Menu
Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo
account
Finding your way around? See how the new Bible Gateway works. Take the tour.
Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo
One verse. Every morning. Sign up.
  • Read
    • Reading Plans
    • Advanced Search
    • Available Versions
    • Audio Bibles
  • Study
    • Scripture Engagement
    • More Resources
  • News
  • Explore
    • Newsletters
    • Devotionals
    • Bible Gateway App
    • Bible Audio App
    • Take a Tour
  • Store
    • Bibles
    • Deals
    • More
  • Bible Gateway Plus
ERV-UR
Version
Bible Books Bible Books
ERV-UR
Version
Read
Study
News
Explore
Store
Bible Gateway Plus
Light Mode Dark Mode
Font Size
Log In show menu
Previous Next
Print PrintSettingsSettingsShare ShareParallelParallelExpandExpandCollapse

امثال 28  Urdu Bible: Easy-to-Read Version

28 شریر لوگ بھاگ رہے ہیں حالانکہ کو ئی بھی ان کا پیچھا نہیں کر رہا ہے ، لیکن صادق لوگ شیر کے مانند حوصلہ مند ہیں۔

2 جب ایک ملک باغی ہو جا تا ہے تو اس ملک کے حکمراں آتے ہیں اور جا تے ہیں لیکن ایک شخص صاحب علم وفہم ہے وہ لمبے عرصے تک اقتدار میں قائم رہتا ہے۔

3 اگر کو ئی حاکم غریبوں کو تکلیف پہنچا تا ہے تو وہ ایک ایسی بارش کی مانند ہے جس سے فصل تباہ ہو تی ہے۔

4 وہ لوگ جو شریعت کا پالن کرنا چھو ڑدیتے ہیں اور شریروں کی تعریف کر تے ہیں لیکن جو شریعت کے مطابق چلتے ہیں وہ ان لوگو ں کے خلاف ہیں۔

5 بدکار لوگ انصاف کو نہیں سمجھتے ہیں لیکن جو لوگ خداوند سے محبت کر تے ہیں وہ سمجھتے ہیں۔

6 وہ غریب آدمی جو سچا ئی کی راہ پر چلتے ہیں اس بدکار آدمی سے بہتر ہے جو کجروی کی راہ پر چلتے ہیں۔

7 جو شریعت پر عمل کرتا ہے وہ ہو شیار ہے لیکن جو بیکار لوگوں کا دوست بن جا تا ہے وہ اپنے با پ کو رسوا کر تا ہے۔

8 جو کوئی بہت زیادہ سود لیکر دولت مند بنتا ہے وہ اس دولت کو کھو بیٹھتا ہے اور یہ دولت کسی ایسے آدمی کے پاس چلی جائے گی جو غریبوں پر رحم کرتا ہے۔

9 جو کوئی خدا کی تعلیمات کو سننے سے انکار کرے تو خدا اسکی دعاؤں کو سننے سے انکار کرتا ہے۔

10 جو شخص نیک لوگوں کو غلط راہ پر لے جاتے ہیں وہ خود اپنے ہی جال میں پھنس جائے گا۔ لیکن وہ جو نیک ہیں وہ اچھی وراثت کو پائیں گے۔

11 ہو سکتا ہے ایک دولت مند اپنی نظر میں اپنے آپ کو عقلمند سمجھے لیکن ایک غریب آدمی جسکے پاس حکمت ہے وہ اس حکمت کے ذریعہ سچا ئی کو دیکھتا ہے۔

12 جب اچھے اور نیک لوگ قائدین بن جاتے ہیں تب لوگ خوش ہوتے ہیں۔ لیکن جب ایک شریر شخص کو منتخب کیا جا تا ہے تو لوگ چھپ جاتے ہیں۔

13 جو شخص اپنے گناہوں کی پر دہ پوشی کرنے کی کو ششش کرے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا ہے لیکن جو اپنے گناہوں کا لوگوں سے اقرار کرے تو نہ صرف خدا بلکہ ہر کسی کے دل میں اسکے لئے رحم کا جذبہ پیدا ہوگا۔

14 جو شخص ہمیشہ خدا وند سے ڈرتا ہے وہ با فضل ہے لیکن جو سر کش اور خدا وند سے ڈر نے سے انکار کرتا ہے مصیبت جھیلتا ہے۔

15 ایک شریر شخص جو کہ غریب قوم پر حکو مت کرتا ہے وہ ایک گرجتے ہوئے شیر یا ایک حملہ کرتے ہوئے ریچھ کی مانند ہے۔

