احبار 2
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
اناج کی قربانی
2 “اگر کو ئی شخص خدا وند کو اناج کا نذرانہ پیش کرنا چاہتا ہے۔ تو یہ باریک آٹا کا ہونا چاہئے۔ آٹا میں تیل ڈالنے کے بعد اس میں لوبان ڈالنا چاہئے۔ 2 تب اس شخص کو اسے ہارون کے کاہن بیٹوں کے پاس لانا چاہئے۔ وہ شخص تیل اور لوبان سے مِلا ہوا ایک مٹھی باریک آٹا لے۔ اور اُسے کاہن کے پاس اِسے قربان گاہ پر تحفے کے طور پر پیش کرنا چاہئے۔ اور اُس کی بُو خدا وند کو خوش کریگی۔ 3 اناج کی قربانی کا باقی بچا ہوا حصّہ ہارون اور ا ن کے بیٹوں کا ہوگا۔ خدا وند کو پیش کئے گئے تحفوں میں سے یہ سب سے زیادہ مقدس ہے۔
چولھے پر پکی اناج کی قربانی
4 “اگر تم اناج کا نذرانہ لاؤ تو تمہیں تنور میں پکی ہوئی روٹی یا تیل مِلا ہوا باریک آٹا سے بنی ہوئی بغیر خمیری روٹی یا تیل لگائی ہوئی بغیر خمیر کی روٹی ہونی چاہئے۔ 5 اگر تم تلنے کی کڑھائی سے اناج کی قربانی لاتے ہو تو یہ تیل ملا ہوا بغیر خمیر کے باریک آٹا ہونا چاہئے۔ 6 پہلے تمہیں اسے کئی حصّوں میں بنا نا چاہئے اور تب اس پر تیل لگا نا چاہئے۔ یہ ایک اناج کا نذرانہ ہے۔ 7 اگر تم اجناس کی قربانی تلنے کی کڑھا ئی سے لا تے ہو تو یہ تیل ملے باریک آٹے کی ہو نی چاہئے۔
8 تم ان چیزوں سے بنی اجناس کی قربانی خداوند کے لئے لا ؤ گے تم ان چیزوں کو کا ہن کے پاس لے جا ؤگے اور وہ اُسے قربان گاہ پر رکھے گا۔ 9 تب کا ہن کو اناج کے نذرانے کا یاد گار حصّہ لینا چاہئے او اسے قربان گا ہ پر تحفے کے طور پر پیش کر نا چاہئے۔ اور اس کی بُو خداوند کو خوش کریگی۔ 10 باقی اناج کی قربانی ہا رون اور اس کے بیٹوں کی ہو گی۔ یہ قربانی خداوند کو آ گ سے چڑھا ئی جانے وا لی قربانیوں میں بہت پاک ہو گی۔
11 “تمہیں خداوند کو خمیر وا لی اناج کی کو ئی قربانی نہیں چڑھانی چاہئے۔ تمہیں خداوند کے تحفے کو طور پر پیش کر نے کے لئے خمیری یا شہد نہیں جلانا چاہئے۔ 12 تم اُسے پہلے پھل سے خداوند کو پیش کر نے کے لئے لا سکتے ہو۔ لیکن انہیں خداوند کو خوش کر نے کے لئے نذرانہ کے طور پر خوشبو کے ساتھ قربان گا ہ پر پیش نہیں کر نا چاہئے۔ 13 تمہیں اپنی لا ئی ہو ئی ہر ایک اناج کی قربانی پر نمک بھی رکھنا چا ہئے۔ تمہیں اپنے سارے اناج کے نذرانوں میں خدا کے معاہدہ کا نمک استعمال کر نا چاہئے۔ تمہیں اپنی سب قربانیوں کے ساتھ نمک لا نا چاہئے۔
پہلی فصل سے اناج کی قربانی
14 “اگر تم پہلی فصل سے خداوند کے لئے اناج کی قربانی لا تے ہو تو تمہیں بھُنے ہو ئے نذرانے لا نے چاہئے۔ یہ نیا مَلا ہوا اناج ہو نا چاہئے۔ یہ پہلی فصل سے اناج کی قربانی ہو گی۔ 15 تمہیں اُس پر تیل ڈالنا اور لو بان رکھنا چاہئے یہ اناج کی قربانی ہے۔ 16 کا ہن کو چاہئے کہ وہ مَلے ہو ئے اناج کا یادگاری نذرانہ اور اس کے لوبان کے ساتھ اس کا تیل لے۔ یہ خداوند کے لئے تحفہ ہے۔
2007 by Bible League International