احبار 15
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
تولیدی اخراج کے اُصول
15 خداوند نے موسیٰ اور ہا رون سے کہا ، 2 “بنی اسرائیلیوں سے کہو : جب کسی شخص کو تولیدی اخراج ہو تا ہے تو وہ نا پاک ہے۔ 3 اس سے کو ئی فرق نہیں پڑتا ہے اخراج رُک گیا ہو یا اخراج جا ری ہو۔ دونوں حالت میں وہ نا پاک ہے۔
4 “اگر کسی شخص کو اخراج ہو تا ہے اور وہ کسی چیز پر سوتا ہے یا بیٹھتا ہے تو وہ نا پاک ہو جا تا ہے۔ 5 اگر کو ئی شخص اُس کے بستر کو چھُوتا ہے تو اُ سے کپڑوں کو دھونا چا ہئے اور پانی سے نہا نا چا ہئے۔ وہ شام تک نا پاک رہے گا۔ 6 اگر کو ئی شخص اس شخص کے سیٹ( نشست) پر بیٹھتا ہے جس شخص کا اخراج ہو ا ہے تو اُ سے اپنے کپڑوں کو دھونا اور پانی سے نہا نا چا ہئے۔ وہ شام تک نا پاک رہے گا۔ 7 اگر کو ئی شخص اس شخص کی جِلد کو چھُو تا ہے جس کو خارج ہوا ہے تو اسے اپنے کپڑوں کو دھو نا اور پانی سے نہانا چا ہئے۔ وہ شام تک نا پاک رہے گا۔ 8 اگر وہ شخص جسے خارج ہوا ہے کسی شخص پر تھوکتا ہے تو اسے بعد میں اپنے کپڑے دھو نے چا ہئے اور نہا نا چا ہئے۔ یہ اس طرح کا شخص شام تک ناپاک رہے گا۔ 9 اگر کو ئی شخص جس کا خارج ہوا ہے سواری کرتے وقت کسی بھی چیز پر بیٹھتا ہے تو نا پاک ہو جا تا ہے۔ 10 اگر کو ئی شخص کسی چیز کو جو کہ اس کے نیچے ہو چھو تا ہے تو وہ شام تک نا پاک رہے گا۔ کو ئی شخص جو ان چیزوں میں سے کسی بھی چیز کو لے جا تا ہے تو اسے اپنے کپڑ ے دھونا چاہئے اور پانی سے نہانا چا ہئے۔ وہ شام تک نا پاک رہیگا۔ 11 “اگر کسی شخص کو اخراج ہو جاتا ہے اور وہ بغیر ہا تھ دھو ئے کسی چیز کو چھُو لیتا ہے تو اسے اپنے کپڑوں کو دھونا چا ہئے اور اسے پانی سے غسل کرنا چا ہئے۔ وہ شام تک نا پاک ر ہیگا۔
12 وہ شخص اگر کوئی مٹّی کا کٹورا چھُولے تو وہ کٹورا کو پھوڑدینا چاہئے۔ اگر وہ شخص کو ئی لکڑی کا برتن چھو ئے تو اس کٹورے کو پانی میں اچھی طرح دھونا چا ہئے۔
13 اگر کسی شخص کا خارج بند ہو جا ئے تو اسے سات دن تک انتظار کرنا چا ہئے اور ہر ایک دن اسے یہ جانچ کرنی چاہئے کہ اسے اور خارج نہیں ہو تا ہے۔ تب پھر اسے کپڑوں کو دھونا چا ہئے اور بہتے ہو ئے پانی میں غسل کرنا چا ہئے ، وہ پاک ہو جا ئے گا۔ 14 “آٹھویں دن اس شخص کو دو فاختے یا دو کبوتر کے بچے لینا چا ہئے۔ اُسے خیمٴہ اجتماع کے دروازے پر خداوند کے سامنے لانا چا ہئے۔ اسے ان سب کو کا ہن کو دینا چا ہئے۔ 15 کا ہن انکی قربانی چڑھا ئے گا۔ ایک کو گنا ہ کی قربانی کے لئے اور دوسرے کو جلانے کی قربانی کے لئے۔ اس طرح کا ہن اُس شخص کے لئے خداوند کے سامنے اس کی اخراج کے لئے کفارہ دیگا۔
منی کے اخراج کے اُصول
16 “اگر کسی شخص کی منی بہتی ہے تو اس کو اپنے پو رے جسم کو پانی سے دھو نا چاہئے۔ وہ شام تک نا پاک رہے گا۔ 17 اگر منی کسی کپڑے یا چمڑے پر ہو تو وہ کپڑا یا چمڑا پانی سے دھونا چا ہئے۔ وہ شام تک نا پاک ہے گا۔ 18 اگر کو ئی آدمی کسی عورت کے ساتھ سوتا ہے اور منی نکلتی ہے تو وہ عورت ومرد دونو ں کو بہتے ہو ئے پانی میں نہانا چاہئے۔ وہ شام تک نا پاک رہیں گے۔