16 ایک حکمراں جسے عقل کی کمی ہوتی ہے بہت زیادہ ظلم ڈھا تا ہے۔ لیکن جو ناجائز طریقے سے حاصل کی ہوئی دولت سے نفرت کرتا ہے لمبے عرصے تک کے لئے حکو مت کریگا۔

17 اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو ہلاک کرنے کا قصور وار ہے ، تو اس کو مرنے تک کبھی سلامتی نہیں ملے گی۔ اور ایسے آدمی کو کبھی سہارا مت دو۔

18 جو شخص راستبازی سے رہتا ہے وہ محفوظ ہے اور جو شرارت کر کے زندگی گزارتا ہے وہ ناگہاں گر پڑے گا۔

19 محنتی کے لئے جو محنت سے بو تا ہے کام کرتا ہے اسکے پاس ہمیشہ کھا نے کے لئے رہیگا لیکن جو شخص خیالوں کی دنیا میں گم ہو کر وقت خراب کرے ہمیشہ کنگال رہتا ہے۔

20 ایک دیانتدار شخص زیادہ برکت حاصل کرے گا لیکن جو شخص دولت پانے ہی کی خواہش کرتا ہے وہ سزا سے نہیں بچے گا۔

21 فیصلہ کرنے میں طرفداری کرنا اچھی بات نہیں ہے لیکن کچھ لوگ تھو ڑے پیسوں کے لئے اپنے فیصلے بدل دیتے ہیں۔

22 خود غرض آدمی صرف دولتمند ہی بننا چاہتا ہے اور وہ یہ نہیں جانتا کہ وہ غریبی کے کس قدر قریب ہے۔

23 جو شخص کسی شخص کو ڈانٹ ڈپٹ کرتا ہے آخر میں وہ اس سے زیادہ ہمدردی حاصل کرتا ہے بہ نسبت اس شخص کے جو صرف اسکی خوشامد کرتا ہے۔

24 جو شخص اپنے ماں باپ سے چوری کرتے ہیں اور کہتے ہیں : “ میں نے کچھ بھی غلطی نہیں کی ” یہ ان لوگوں کی مانند ہے جو آتا ہے اور گھر کو تباہ کر دیتا ہے۔

25 ایک خود غرض شخص جھگڑا کا سبب بنتا ہے۔ لیکن وہ شخص جو خدا وند پر بھروسہ کرتا ہے وہ ترقی کرے گا۔

26 جو شخص اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرتا ہے وہ احمق ہے۔ لیکن جو شخص حکمت پر چلتا ہے وہ محفوظ ہے۔

27 جو شخص غریبوں کو دیتا ہے اسے کمی نہیں ہو گی۔ لیکن جو غریبوں کی مدد کرنے سے انکار کرے وہ زیادہ مصیبت اٹھا تا ہے۔

28 اگر کوئی بد کار اقتدار میں آتا ہے تو لوگ اس سے چھپ کر دور ہو جاتے ہیں۔ لیکن جب بد کار فنا ہو جا تا ہے تو راستباز ترقی کرتے ہیں۔

Next
امثال 27
امثال 29
Next
dropdown
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

©2014 Bible League International

Bible Gateway Plus logo
Bible Gateway logo

Font Size

Font Size

Dark Mode

Light Mode Dark Mode

About

  • About
  • Learn About the Bible
  • Statement of Faith
  • Mobile App
  • Store
  • Blog
  • Newsroom
  • Support Us

Help

  • FAQs
  • Tutorials
  • Use Bible Gateway on Your Site
  • Advertise with us
  • Contact us
  • Privacy policy
  • California Privacy Rights
  • Do Not Sell My Personal Information
  • Site: Terms of use
  • Widget: Terms of use

Our Network

  • FaithGateway
  • StudyGateway
  • ChurchSource
  • HarperCollins Christian Publishing
  • Grupo Nelson
  • Editorial Vida
  • Thomas Nelson
  • WestBow Press
  • Zondervan
  • MasterLectures

Social

  • Facebook
  • Instagram
  • Pinterest
  • TikTok
  • X
  • YouTube

Preferences

  • Versión en español
  • Preferences
  • Classic Bible Gateway
Sign Up for Bible Gateway: News & Knowledge
Get weekly Bible news, info, reflections, and deals in your inbox.

By submitting your email address, you understand that you will receive email communications from Bible Gateway, operated by HarperCollins Christian Publishing, 501 Nelson Pl, Nashville, TN 37214 USA, including commercial communications and messages from partners of Bible Gateway. You may unsubscribe from Bible Gateway’s emails at any time. If you have any questions, please review our Privacy Policy or email us at privacy@biblegateway.com.

Preferences

  • Versión en español
  • Preferences
  • Classic Bible Gateway