دوم تو اریخ 27
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
یہوداہ کا بادشا ہ یو تام
27 یو تام جب بادشاہ ہوا تو وہ ۲۵ سال کا تھا۔ اس نے یروشلم میں ۱۶ سال حکو مت کی۔ اس کی ماں کا نام یرُوسہ تھا۔ یرُ وسہ صدوق کی بیٹی تھی۔ 2 یو تام نے وہی کیا جو خدا وند نے چا ہا۔ وہ اپنے باپ عُزّیاہ کی طرح خدا کی اطا عت کی لیکن یوتام خدا وند کی ہیکل میں خوشبو جلا نے کے لئے داخل نہیں ہوا جیسا کہ اس کے باپ نے کیا تھا۔ لیکن لوگوں نے گناہ کر نا جاری رکھا۔ 3 یو تام نے خدا وند کی ہیکل کے اوپری دروازے کو دوبارہ بنا یا۔ اس نے عوفل نامی جگہ میں دیوار پر بہت سے کام کئے۔ 4 یو تام نے یہوداہ کے پہا ڑی ملک میں بھی شہر بنائے۔ یو تام نے جنگل میں مینار اور قلعے بنوائے۔ 5 یو تام عمّونی لوگوں کے بادشاہ اور اس کی فوج کے خلاف بھی لڑا اور انہیں شکست دی۔ اس لئے ہر سال تین سالوں تک عمّونی لوگوں نے یوتام کو ۴/۳ ۳ ٹن چاندی ، ۶۲۰۰۰ بوشل گیہوں اور ۰۰۰ , ۶۲ بو شل بارلی دیئے۔ 6 یو تام طا قتور ہو گیا۔ کیوں کہ اس نے خدا وند اپنے خدا کی مرضی کے مطا بق اس کے حکم کی اطا عت گزاری کی۔ 7 دوسرے کام جو یوتام نے کئے اور اس کی جنگوں کے تعلق سے “ تاریخ سلاطین اسرائیل اور یہوداہ ” نامی کتاب میں لکھا ہے۔ 8 یو تام جب بادشاہ ہوا تو اس کی عمر ۲۵ سال تھی۔ اس نے یروشلم میں ۱۶ سال حکو مت کی۔ 9 تب یو تام مر گیا اور اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دفنا یا گیا۔ لوگوں نے اس کو شہر داؤد میں دفنا یا۔ یو تام کا بیٹا آخز اس کی جگہ پر بادشاہ ہوا۔
2007 by Bible League International