عورتوں کے تولیدی اخراج کے اصول
19 “اگر کو ئی عورت کو ماہوا ری خون بہتا ہے تو وہ سات دن تک نا پاک رہے گی۔ اگر کو ئی شخص اسے چھوُ تا ہے تو وہ آ دمی شام تک نا پاک رہے گا۔ 20 اپنی ماہواری کے ایّام کے دوران میں عورت جس کسی چیز پر لیٹے گی یا بیٹھے گی وہ نا پاک ہو جا ئے گی۔ 21 اگر کو ئی شخص اس عورت کے بستر کو چھُوتا ہے تو اسے اپنے کپڑو ں کو پانی میں دھو نا اور نہانا چا ہئے۔ و ہ شام تک نا پاک رہے گا۔ 22 اگر کو ئی شخص کسی چیز کو چھُوتا ہے جس پر وہ عورت بیٹھی تھی تب اسے اپنے کپڑے دھونا چا ہئے اور پانی میں نہانا چا ہئے۔ وہ شام تک نا پاک رہے گا۔ 23 یہ اس کے بستر یا کسی بھی چیز جس پر کہ وہ بیٹھتی ہے اس کو چھو نے سے متعلق ہے۔ وہ شام تک نا پاک رہے گا۔
24 “اگر کو ئی آدمی کسی عورت کے ساتھ ایام ماہواری کے وقت جنسی تعلق کرتا ہے تو اسکی ماہوا ری کی نا پا کی اس میں چلی جاتی ہے اور وہ آدمی سات دن تک نا پاک رہے گا۔ اور جس بستر پر بھی وہ سو تا ہے نا پاک ہو جا تا ہے۔
25 “اگر کسی عورت کو ایّام ماہواری چھوڑکر بہت دنوں تک ماہواری کا خون بہتا ہے ، یا اگر یہ اسکی ماہواری کا ایّام نہیں ہے اور اس کو ایّام ماہوا را کے دوران کی طرح خون کا بہنا مسلسل جا ری رہتا ہے تو وہ اس وقت تک نا پاک رہے گی جب تک کہ خون کا بہنا رُک نہ جا ئے۔ 26 جب اسے ماہواری کا خون بہتا ہے اور اس دوران وہ کسی بھی بستر پر سوتی ہے یا کسی بھی جگہ پر بیٹھتی ہے تو یہ نا پاک ہو جا تا ہے۔ اسی طرح سے جس طرح کے معمول کے مطا بق ہو نے وا لے ماہواری کے ایّام کے دوران ہو تا ہے۔ 27 “اگر کو ئی شخص ان چیزوں کو چھوُ تا ہے تو وہ نا پاک ہو جا تا ہے۔ اس آدمی کو پانی سے اپنے کپڑے دھونا چا ہئے اور نہانا چا ہئے۔ وہ شام تک نا پاک رہیگا۔
28 “اس کے بعد جب عورت ایّام ماہواری سے فارغ ہو جا تی ہے تب اسے سات دن گِننے چا ہئے۔ اس کے بعد وہ پاک ہو گی۔ 29 پھر آٹھویں دن اسے دو فاختے یا دو کبوتر کے بچے لینے چا ہئے۔ اور اسے خیمٴہ اجتماع کے درواز ہ پر کا ہن کے پاس لا نا چا ہئے۔ 30 پھر کا ہن کو ایک چڑیا کو گنا ہ کی قربانی کے طور پر اور دوسرے کو جلانے کی قربانی کے طور پر چڑھانا چا ہئے۔ اس طرح وہ کا ہن خداوند کے سامنے اس کے ایّام کی نا پاکی کے لئے کفّارہ ادا کرے گا۔
31 “اس لئے تم بنی اسرائیلوں کو نا پاک ہو نے اور ان کی نا پا کی سے دور رہنے کے متعلق ہو شیار کرنا۔ اگر تم لوگوں کو ہوشیار نہیں کر تے تو وہ میرے مقدس خیمہ کو نا پاک کر سکتے ہیں اور پھر انہیں مرنا ہو گا۔”
32 یہ اُصول ان لوگوں کے لئے ہے جس کا تولیدی اخراج ہوا ہو یا انلوگوں کے لئے ہے جو منی کے نکلنے سے نا پاک ہو تے ہیں، 33 ان عورتوں کے لئے ہے جو اپنے ایّام ماہواری کے بہنے سے نا پاک ہو جا تی ہیں ، اور کسی بھی مرد یا عورت کے لئے جس کا اخراج ہو، ان آدمیوں کے لئے جو کہ کسی بھی نا پاک عورت کے ساتھ سونے کی وجہ سے نا پاک ہو جا تا ہے۔
2007 by Bible League International