Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے گتّیت کے سُر پر آسف کا نغمہ

81 خوشی مناؤ اور گاؤ خدا کے لئے جو ہما ری قوّت ہے۔
    تم اُس کے لئے جو اسرائیل کا خدا ہے، خوشی کا نعرہ ما رو۔
نغمہ چھیڑو اور دف بجا ؤ۔
    ستار اور بر بط سے دل نواز سُر نکا لو۔
نئے چاند کے وقت میں تم نر سنگا پھونکو۔
    پو رے چاند کے موقع پر تم نر سنگا پھونکو۔
    یہ وہ وقت ہے جب ہما رے آرام کے دن شروع ہو تے ہیں۔
بنی اسرائیلیوں کے لئے ایسی ہی شریعت ہے۔
    وہ احکام خدا نے یعقوب کو دئیے ہیں۔
خدا نے یہ معاہدہ یوسف کے ساتھ تب کیا تھا،
    جب خدا اُسے مصر سے دور لے گیا۔
مصر میں ہم نے وہ زبان سنی تھی جسے ہم لوگ سمجھ نہیں پائے تھے۔
خدا کہتا ہے ، “تمہا رے کندھوں کا بوجھ میں نے لے لیاہے۔
    میں مزدور کی ٹوکری اتار پھینکتا ہوں۔
جب تم مصیبت میں تھے تم نے مدد کو پکا را اور میں نے تمہیں چھڑایا۔
    میں طوفانی بادلوں میں چھپا ہوا تھا،
    اور میں نے تجھ کو جواب دیا۔ میں نے تجھے مریبہ کے چشمہ پر آزما یا۔

اے میرے لوگو! سُنو۔ میں تم کو اپنا عہدنامہ دوں گا۔
    اِسرائیل ،تو مجھ پر توجہ دے!
تم کسی غیر خداوندجن کو غیر ملکی پوجتے ہیں،
    سجدہ نہ کرو۔
10 میں خداوند، تمہا را خدا ہوں۔
    میں وہی خدا ہوں،
جو تمہیں مصر سے با ہر لا یا تھا۔
    اے اسرائیل تو اپنا مُنہ کھو ل، میں تجھ کو کھلا ؤں گا۔
11 “مگر میرے لوگوں نے میری بات نہیں سُنی۔
    اسرا ئیل میرا حکم نہیں مانا۔
12 ا س لئے میں نے اُنہیں ویسا ہی کرنے دیا۔
    جیسا وہ کر نا چاہتے تھے۔
    اِسرا ئیل نے وہ سب کیا جو انھیں پسند تھا۔
13 اگر صرف میرے لوگ میری بات سُنتے۔
    اور کاش اسرائیل ویسی ہی زندگی گذارتے جیسی میں اُن سے چاہتا تھا۔
14 تب تو میں اسرائیل کے دشمنوں کو ہرا دیتا۔
    میں اُن لوگوں کو سز ا دیتا جو اسرائیل کو مصیبت دیتے۔
15 خداوندکے دشمن خوف سے لرزینگے۔
    اُن کو ہمیشہ کے لئے سزادی جا تی۔
16 خدا اپنے لوگوں کو نفیس گیہوں دے گا۔
    چٹان انہیں شہد اس وقت تک دے گی جب تک وہ سیر نہیں ہوں گے۔”