Add parallel Print Page Options

یسوع مسیح کا رسول پو لُس کی جانب سے سلام۔میں اس لئے رسول ہوں کیوں کہ یہ خدا کی مرضی تھی۔بھا ئی تیمتھیس کی طرف سے بھی سلام۔

کُّلے کے رہنے وا لے مقدس اور ایماندار بھا ئیو ں اور بہنوں پر مسیح میں ہما رے باپ خدا کی طرف سے تمہیں فضل اور اطمینا ن حاصل ہوتا رہے۔

اپنی دعا ؤں میں ہم ہمیشہ تمہا رے لئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ خدا جو ہما رے خداوند یسوع مسیح کا باپ ہے۔ ہم خدا کے شکر گذار ہیں جو یسوع مسیح میں تمہارے ایمان کا باپ ہے۔ ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ تم خدا کے لوگوں سے محبت رکھتے ہو۔ تم کو یسوع پر ایمان ہے اور تمہیں خدا کے لوگوں سے محبت ہے کیونکہ تم کو امید ہے۔ آسمان میں جس کے متعلق تم خوش خبری یعنی سچا ئی کی تعلیم کے ذریعہ سن چکے ہو۔ جو خوش خبری تجھے سنا ئی گئی ہے وہ پوری دنیا میں خیر و برکت لا تی ہے۔ چنانچہ جس دن سے تم نے اس کوسنا اور خدا کے فضل کو سچے طور پر پہچانا تم میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ تم نے خدا کے فضل کواِپا فراس کے ذریعہ سنا۔ اِپا فراس ہما رے ساتھ کام کرتا ہے۔ اور ہم اسی سے محبت کر تے ہیں۔ وہ ہما رے لئے مسیح کا ایمان دارخادم ہے۔ اِپا فراس نے تمہا ری محبت جو مقدس روح سے ہے کہ اس کے تعلق سے بھی ہمیں کہا ہے۔

جس دن سے ہم نے ان چیزوں کو سنا ہے ہم تمہا رے لئے مسلسل دعا ئیں کر رہے ہیں۔ ہم یہ دعا کر تے ہیں:

تم کامل طور سے ان چیزوں کو سمجھ جا ؤ گے جو خدا چاہتا ہے۔ تمہا رے علم سے تم عقل اور سمجھنے کی صلاحیت روحانی چیزوں کے متعلق پا ؤگے۔ 10 تا کہ تمہا رے چا ل چلن خدا وند کے لا ئق ہو اور اس کو ہر طرح پسند آئے اور تم میں ہر طرح کے نیک کام کا پھل لگے اور خدا کی پہچان میں بڑھتے جاؤ۔ 11 خدا اپنی عظیم طا قت سے تم کو طاقتور بنا ئے گا۔ اور تم زیادہ صا بر ہوگے اور ہر قسم کی تکلیف سہنے کی صلا حیت ہوگی۔

تب تم خوش رہو گے۔ 12 اور خدا باپ کا شکر ادا کروگے کہ اس نے تمہیں اس قابل بنایا کہ جو چیزیں اس نے اپنے لوگوں کے لئے بنا ئیں جو نور کی سلطنت میں رہتے ہیں۔ 13 خدا نے ہمیں تاریکیوں کے قبضہ سے بچا یا ہے اور ہمیں اپنے چہیتے بیٹے کی بادشاہت میں لا یاہے۔ 14 بیٹے نے ہمیں آزاد رکھنے کی قیمت ادا کی ہے۔ اس میں ہما رے گناہوں کی معا فی ہے۔

مسیح کے ذریعہ خدا کو دیکھنا

15 کوئی بھی شخص خدا کو نہیں دیکھ سکتا
    لیکن یسوع با لکل خدا کی مانند ہے
    ہر چیز جو بنا ئی گئی ہے یسوع اس پر حاکم ہے۔
16 اس کی قوت کے ذریعے
    جو آسمان کی ہو یا زمین کی ہو دیکھی ہو یا ان دیکھی
    تمام روحانی قوتیں، اختیارات، خداوند اور حکومتیں،
تمام چیزیں مسیح کے ذریعہ سے اور مسیح کے واسطے ہی پیدا ہو ئی ہیں۔

