Add parallel Print Page Options

داؤد کا ہیکل کے لئے منصوبہ بنا نا

28 داؤد نے اسرائیل کے تمام قائدین کو یروشلم میں جمع کیا۔اس نے قبیلوں کے قائدین کو ، بادشاہ کی خدمت کر نے وا لی فوج کے گروہ کے سپہ سالا روں، ہزاروں اور سیکڑوں کے سپہ سالا روں کو ، ان عہدے داروں کو جو بادشاہ اور اس کے بیٹوں کی تمام جائیداد اور مال مویشیوں کا نگراں کار تھا ، ساتھ میں محل کے عہدے داروں کو ،جانبازوں کو اور تمام بہادر سپاہیوں کو بلا یا۔

بادشا ہ داؤد کھڑے ہو ئے اور کہا ، “میرے بھائیو اور میرے لوگو میری سُنو۔میں ایک گھر بنانا چا ہتا ہوں جہاں معاہدہ کا صندو ق رہ سکے ، اور وہ خدا کے لئے پیروں کی چوکی ہو گی ، اور میں نے اسے بنانے کی تیار ی کی۔ لیکن خدا نے مجھ سے کہا، “نہیں داؤد تم میرے نام پر گھر نہیں بنا ؤ گے کیونکہ تم نے بہت ساری جنگیں لڑی تھیں اور بہت خون بہایا تھا۔ ”

“خداوند اسرائیل کے خدا نے مجھے میرے باپ کے پو رے خاندان میں سے ہمیشہ کے لئے اسرائیل کے اوپر بادشاہ چنا ، کیونکہ اس نے یہوداہ کے خاندانی گروہ کو قاصد ہو نے کے لئے چنا۔ تب یہودا ہ کے خاندان میں سے ،خداوند نے میرے باپ کے خاندان کو چنا۔ ا س خاندان سے خدا نے مجھے اسرائیل پر بادشاہ بننے کے لئے چنا۔ اور میرے بیٹوں میں سے اس نے ، کیونکہ خدا نے مجھے بہت سے بیٹے دیئے ہیں،سلیمان کو اسرائیل ، خداوندکی بادشا ہت کا نیا بادشا ہ چنا ہے۔ خداوند نے مجھ سے کہا، “داؤد تمہا را بیٹا سلیمان میرے گھر اور میرے لئے آنگن بنا ئے گا ، جیسا کہ میں نے سلیمان کو اپنا بیٹا چنا ہے۔ اور میں اس کا باپ رہوں گا۔ میں اس کی بادشا ہت کو ہمیشہ کے لئے طاقتور بناؤں گا ، اگر وہ میرے احکامات اور اصولوں کو لگاتار مانتا رہے گا۔ جیسا کہ وہ آج مانتا ہے۔”

پس اب سارے اسرائیل ، “خداوند کی جماعت کے روبرو اور ہمارے خدا کے حضور میں تم سے یہ باتیں کہتا ہوں۔ خداوند اپنے خدا کے تمام ا حکام کی ہوشیاری سے تعمیل کرو۔ تاکہ تم اس اچھی زمین کو حاصل کر سکو اور اسے اپنی وراثت کے طور پر اپنی نسلوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دے سکو۔

“ اور اے میرے بیٹے تم اپنے باپ کے خدا کو جانو اور اسکی خدمت پورے صدق دل اور چاہت سے کرو۔ کیوں کہ خدا وند ہر ایک کے دل کی تلاشی لیتا ہے۔ اور ہر ایک کے سوچ و فکر کو سمجھتا ہے۔ اگر تم اس کو تلا شو گے تو تم اس کو پاؤ گے لیکن اگر تم اس کو چھو ڑ دو گے تو وہ تم کو ہمیشہ کے لئے چھو ڑ دے گا۔ 10 سلیمان ! تمہیں یہ ضرور سمجھنا چاہئے کہ خدا وند نے تم کو اپنا مقدس گھر بنانے کے لئے چنا ہے۔ طاقتور بنو اور کام کرو۔

