دوم سموئیل 8
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا کئی جنگیں جیتنا
8 بعد میں داؤد نے فلسطینیوں کو شکست دی۔ اس نے ان کے پا یہ تخت شہرکو جوکہ بڑے علاقے میں پھیلا ہوا تھا قبضہ کر لیا۔ داؤد نے اس زمین پر قبضہ کر لیا۔ 2 داؤد نے موآب کے لوگوں کو بھی شکست دی۔ اس وقت انہوں نے انہیں زمین پر لیٹنے کے لئے مجبور کیا۔تب ان لوگوں نے ان کو قطاروں میں الگ کرنے کے لئے رسّی کا استعمال کیا۔ اس نے حکم دیا کہ لوگوں کی دو قطاروں کو مار دیا جائے لیکن تیسری پوری قطار زندہ چھو ڑ دی جائے۔ اس طرح سے موآب کے لوگ اس کے غلام ہو گئے۔ ان لوگو ں نے خراج تحسین پیش کئے۔
3 رحوب کا بیٹا ہددعزر ضوباہ کا بادشاہ تھا۔ داؤد نے ہددعزر کو شکست دی اس وقت جب داؤد عزر فرات ندی کے پاس کا علاقہ قبضہ کرنے گیا۔ 4 داؤد نے ۱۷۰۰ گھوڑ سوار سپاہی اور ۲۰۰۰۰ پیدل سپا ہی ہدد عزر سے لئے۔داؤد نے رتھ کے سبھی گھو ڑوں کو لنگڑا کردیا سوائے ایک سو کے۔ اس نے سو کو لنگڑا نہیں کیا۔
5 دمشق سے ارامین کا بادشاہ ضوباہ کے بادشاہ ہدد عزر کی مدد کو آئے لیکن داؤد نے ان ۰۰۰,۲۲ ارامین کو قتل کردیا۔ 6 تب داؤد نے سپاہیوں کے گروہوں کو دمشق کے ارم میں رکھا۔ ارامین داؤد کے خادم بنے اور تحسین پیش کئے۔ خدا وند نے داؤد کو ہر جگہ جہاں وہ گیا فتح دی۔
7 داؤد نے ان سونے کی ڈھا لوں کو لیا جو ہدد عزر کے خادموں کی تھیں داؤد نے وہ ڈھا لیں لے کر انہیں یروشلم لایا۔ 8 داؤد نے اور کئی چیزیں جو کانسہ کی بنی تھیں بطاہ اور بیروتی سے لیں۔( بطاہ اور بیروتی شہر ہدد عزر کے تھے۔)
9 حمات کے بادشاہ تو غی نے سنا کہ داؤد نے ہدد عزر کی تمام فوج کو شکست دی۔ 10 اس لئے تو غی نے اپنے بیٹے یورام کو بادشاہ داؤد کے پاس بھیجا۔ یورام داؤد سے ملا اور اس کو مبارک باد اور دعائیں دیں کیوں کہ داؤد ہدد عزر کے خلاف لڑا اور اسکو شکست دی۔ (ہدد عزر پہلے تو غی کے خلاف جنگیں لڑ چکا تھا ) یو رام چاندی سونے اور کانسے کی بنی ہوئی چیزیں لایا۔ 11 داؤد نے ان چیزوں کو لیا اور خدا وند کو نذرانہ پیش کیا۔ اس نے ان چیزوں کو دوسری اور چیزوں کے ساتھ رکھا جو اس نے خدا وند کو نذر کی تھیں۔ داؤد نے انہیں دوسری قوموں سے لیا تھا جنہیں اس نے شکست دی تھی۔ 12 داؤد نے ارام ، موآب ،عمّون ،فلسطین اور عمالیق کو شکست دی۔ داؤد نے ضوباہ کے بادشاہ رحوب کے بیٹے ہدد عزر کو بھی شکست دی۔ 13 داؤد نے ۱۸۰۰۰ ادومیوں کو نمک کی وادی میں شکست دی۔ داؤد بہت مشہور ہوا جب وہ گھر آیا۔ 14 داؤد نے سپاہیوں کے گروہوں کو تمام سر زمین ادوم میں رکھا۔ ادوم کے تمام لوگ داؤد کے خادم ہوئے۔ خدا وند نے داؤد کو ہر جگہ جہاں بھی وہ گیا فتح دی۔
داؤد کی حکومت
15 داؤد نے سارے اسرائیل پر حکومت کی اور داؤد نے اچھے اور صحیح فیصلے اپنے لوگوں کے لئے کئے۔ 16 یوآب ضرویاہ کا بیٹا فوج کا سپہ سالار تھا یہو سفط اخیلود کا بیٹا تاریخ داں تھا۔ 17 صدوق اخیطوب کا بیٹا اور ابی یاتر کا بیٹا اخیملک کاہن تھے۔ شرایاہ مُنشی تھا۔ 18 بنایاہ یہویدع کا بیٹا کریتیوں اور فلتیوں کا نگراں کار افسر تھا۔ اور داؤد کے بیٹے اہم قائدین تھے۔
2007 by Bible League International