خروج 13
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
13 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا ، 2 “تمہیں اسرائیلیوں میں سے ہر پہلو ٹھے مرد کو مجھے دینا چاہئے۔ ہر ایک عورت کا پہلا نر بچہ اور ہر جانور کا پہلا نر بچہ میرا ہو گا۔”
3 موسیٰ نے لوگوں سے کہا، “اس دن کو یاد رکھو جب تم لوگ مصر میں غلام تھے لیکن اُس دن خدا وند نے اپنی عظیم قدرت کا استعمال کیا اور تم لوگوں کو آزاد کیا تم لوگ خمیر کے ساتھ روٹی مت کھا نا۔ 4 آج ہی کے دن ابیب کے مہینے میں تم لوگ مصر چھو ڑے ہو۔ 5 خدا وند نے تم لوگوں کے باپ دادا سے خاص وعدہ کیا تھا۔ خدا وند نے تم لوگوں کو کنعانی ، حتّی ،اموری ،حوّی ، اور یبوسی لوگوں کی زمین کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ خدا وند جب تم لوگوں کو اچھّی چیزوں سے بھری ہو ئی ملک میں پہونچا دے تب تم لوگ اس دن کو ضرور یاد رکھنا۔تم لوگ ہر سال کے پہلے مہینے میں اِس دن کو خاص عبادت کا دن رکھنا۔
6 “سات دن تک تم لوگ وہی روٹی کھا نا جس میں خمیر نہ ہو۔ ساتویں دن خدا وند کے لئے ایک دعوت ہو گی یہ دعوت خدا وند کی تعظیم کے اہتمام کے لئے ہو گی۔ 7 سات دن تک لوگوں کو خمیر کے ساتھ بنی روٹی نہیں کھا نا چاہئے۔ تمہارے ملک میں خمیر کی کو ئی روٹی نہیں ہو نی چاہئے یہاں تک کے کسی بھی جگہ خمیر نہیں ہو نی چاہئے۔ 8 اُس دن تم کو اپنے بچّوں سے کہنا چاہئے یہ اسلئے کیوں کہ خدا وند نے مجھے مصر سے باہر نکا لا۔‘
9 “یہ مُقدس دن تم لوگوں کو یاد رکھنے میں مدد کرے گا۔ یہ تم لوگوں کے ہاتھ پر باندھے دھا گے کا کام کرے گا۔ یہ مقدس دن خدا وند کی تعلیمات کو یاد کر نے میں تمہاری مدد کرے گا۔ تمہیں یہ یاد دلا نے میں مدد کرے گا کہ خدا وند نے تم لوگوں کو مصر سے باہر نکالنے کے لئے اپنی عظیم قدرت کو استعمال کیا۔ 10 اِس لئے ہر سال اُس دن کو ٹھیک وقت پر یاد رکھو۔
11 “خدا وند تم لوگوں کو اُس ملک میں لے چلے گا جسے تم لوگوں کو اور تمہارے آباؤ اجداد کو دینے کے لئے اس نے دعدہ کیا تھا۔ اِس وقت وہاں کنعانی لوگ رہتے ہیں۔ 12 تم لوگ اپنے ہر ایک پہلو ٹھے بیٹے کو دینا یاد رکھنا۔ اور ہر نر جانور جو پہلو ٹھا ہو خدا وند کو دینا ہو گا۔ 13 ہر پہلو ٹھا گدھا خدا وند سے واپس خریدا جا سکتا ہے۔ تم لوگ اس کے بدلے میمنے کو پیش کر کے گدھے کو رکھ سکتے ہو۔ اگر تم خدا وند سے گدھا خرید نا نہیں چاہتے۔ تب تم کو اس کی گردن توڑ ڈالنی چاہئے۔ ہر ایک پہلو ٹھا لڑ کا ضرور خدا وند سے لا یا جانا چاہئے۔
14 “مستقبل میں تمہارے بچّے پو چھیں گے کہ تم کیا کر تے ہو۔ وہ کہیں گے ، ’ ان سب کا کیا مطلب ہے ؟‘ اور تم جواب دو گے ، ’ خدا وند نے ہم لوگوں کو مصر سے بچا نے کے لئے عظیم قدرت کا استعمال کیا جب ہم لوگ وہاں غلام تھے۔ لیکن خدا وند نے ہم لوگوں کو باہر نکالا اور یہاں لا یا۔ 15 مصر میں فرعون ضدّی تھا اس نے ہم لوگوں کو جانے نہیں دیا تھا۔ لیکن خدا وند نے اس ملک کے تمام نر پہلو ٹھا اولادوں کو مار ڈا لا تھا۔ خدا وند نے پہلو ٹھے نر جانوروں اور پہلو ٹھے بیٹوں کو مار ڈا لا۔ اس لئے ہم لوگ انسان اور جانور دونوں کے ہر ایک پہلو ٹھے کو خدا وند کو پیش کر تے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم ہر پہلو ٹھے بیٹوں کو پھر خدا وند سے واپس خرید تے ہیں۔‘ 16 یہ تمہارے ہاتھ پر بندھے دھا گے کی طرح ہے اور یہ تمہاری آنکھوں کے سامنے ایک نشان کی طرح ہے۔ یہ اُسے یاد کر نے میں مدد کر تا ہے کہ خدا وند اپنی عظیم قدرت سے ہم لوگوں کو مصر سے باہر لا یا۔”
مصر سے باہر کا سفر
17 فرعون نے لوگوں کو مصر چھو ڑ نے کے لئے مجبور کیا۔ خدا وند نے لوگوں کو فلسطین جانے والی سڑک کو پکڑ نے کی اجازت نہیں دی ، جو کہ سب سے نزدیک پڑ تا ہے۔ لیکن خدا نے کہا، “اگر لوگ اس راستہ سے جائیں گے تو انہیں لڑ نا پڑیگا پھر وہ اپنا دل بدل سکتے ہیں اور مصر کو واپس ہو سکتے ہیں۔” 18 اس لئے خدا انہیں دوسرے راستہ سے لے گیا وہ بحر قلزم کے کنارے ریگستان سے لے گیا۔ لیکن بنی اسرائیل جنگ کے لئے لباس پہنے تیار تھے۔
یوسف کی ہڈیوں کا گھر لے جانا
19 موسیٰ یوسف کی ہڈیوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔ مر نے سے پہلے یوسف نے اسرائیل کی اولاد سے یہ کر نے کا وعدہ کر لیا تھا۔ یوسف نے کہا، “جب خدا تم لوگو ں کو بچا ئے میری ہڈیوں کو مصر کے باہر اپنے ساتھ لے جانا یاد رکھنا۔”
خدا وند کا اپنے لوگوں کو لے جانا
20 بنی اسرائیلیوں نے سکات شہر کو چھو ڑا اور ایتام میں خیمہ ڈا لا ایتام ریگستان کے کو نے پر تھا۔ 21 خدا وند نے راستہ دکھا یا۔ دن کے وقت خدا وند بادل کے ستون میں ان لوگوں کو راستہ دکھا نے کے لئے تھا۔ اور رات میں خدا وند آ گ کے ستون میں تھا روشنی دینے کے لئے۔ تاکہ وہ دن اور رات میں بھی سفر کر سکیں۔ 22 بادل کا ستون ہمیشہ دن میں اُن کے ساتھ رہا۔ اور رات کو آ گ کا ستون ہمیشہ ان کے ساتھ رہا۔
2007 by Bible League International