امثال 19
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
19 ایک غریب شخص جو کہ ایماندار ہے ایک بے وقوف جو کہ جھوٹ بولتا ہے اس سے بہتر ہے۔
2 تم جو کر رہے ہو اسے بغیر جا نے پُر جوش کرنا اچھی بات نہیں ہے۔
3 احمق کی احمقانہ حرکت سے زندگی بر باد ہو تی ہے لیکن وہ خداوند کو الزام دیتا ہے۔
4 دولتمند کے کئی دوست ہو تے ہیں لیکن ایک غریب شخص اپنے دوستو ں سے بیگانہ ہو جا تا ہے۔
5 جھو ٹا گواہ بے سزا نہ رہے گا ، وہ جو جھوٹ بولتا ہے سزا سے نہ بچ پا ئے گا۔
6 کئی شخص سخی شخص سے دوستی کرنا چا ہتا ہے ، اور ہر کو ئی اس شخص کا دوست ہو نا چا ہتا ہے جو تحفہ دیتا ہے۔
7 کو ئی غریب ہو تو خاندان بھی اس کا مخالف ہے سب دوست اسے چھوڑ دیتے ہیں جب وہ کسی سے مدد چاہتا ہے تو کو ئی بھی قریب نہیں آتا ہے۔
8 جو شخص حکمت کو حاصل کرتا ہے وہ اپنے آپ سے محبت کرتا ہے۔ اور ایک شخص جو سمجھ بوجھ والا ہوتا ہے ترقی کرتے جاتا ہے۔
9 ایک جھو ٹا گواہ بے سزا نہ رہیگا۔ اور وہ جو جھوٹ بولتا ہے فنا ہوجائے گا۔
10 بے وقوف کو دولت مند نہیں ہونا چاہئے وہ ان غلاموں کی مانند ہو گا جو شہزادوں پر حکو مت کرتا ہے۔
11 ایک سمجھ بوجھ والا آدمی اپنے غصہ کو قابو کر لیتا ہے اور جر م کو نظر انداز کردیتا ہے یہ اسکی شان ہے۔
12 بادشاہ کا قہر شیر کی گرج کی مانند ہے ، لیکن اسکی سادگی گھاس پر شبنم کی بوند کی مانند ہے۔
13 بے وقوف بیٹا باپ کے لئے مشکلات کا سیلاب لاتا ہے اور ہر وقت بڑ بڑانے والی بیوی اس پانی کی مانند ہے جو ہمیشہ ٹپکتا رہتا ہے۔
14 مکانات اور مال و دولت والدین سے وراثت میں ملتی ہے ، لیکن ایک دانشمند بیوی خدا وند کی طرف سے تحفہ ہے۔
15 کاہلی گہری نیندلاتی ہے ، لیکن کاہل آدمی بھو کا رہیگا۔
16 اگر کوئی قانون کے مطابق چلتا ہے تو وہ اپنی زندگی کی حفاظت کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی اس کو اہمیت نہیں دیتا ہے تو وہ مر جائے گا۔
17 غریبوں کو رقم دینا خدا وند کو قرض دینے کے برابر ہے۔ اور خدا وند اس مہربانی کا صلہ دیگا۔
18 جب تک امید ہے اپنے بیٹے کو تربیت دے۔ ایسا کرنے سے انکار کر کے اسکی موت میں مدد مت کر۔
19 ایک شخص جسے بہت جلد غصہ آتا ہے اسے ضرور اسکے لئے سزا ملنی چاہئے۔ اگر تم اس کو بچانے کی کو شش کرتے ہو تو وہ اسے بار بار کریگا۔
20 نصیحت سن ، اور تربیت کو قبول کر ، اورآخر میں تو عقلمند ہو جائے گا۔
21 کسی شخص کا ذہن کئی منصوبے بنا تا ہے لیکن صرف خدا وند کا منصوبہ ہی وجود میں آئے گا۔
22 ہر کوئی ایک سچا اور وفادار شخص کو چاہتا ہے۔ اس لئے ایک جھو ٹا ہونے سے ایک غریب ہونا بہتر ہے۔
23 خدا وند کا خوف زندگی کی رہنمائی کرتا ہے : جو خدا وند کا خوف کریگا اپنی زندگی سے مطمئن ہوگا اور کوئی تکلیف نہیں جھیلے گا۔ کیوں کہ وہ اپنی زندگی سے مطمئن رہتا ہے اور تکلیف سے نہیں گھبرا تا ہے۔
24 ایک کاہل آدمی اپنا ہاتھ تھا لی میں ڈالتا ہے ، لیکن پھر اسے اپنے منھ تک واپس نہیں لاتا ہے۔
25 ٹھٹھا کرنے والے کو مارو تاکہ نادان اس سے سبق سیکھے گا۔ عقلمند شخص کو ڈانٹو وہ اس سے علم حاصل کرے گا۔
26 ایسا بیٹا جو اپنے باپ سے چوری کرتا ہے اور ماں کو نکال باہر کرتا ہے شرم اور رسوائی لاتا ہے۔
27 میرے بیٹے اگر تو میری ہدایت سننا چھو ڑ دیگا تو بے وقوفی کی غلطیاں کر بیٹھے گا۔
28 جھو ٹا گواہ انصاف کا مذاق اڑا تا ہے اور بد کار کا منھ بدی کو نگلتا ہے۔
29 سزا ٹھٹھا باز کا انتظار کرتی ہے اور کو ڑا احمقوں کی پیٹھ کا انتظار کرتا ہے۔
2007 by Bible League International