11 تب داؤد نے اپنے بیٹے سلیمان کو ہیکل بنانے کے منصوبے کو سونپ دیا۔ اس منصوبے میں ہیکل کا دہلیز ، اسکے مکان ، گودام ، بالا خانہ اور اندرونی کمرے اور کفارہ گاہ شامل تھے۔ 12 وہ سارے منصوبے بھی جو کہ خدا وند کی ہیکل کے صحنوں اور اسکے چاروں طرف کے کمروں کے لئے ، خدا کے گھر کے گودام کے لئے اور وقف کی گئی چیزوں کے گوداموں کے لئے ، 13 اور ساتھ ہی ساتھ وہ منصوبے جو کہ خدا وند کی ہیکل میں خدمت کے تمام کاموں کو کر نے کے لئے کاہنوں اور لاویوں کے گروہوں کے لئے ، اور ان تمام چیزوں کے لئے جو خدا وند کے گھر کے کا موں میں استعمال ہو تے تھے اس کے ذہن میں تھا۔ 14 اس میں سونے کے سامانوں کے لئے سونے کا وزن اور چاندی کے سامانوں کے لئے چاندی کا وزن ، 15 سونے کے شمعدانوں اور اسکے چراغوں کے لئے اس کے ایک ایک شمعدان اور چراغوں کے سونے کا وزن اور ہر ایک چاندی کے شمعدانوں اور اسکے چراغوں کے لئے اسکے ہر ایک شمعدان کے استعمال کے بنا پر چاندی کا وزن شامل تھا۔ 16 داؤد نے بتایا کہ مقدس روٹی کے لئے کام میں آنے والی ہر ایک میز کے لئے کتنا سونا استعمال کیا جانا چاہئے اس نے یہ بھی بتایا کہ چاندی کی میزوں کے لئے کتنی چاندی استعمال کرنی چاہئے۔ 17 داؤد نے یہ بھی بتایا کہ کتنا خالص سونا کاٹنوں ، چھڑ کاؤ کے کٹوروں اور گھڑوں کے بنانے میں استعمال کرنا ہوگا۔ اور ہر ایک سونے کی طشتری بنانے کے لئے کتنا سونا استعمال کرنا چاہئے اور ہر ایک چاندی کی طشتری بنانے میں کتنی چاندی استعمال کر نی چاہئے۔ 18 داؤد نے بتایا کہ بخور کی قربان گاہ کے لئے کتنا خالص سونا استعمال کرنا چاہئے۔ اور رتھ کے لئے سنہرے کروبی فرشتے کے لئے جو کہ خدا وند کے معاہدہ کے صندوق کے اوپر اپنے پنکھوں کو پھیلائے ہو ئے ہے اس کا بھی منصوبہ دیا۔

19 داؤد نے کہا ، “یہ سارے لکھے ہوئے خدا وند نے دیئے تھے۔ خدا وند نے ان منصوبوں کی ہر ایک چیز کو سمجھنے میں مجھے مدد دی۔ ”

20 داؤد نے اپنے بیٹے سلیمان سے یہ بھی کہا ، “حوصلہ مند اور بہادر بنو ان منصوبوں کو پورا کرنے کے لئے۔ ڈرو مت اور نہ ہی پست ہمت ہو کیوں کہ خدا وند میرا خدا تمہارے ساتھ ہے۔ خدا وند تم کو نہ چھو ڑے گا اور نہ ہی ترک کریگا جب تک کہ خدا وند کے گھر کی خدمت کا سارا کام ختم نہ ہوجائے۔ 21 ہیکل کا سب کام کرنے کے لئے کاہنوں اور لاویوں کے سارے گروہ تیار ہیں۔ ہر ایک ہنر مند کاریگر کسی بھی کام کے لئے تمہارے حکم کے منتظر ہیں ، اور لوگوں کے سارے قائدین تمہارے سارے حکموں کو ماننے کے لئے تیار ہیں۔ ”

David’s Plans for the Temple

28 David summoned(A) all the officials(B) of Israel to assemble at Jerusalem: the officers over the tribes, the commanders of the divisions in the service of the king, the commanders of thousands and commanders of hundreds, and the officials in charge of all the property and livestock belonging to the king and his sons, together with the palace officials, the warriors and all the brave fighting men.