17 ہر چیز کی تخلیق سے پہلے مسیح موجود تھا
    اور تمام چیزیں اس کی وجہ سے قا ئم رہتی ہیں۔
18 مسیح جسم کا سر ہے ہر چیز اس سے ہی آتی ہے
    اور وہ خداوند ہے جو موت سے اٹھایا گیا
اسی لئے ہر چیز میں مسیح بہت اہم ہے۔

19 خدا ان تمام لوگوں کی طرف سے جو مسیح میں رہتے ہیں خوش ہوا تھا۔
20     اور مسیح کے ذریعہ ان تمام چیزوں کو دوبارہ میل کر نے میں خدا خوش تھا۔
    وہ چیزیں جو آسمان میں اور زمین پر ہیں خدا سلامتی دے گا
خدا صلیب پر مسیح کے خون کے ذریعہ سے سلامتی دی۔

21 مسیح کے پاس آنے سے پہلے تم خدا سے الگ ہوئے تھے۔کیوں کہ تم اپنے ذہنوں میں برے اعما ل کی وجہ سے خدا سے دشمنی رکھتے تھے۔ 22 لیکن مسیح نے تمہیں دوبارہ خدا کا دوست بنا دیا۔ مسیح جب جسما نی طور سے تھے تو اپنی موت سے خدا سے ملا یا وہ تمہیں خدا کے سامنے مقدس اور بے عیب اور بے الزام بنا کر حاضر کرتا ہے۔ 23 مسیح یہ سب کچھ کر تا ہے اگر تم خدا کے کلام کی خوش خبری پر ایما ن کا سلسلہ جاری رکھو تمہیں چا ہئے کہ تمہا رے ایمان میں مضبوطی سے بڑھنے کا سلسلہ قائم رہے۔ جو امید تمہیں خوش خبری سے ملی ہے اس سے ما یوس نہ ہو نا چاہئے۔ وہی خوش خبری دنیا بھر میں تمام لوگو ں کو دی جا چکی ہے۔ میں پولُس خوش خبری دینے کے لئے خادم ہوا ہوں۔

کلیسا کے لئے پو لُس کی خدمت

24 اب میں تمہا ری خاطر جو جسما نی تکا لیف اٹھا تا ہوں اس میں مجھے خوشی ہے۔ مسیح کے لئے اپنے جسم یعنی کلیسا کی خاطر کئی تکا لیف اٹھا نی با قی ہیں، میں ان تکا لیف کو اپنی جسما نی اذیتوں کے ذریعہ پو را کر تا ہوں۔ 25 میں کلیسا کا خادم بن گیا ہوں کیونکہ خدا نے تمہا رے فا ئدے کے لئے ایک خاص کام میرے سپرد کیاہے۔ میرا کام خدا کی تعلیم کو مکمل طور پر سنا نا ہے۔ 26 یہ تعلیم ایک سچا راز ہے۔ جو کئی نسلوں سے، بہت زما نے سے چھپا ہوا تھا۔ لیکن اب اس کے مقدس لوگوں کو معلوم ہوا ہے۔ 27 خدا نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنے لوگوں کو معلوم کرا ئے کہ غیر قوموں میں اس سچے را ز کے جلال کی دولت کیسی ہے۔ وہ سچ خود مسیح ہے۔جو تم میں ہے۔اور جو امید ہے اس کے جلال کی۔اس میں ہم شریک ہو سکتے ہیں۔ 28 ہم اپنی پوری عقلمندی کے ساتھ مسیح کے بارے میں ہر ایک سے با ضابطہ اعلان کریں گے۔ ہم ہر ایک شخص کو نصیحت اور تعلیم دیتے ہیں اس طرح ہم ہر ایک کو خدا کے پاس لا کر مسیح میں کامل کر کے پیش کریں۔ 29 اس مقصد کے لئے میں اسکی اس قوت کے موافق جانفشا نی سے بہت محنت کر تا ہوں۔یہ توانائی مجھے مسیح نے دی ہے جو کہ میری زندگی میں کام کر رہی ہے۔