Add parallel Print Page Options

سلیمان کے بسائے گئے شہر

خداوند کی ہیکل کو بنانے اور اپنا محل بنانے میں سُلیمان کو بیس سال ہو ئے۔ تب سلیمان نے دوبارہ شہر بنائے جو حیرام نے اسے دیئے تھے اور سلیمان نے بنی اسرائیلیوں کو ان شہروں میں بسایا۔ اس کے بعد سلیمان صوباہ کے حمات کو گیا اور اس پر قبضہ کر لیا۔ سلیمان نے ریگستان میں تدمور شہر بنایا۔ اس نے تما م شہر حمات میں چیزوں کو رکھنے کے لئے بنائے۔ سلیمان نے دورباہ اونچے اور نیچے بیت حورون کے شہروں کو بنایا۔ اس نے ان شہروں کو مضبوط قلعوں میں بنایا۔ ان شہروں کی دیواریں مضبوط تھیں اور دروازے اور دروازوں کے ڈنڈے مضبوط تھے۔ سلیمان نے بعلت شہر کو اور دوسرے تمام شہروں کو جن میں اسنے سامانوں کو رکھا تھا۔ اور دوسرے تمام شہروں کو جن میں اس نے اپنی رتھوں اور گھوڑ سواروں کو رکھا تھا پھر سے بنایا۔ یہ شہر بہت مضبوط بھی تھے۔سلیمان نے تمام چیزوں کو جسے وہ چا ہا لبنان ،یروشلم اور اپنی دورِ حکومت کی ساری زمین میں بنایا۔

7-8 جہاں بنی اسرائیل رہتے تھے وہاں بہت سارے اجنبی بھی بس گئے تھے۔وہ حتیّ ، اموری ، فرزّی ، حوّی اور یبو سی لوگ تھے۔ سلیمان نے ان اجنبیوں کو غلام اور مزدور بننے کے لئے مجبور کیا۔ وہ لوگ اسرائیلی لوگوں میں سے نہیں تھے۔ وہ لوگ ان کی نسلوں سے تھے جو ملک میں بچے رہ گئے تھے اور بنی اسرائیلیوں نے انہیں اب تک تباہ نہیں کیا تھا۔ یہ اب تک چل رہا ہے۔ سلیمان نے اسرائیل کے کسی بھی آدمی کو غلام مزدور بننے کے لئے زبردستی نہیں کی۔ بنی اسرائیل سلیمان کے جنگی آدمی تھے۔ وہ لوگ سلیمان کے فوجی افسروں کے سپہ سالار تھے۔ وہ سلیمان کی رتھوں کے سپہ سا لا ر تھے اور سلیمان کی رتھ بانوں کے سپہ سالار تھے۔ 10 اور کچھ بنی اسرائیل سلیمان کے اہم عہدیداروں کے قائدین تھے۔ وہ ۲۵۰ قائدین تھے جو لوگوں کی نگرانی کرتے تھے۔

11 سلیمان نے فرعون کی بیٹی کو شہر داؤد سے اس گھر میں لا یا جو اس کے لئے بنایا تھا۔ سلیمان نے کہا ، “میری بیوی کو بادشا ہ داؤد کے گھر میں نہیں رہنا چا ہئے کیوں کہ وہ جگہ جہاں معاہدہ کا صندوق ہے مقدس جگہ ہے۔ ” 12 تب سلیما ن نے خداوند کو جلانے کی قربانی خداوند کی قربان گا ہ پر پیش کی۔ سلیمان نے اس قربان گا ہ کو ہیکل کے دہلیز کے سامنے بنایا۔ 13 سلیمان نے ہر روز موسیٰ کے احکام کے مطابق قربانی پیش کی۔ یہ قربانی سبت کے دن ، ہر نئے چاند کے موقع پر ، اور تین سالہ تقریب کے موقعے پر۔ بغیر خمیری روٹی کے تقریب پر ، ہفتے کی تقریب پر ، اور پناہ کی تقریب پر پیش کی گئی تھی۔ 14 سلیمان نے اپنے داؤد کی ہدایت پر عمل کیا۔سلیمان نے کاہنوں کے گروہ کو خدمت کے کامو ں کے لئے مقرر کیا۔سلیمان نے لا وی لوگوں کو بھی اپنے کام کے لئے بحال کیا۔ لاوی لوگ حمد کرنے میں رہنمائی اور ہیکل میں روزانہ کے مقرّرہ خدمت کے کاموں کو کرنے میں کاہنوں کی مدد کرتے تھے۔ سلیمان نے پہریداروں کو انکے گروہ کے حساب سے جوکہ ہر ایک پھاٹک پر خدمت کا کام انجام دیتے تھے مقرر کیا۔خدا کا آدمی داؤد کا ہدایت دینے کا طریقہ تھا۔ 15 بنی اسرائیل نے کا ہنوں کے ساتھ یا لا وی لوگوں کے ساتھ سلیمان کی ہدایتوں میں تبد یلی یا نا فرمانی نہیں کی۔انہوں نے کسی بھی حکم سے روگردانی نہیں کی۔ حتٰی کہ قیمتی چیزوں کو رکھنے کے طریقے میں بھی تبدیلی نہیں کی۔ 16 سلیمان کا تمام کام پو را ہو چکاخداوند کی ہیکل کے شروع ہو نے سے اس کی تکمیل ہو نے تک کا منصوبہ ٹھیک تھا۔اس طرح خداوند کی ہیکل کی تکمیل ہو ئی۔ 17 تب سلیمان عصیون ،جابر اور ایلوت کے شہروں کو گیا۔ وہ شہر بحرقلزم کے ساحل پر ادوم میں تھے۔ 18 حیرام نے سلیمان کے پاس جہاز بھیجے۔ حیرام کے آدمی جہازوں کو چلا رہے تھے حیرام کے آدمی سمندر میں جہاز چلانے میں ماہر تھے۔ حیرام کے آدمی سلیمان کے خادموں کے ساتھ افیر گئے اور سترہ ٹن سونا سلیمان کے پاس واپس لا ئے۔