اوّل تواریخ 23
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہیکل میں لاویوں کی خدمت کر نے کے لئے منصوبے
23 داؤد بوڑھا ہوگیا۔ اس لئے اس نے اپنے بیٹے سلیمان کو اسرائیل کا نیا با دشاہ بنا یا۔ 2 داؤد نے اسرائیل کے تمام قائدین ،کا ہنو ں اور لا ویوں کو جمع کیا۔ 3 وہ لا وی جنکی عمر تیس سال سے اوپر تھی گنے گئے۔ وہ لوگ کُل ملا کر ۳۸۰۰۰ تھے۔ 4 داؤد نے کہا ، “ان میں سے ۲۴۰۰۰ خداوند کی ہیکل کی تعمیر کی نگرانی کا کام کریں گے اور اس میں سے ۰۰۰,۶ عہدیدار اور قاضی ہونگے۔ 5 ان میں سے ۴۰۰۰ دربان ہو نگے اور دوسرے ۴۰۰۰ موسیقی کے آلات کے ساتھ جسے کہ میں نے حمد کے لئے بنایا ہے۔ خداوند کی حمد کرینگے۔”
6 داؤد نے لا ویوں کو لاوی کے بیٹو ں کے مطابق جیر شون ، قہات اور مراری تین گروہو ں میں بانٹا۔
جیرشون کے خاندانی گروہ
7 جیرشون کے خاندانی گروہ سے لعدان اور سمعی تھے۔ 8 لعدان کے تین بیٹے تھے اس کا سب سے بڑا لڑکا یحی ایل تھا۔اس کے دوسرے بیٹے زیتام اور یو ئیل تھے۔ 9 سمعی کے تین بیٹے تھے: وہ سلومیت ، حزی ایل اور ہاران تھے۔ یہ تینوں بیٹے لعدان خاندان کے قائدین تھے۔
10 سمعی کے چار بیٹے تھے وہ یحت ، زیزا ، یعوس اور بریعہ تھے۔ 11 یحت بڑا بیٹا تھا اور زیزا دوسرا بیٹا تھا۔ لیکن یعوس اور بریعہ کے زیادہ بیٹے نہیں تھے اس لئے انہیں ایک ہی خاندان گنا گیا۔
قہات کے خاندانی گروہ
12 قہات کے چار بیٹے تھے وہ : عمرام ، اظہار ، حبرون اور عزی ایل تھے۔ 13 عمرام کے بیٹے : ہارون اور موسیٰ۔ ہارون اور اس کی نسلوں کا خاص کا ہنوں کے طور پر سب سے پاک چیزوں کو وقف کرنے کے لئے ، خداوند کے سامنے بخور جلانے کے لئے ،اس کی خدمت کرنے کے لئے اور اس کے نام پر ہمیشہ دعاء دینے کے لئے الگ کر دیئے گئے تھے۔
14 جیسا کہ موسیٰ خدا کا آدمی تھا ، اس کے بیٹو ں کو لا وی قبیلہ کے ساتھ گنا گیا تھا۔ 15 موسیٰ کے بیٹے جیرشون اور الیعزر تھے۔ 16 جیر شون کا بڑا بیٹا سبو ایل تھا۔ 17 الیعزر کا بڑا بیٹا رحبیاہ تھا۔ الیعزر کا کو ئی بیٹا نہیں تھا لیکن رحبیاہ کے کئی بیٹے تھے۔
18 اظہار کا بڑا بیٹا سلومیت تھا۔
19 حبرون کا بڑا بیٹا یریاہ تھا حبرون کا دوسرا بیٹا امریاہ ، یحزی ایل تیسرا بیٹا تھا اور یقیمعام چوتھا بیٹا تھا۔
20 عُزی ایل کا بڑا بیٹا میکاہ تھا اور یساہ دوسرا بیٹا تھا۔
مراری کے خاندانی گروہ
21 مراری کے بیٹے محلی اور موشی تھے۔ محلی کے بیٹے الیعزر اور قیس تھے۔ 22 الیعزر بغیر بیٹوں کے مر گیا۔ اس کو صرف بیٹیاں تھیں۔ الیعزر کی بیٹیوں نے ان کے رشتے داروں سے شادیاں کیں ان کے رشتے دار قیس کے بیٹے تھے۔ 23 موشی کے تین بیٹے تھے: وہ محلی ، عیدو اور یریموت تھے۔
لاویوں کے کام
24 لاوی کی نسلیں یہ تھیں۔ وہ اپنے خاندان اور خاندان کے قائدین کے مطابق فہرست میں تھے۔ وہ اپنے ناموں کے مطابق فہرست میں تھے اور فرداً فرداً خداوند کی ہیکل میں خدمت کرنے کیلئے گنے گئے تھے۔ اور وہ سب کو ئی بیس سال سے زیادہ عمر کے تھے۔
25 داؤد نے کہا تھا ، “اسرائیل کے خداوند خدا نے اپنے لوگوں کو سلامتی دی ہے۔ اور وہ ہمیشہ یروشلم میں رہے گا۔ 26 اور اس لئے لا ویوں کو مقدس خیمہ یا اس کے کام میں آنے وا لی کسی بھی چیز کو اب اور لے جانے کی کو ئی ضرورت نہیں ہے۔”
27 (داؤد کی آخری ہدایت کے مطابق وہ لا وی جو بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے تھے گنے گئے تھے۔)
28 لا ویوں کا کام خداوند کے گھر کی خدمت میں ہا رون کی نسلوں کی مدد کرنا تھا۔ انلوگو ں کا کام آنگن اور بغل کے کمروں کی دیکھ بھا ل کرنا ، ہیکل کی تمام چیزوں کو مقدس کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا بھی تھا او ر ہیکل میں دوسرے کاموں کو بھی انجام دینا تھا۔ اس کے علاوہ وہ لوگ خدا کے گھر میں خدمت کرنے کے لئے امید کئے جا تے تھے۔ 29 ہیکل میں خاص روٹی کو میز پر رکھنے کی ذمّہ داری بھی ان کی ہی تھی۔ وہ آٹا ، اناج کے نذرانے کے اور بغیر خمیر کی رو ٹی کے لئے بھی ذ مّہ دار تھے۔ وہ پکانے کی کڑھائیوں، ملانے اور ناپ تول کرنے کے بھی ذمہ دار تھے۔ 30 وہ لوگ صبح کو شکر ادا کرنے اور حمد گانے کے لئے کھڑے ہو تے تھے اور ویسا ہی شام کو کر تے تھے۔ 31 اور جب کبھی بھی سبت کے دنوں میں ، نئے چاند کے دنوں میں ، تقریب کے موقع پر جلانے کا نذرانہ پیش کر تے تھے ویسا ہی کر تے تھے۔ اور وہ لوگ حسب معمول خداوند کے سامنے اسی طرح سے اور اتنی ہی بار جو ان کے لئے مقرر تھے کیا کرتے تھے۔ 32 اور اس لئے وہ لوگ مقدس خیمہ کے اصولوں، مقدس جگہ کے اصولوں اور ہارون کی نسلوں اور ان کے رشتے داروں کی ہدایتوں پر جو کہ خداوند کی ہیکل کی خدمت کے لئے تھے عمل کئے۔
2007 by Bible League International