رومیوں 4
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ابرا ہیم کی مثال
4 تو پھر ہم کیا کہہ سکتے ہیں ہمارے اجداد ابراہیم ؟کے ایمان کے بارے میں کہ وہ کیا سیکھا ہے ؟ 2 اگر ابرا ہیم کو اس کے اعمال کے تحت راستباز ٹھہرا یا جاتا ہے تو اسکے فخر کر نے کی بات تھی لیکن خدا کے آگے وہ فخر نہیں کر سکتا۔ 3 صحیفہ کیا کہتا ہے ؟ “ابرا ہیم نے خدا پر ایمان لا یا۔اور خدا نے اسکے ایمان کو قبول کیا۔ اور خدا نے اسے راستباز بنایا-” [a]
4 کام کر نے والے کو مزدوری دینا تحفہ نہیں ہے لیکن وہ تو اسکی کمائی ہے۔ 5 لیکن اگر کو ئی شخص کام کر نے کے بجائے اس خدا پر ایمان لا تا ہے جو گنہگار کو راستباز بنا دیتا ہے تو اسکا ایمان اسکی راستبازی کا سبب بن گیا۔ 6 ایسے ہی داؤد بھی اسے مبارک کہتا ہے جسے اعمال کے بغیر ہی خدا راستباز ٹھہرا تا ہے۔
7 “مبارک ہیں وہ
جنکی بد کاریاں معاف ہو ئے۔
اور جن کے گناہ ڈھانکے گئے۔
8 مبارک ہے وہ شخص
جس کے گناہوں کا خدا وند حساب نہ کریگا۔” [b]
9 پس کیا یہ مبارک بادی صرف ان ہی کے لئے ہے جو مختون ہیں یا ان کے لئے بھی جو غیر مختون ہیں ہاں یہ ان پر بھی لا گو ہو تا ہے جو غیر مختون ہے ہم نے کہا، “ابرا ہیم کا ایمان ہی اس کے لئے راستبازی گنا گیا۔” 10 تو ایسا کب ہوا ؟جب اسکا ختنہ ہو چکا تھا یا جب وہ نا مختون تھا۔ نہیں ختنہ ہو نے کے بعد نہیں بلکہ جب وہ نا مختون تھا۔ 11 اور اس نے ختنہ کا نشان پا یا۔ اس کے ایمان کی وجہ سے اس کی راست بازی پر مہر لگا دی گئی جبکہ اس نے دکھا یا کہ وہ ابھی تک نا مختون ہے تا کہ وہ سب لو گوں کا باپ ٹھہرے جو با وجود نا مختون ہو نے کے ایمان رکھتے ہیں۔ اور انکا ایمان بھی انکے لئے راستبازی میں گنے جائیں گے۔ 12 اور وہ انکا بھی باپ ہو جو مختون ہو ئے ہیں ہمارے باپ ابراہیم ان کے باپ ہیں اگر وہ ختنہ پر انحصار نہ کریں بلکہ ہمارے باپ ابرا ہیم کے ایمان کی مثال کی پیروی کریں جو اسکا تھا جب کہ وہ ابھی تک غیر مختون تھا۔
ایمان ہی خدا کے وعدہ کے حصول کا ایک راستہ ہے
13 کیوں کہ یہ وعدہ کہ وہ دنیا کا وارث ہو گا نہ ابراہیم سے اور نہ اسکی نسل سے نہ شریعت کے ذریعہ سے کیا گیا تھا بلکہ راستبازی کے ذریعہ سے جو ایمان کا نتیجہ ہے۔ 14 کیوں کہ اگر شریعت والے ہی وارث ہوں تو ایمان کا کو ئی معنیٰ نہیں رہتا۔ اور وعدہ بھی بیکار ہو جا تا ہے۔ 15 کیوں کہ شریعت خدا کا غضب لا تی ہے جہاں شریعت نہیں وہاں عدول حکمی بھی نہیں۔
16 اسی لئے خدا کا وعدہ ایمان کا پھل ہے اور وہ وعدہ ابراہیم کی تمام نسلوں کے لئے مفت تحفہ کی مانند ہے یہ تحفہ نہ صرف انکے لئے جو شریعت کو مانتے ہیں بلکہ ان سب کے لئے جو ابراہیم کی مانند ایمان رکھتے ہیں جو ہم سب کا باپ ہے۔ 17 صحیفوں میں لکھا ہے کہ“میں نے تجھے کئی قوموں کا باپ بنایا۔” [c] خدا کی نظر میں وہ سچ ہے ابرا ہیم خدا پر ایمان لایا۔ جو مرے ہو ئے لوگوں کو زندگی دیتا ہے اور جو چیزیں وجود میں نہیں ہیں ان کو اسی طرح بلا لیتا ہے گو یا وہ ہیں۔
18 وہ نا امیدی کی حالت میں امید کے ساتھ ایمان لا یا چنانچہ ابرا ہیم بہت سی قوموں کا باپ ہوا جیسا کہ کہا گیا، “تمہاری نسل بے شمار ہو گی۔” [d] 19 اور وہ تقریباً سو برس کا تھا۔ اپنے مردہ جسم کے باوجود اور سارہ کے بانجھ پن کے لحاظ کے با وجود اس نے اپنے ایمان کو کمزور نہ کیا۔ 20 خدا کے دعدے کا منتظر رہا اپنے ایمان کو نہیں کھو یا اتنا ہی نہیں ایمان کو اور مضبوط کر تے ہو ئے خدا کی تمجید کی۔ 21 اسے پو را یقین تھا کہ خدا نے اسے جو وعدہ دیا ہے اسے پو را کر نے پر وہ قا در ہے۔ 22 اور اسلئے “خدا نے انکی ایمان کی وجہ سے انکو راستباز بنایا۔” 23 اور الفاط کہ “انکی ایمان کی وجہ سے انکو راستباز بنایا” [e] نہ صرف اس کے لئے لکھا گیا ہے بلکہ ہمارے لئے بھی ہے۔ 24 ہمارا ایمان گنا جائیگا اس لئے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں ، ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں جس نے ہمارے خداوند یسوع کو مردوں میں سے زندہ کیا۔ 25 یسوع کو ہمارے گناہوں کے لئے موت کے حوالہ کر دیا گیا۔ اور ہمیں راستباز بنانے کے لئے مر نے کے بعد جلا یا گیا۔
Footnotes
- رومیوں 4:3
اِقتِباس پیدائش ۶:۱۵ - رومیوں 4:8 زبور۳۲:۱۔۲
- رومیوں 4:17
اِقتِباس پیدائش ۵:۱۷ - رومیوں 4:18
اِقتِباس پیدائش ۵:۱۵ - رومیوں 4:23
اِقتِباس پیدائش ۵:۱۷
2007 by Bible League International