King David rose to his feet and said: “Listen to me, my fellow Israelites, my people. I had it in my heart(C) to build a house as a place of rest(D) for the ark of the covenant of the Lord, for the footstool(E) of our God, and I made plans to build it.(F) But God said to me,(G) ‘You are not to build a house for my Name,(H) because you are a warrior and have shed blood.’(I)

“Yet the Lord, the God of Israel, chose me(J) from my whole family(K) to be king over Israel forever. He chose Judah(L) as leader, and from the tribe of Judah he chose my family, and from my father’s sons he was pleased to make me king over all Israel.(M) Of all my sons—and the Lord has given me many(N)—he has chosen my son Solomon(O) to sit on the throne(P) of the kingdom of the Lord over Israel. He said to me: ‘Solomon your son is the one who will build(Q) my house and my courts, for I have chosen him to be my son,(R) and I will be his father. I will establish his kingdom forever if he is unswerving in carrying out my commands and laws,(S) as is being done at this time.’

“So now I charge you in the sight of all Israel(T) and of the assembly of the Lord, and in the hearing of our God: Be careful to follow all the commands(U) of the Lord your God, that you may possess this good land and pass it on as an inheritance to your descendants forever.(V)

“And you, my son Solomon, acknowledge the God of your father, and serve him with wholehearted devotion(W) and with a willing mind, for the Lord searches every heart(X) and understands every desire and every thought. If you seek him,(Y) he will be found by you; but if you forsake(Z) him, he will reject(AA) you forever. 10 Consider now, for the Lord has chosen you to build a house as the sanctuary. Be strong and do the work.”

11 Then David gave his son Solomon the plans(AB) for the portico of the temple, its buildings, its storerooms, its upper parts, its inner rooms and the place of atonement. 12 He gave him the plans of all that the Spirit(AC) had put in his mind for the courts of the temple of the Lord and all the surrounding rooms, for the treasuries of the temple of God and for the treasuries for the dedicated things.(AD) 13 He gave him instructions for the divisions(AE) of the priests and Levites, and for all the work of serving in the temple of the Lord, as well as for all the articles to be used in its service. 14 He designated the weight of gold for all the gold articles to be used in various kinds of service, and the weight of silver for all the silver articles to be used in various kinds of service: 15 the weight of gold for the gold lampstands(AF) and their lamps, with the weight for each lampstand and its lamps; and the weight of silver for each silver lampstand and its lamps, according to the use of each lampstand; 16 the weight of gold for each table(AG) for consecrated bread; the weight of silver for the silver tables; 17 the weight of pure gold for the forks, sprinkling bowls(AH) and pitchers; the weight of gold for each gold dish; the weight of silver for each silver dish; 18 and the weight of the refined gold for the altar of incense.(AI) He also gave him the plan for the chariot,(AJ) that is, the cherubim of gold that spread their wings and overshadow(AK) the ark of the covenant of the Lord.

19 “All this,” David said, “I have in writing as a result of the Lord’s hand on me, and he enabled me to understand all the details(AL) of the plan.(AM)

20 David also said to Solomon his son, “Be strong and courageous,(AN) and do the work. Do not be afraid or discouraged, for the Lord God, my God, is with you. He will not fail you or forsake(AO) you until all the work for the service of the temple of the Lord is finished.(AP) 21 The divisions of the priests and Levites are ready for all the work on the temple of God, and every willing person skilled(AQ) in any craft will help you in all the work. The officials and all the people will obey your every command.”