیا تھا۔
یوسف مملکت کی ہر شئے پر توجہ دینے لگا۔
22 یوسف مختلف حکمرانوں کو ہدایت کر تا تھا۔
یوسف نے بزرگ لوگوں کو تعلیم دی۔
23 جب اِسرائیل مصر میں آیا۔
یعقوب حام کے ملک میں رہنے لگا۔
24 یعقوب کا خاندان وسیع ہو گیا۔
وہ مصر کے لوگوں سے زیادہ طاقتور ہو گئے۔
25 اِس لئے مصر کے لوگ یعقوب کے خاندا ن سے نفرت کر نے لگے۔
مصر کے لوگ اپنے غلاموں کے خلا ف منصوبے بنا نے لگے۔
26 اِس لئے خدا نے اپنے بندے موسیٰ ،
اور ہا رون کو نبی منتخب کر کے بھیجا۔
27 خدا نے حا م کی سرزمین میں موسیٰ
اور ہا رون سے معجزات دکھا ئے۔
28 خدا نے گہری سیاہ تا ریکی بھیجی تھی،
لیکن مصریوں نے اُن کی ایک نہ سُنی تھی۔
29 اِس لئے خدا نے پا نی کو خون میں بدل دیا۔
اور اُنکی ساری مچھلیاں مر گئیں۔
30 اور پھر بعد میں مصریوں کا ملک مینڈ کوں سے بھر گیا۔
یہاں تک کہ مینڈک بادشاہ کے با لا خانوں میں بھر گئے۔
31 خدا نے حکم دیا، مکھّیاں اور پسّو آئے۔
وہ ہر جگہ پھیل گئے۔
32 خدا نے برسات کو اولوں میں بدل دیا۔
مصریوں کے مُلک میں ہر جگہ آ گ اور بجلی گر نے لگی۔
33 خدا نے مصریوں کے انگور اور انجیر کے درختوں کو بر باد کر دیا۔
خدا نے اُس ملک کے ہر پیڑ کو تباہ کر دیا۔
34 خدا نے حکم دیا، اور ٹڈی دل آ گیا۔
کیڑے آگئے اور اُن کی تعداد انگنت تھی۔
35 ٹڈی دل اور کیڑے اُس ملک کے سبھی پودوں کو کھا گئے۔
انہوں نے زمین پر جو بھی فصلیں تھی۔ سبھی کو کھا لیا۔
36 پھر خدا نے مصریوں کے سب پہلو ٹھو ں کو ما ر ڈا لا۔
خدا نے اُ ن کے سب سے بڑے بیٹوں کوما ر ڈا لا۔
37 پھر خدا اپنے لوگوں کو مصر سے نکال لایا۔
وہ اپنے ساتھ سونا اور چاندی لے آئے۔
خدا کا کو ئی بھی شخص نہیں گِرا اور نہ ہی لڑ کھڑا یا۔
38 خدا کے لوگوں کو جا تے دیکھ کر مصر خوش تھا۔
کیوں کہ وہ خدا کے لوگوں سے ڈرے ہو ئے تھے۔
39 خدا نے با دل کو سائباں ہو نے کے لئے پھیلادیا۔
رات میں اپنے لوگوں کو روشنی دینے کے لئے خدا نے اپنی آگ کی سُتون کو کا م میں لا یا۔
40 لوگوں نے کھا نے کی مانگ کی اور اُ ن کے لئے خدا بٹیروں کو لے آیا۔
خدا نے آسمان سے اُن کو بھر پور غذا دی۔
41 خدا نے چٹان کو چیرا اور پانی پھوٹ پڑا۔
اور خشک زمین پر ندی کی طرح بہنے لگا۔
42 خدا نے اپنے مقدّس وعدہ کو یاد کیا۔
خدا نے وہ وعدہ یاد کیا جو اس نے اپنے بندے ابراہیم سے کیا تھا۔
43 خدا نے اپنے لوگوں کومصر سے با ہر نکال لایا۔
لوگ شادما نی کا گیت گا تے ہو ئے، اور خوشیاں منا تے ہوئے با ہر آگئے۔
44 پھر خدا نے اپنے لوگوں کو وہ ملک دیا، جہاں اورلوگ رہ رہے تھے۔
خدا کے لوگوں نے وہ تمام چیزیں پا لیں جن کے لئے دوسرے لوگوں نے سخت محنت کی تھي۔
45 خدا نے ایسا اِس لئے کیا تا کہ لوگ اس کے آئین پر چلیں۔
خدا نے ایسا اس لئے کیا تا کہ وہ اُس کی شریعت پر چلیں۔
خداوند کی حمد کرو!
2007 by Bible League International